جاسمن

لائبریرین
اردو محفل فورم پہ ابن سعید کی آمد ہوئے پورے سولہ برس بیت گئے۔ ان کا ذکر ہو تو سب محفلین یہی کہیں گے کہ وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا۔ کوئی شخص بیک وقت اس قدر متحمل ، مخلص، سنجیدہ اور مزاحیہ، فعال اور غیر فعال کیسے ہو سکتا ہے!
بے حد محنتی، بہت چلبلے، بہت سنجیدہ ، حیران کن حد تک متحمل ابنِ سعید اس محفل کے خادم ہیں۔ بے حد چالاک ہیں۔ ایسا عہدہ چنا ہے کہ لوگ بے ضرر سمجھیں اور وہیں معطل ہو جائیں۔ :D انھوں نے ہمیں فخر کے بہت سے اسباب بھی مہیا کیے ہیں ماشاءاللہ۔ محفل کی سب خواتین کو بٹیا کہنے والے ابن سعید نے آج تک ہمیں بٹیا نہ کہا۔ حق ہا!!! :D
ان کی تین مسکراہٹیں اردو محفل کی جان ہیں۔
:)
:)
:)
بے حد مبارک۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ اور آپ سے منسلک سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، سکھ، کامل صحت، آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل کرے۔ آمین!
ثم آمین!
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ابن سعید ! اپنی اس ویڈیو والی لڑی کا لنک ضرور دیجیے گا جس میں ریڈیو سے کوئی اینکر، کسی لڑکی سے اس کے سسرالی رشتہ دار کی حیثیت سے بات کرتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top