اب ڈاکٹر بنیں تو کیسے! داستان کراچی

سید رافع

محفلین
سندھ گورمنٹ نے ایک اور سلسلہ شروع کیا ھے کہ جن بچوں نے ڈاؤ میڈیکل اور جناح میڈیکل کالج کے لیئے ٹیسٹ دیئے اور انکی پرسنٹیج 70 سے اوپر تھی ان میں سے اکثر کو فیل کردیا ھے۔ کیوں اسکا کوئ جواب نہیں۔

سنا ھے سندھ کے کوٹے پر انٹر پاس طلبہ جنکی پرسنٹیج 60 فیصد سے اوپر ھے انکو پاس کیا جارھا ھے۔

یہ بات ایسے ھی نہیں لکھی بلکہ کراچی کے طلبہ رورھے ھیں۔ میرے سالے کی بیٹی کی 78 پرسنٹ تھی اور میٹرک میں 80 سے اوپر تھی جناح اور ڈاؤ دونوں کے ٹیسٹ میں فیل کردی گئ ھے۔
یہ کیا ھو رھا ھے؟ کراچی والوں کو ویسے ھی سندھ گورمنٹ جابس سے دور کردیا گیا ھے اب پروفیشنل کالجز سے بھی دور کیا جارھا ھے۔ ایسا تو مشرقی پاکستان میں بھی نہیں ھوتا تھا
 

سید رافع

محفلین
کراچی: انٹر کے متاثرہ طلبہ اور ان کے والدین کا احتجاج

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے کراچی بورڈ کے تحت انٹر سال اول کے نتائج میں طلباء و طالبات کی اکثریت کے فیل ہوجائے کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
واضح رہے کہ یہ کمیٹی نتائج کے اجرا کے تقریباً 10 روز بعد قائم کی گئی ہے اور انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ سمیت دیگر فیکلٹیز میں فیل ہونے والے طلبا اپنے نتائج کے معاملے پر سراپا احتجاج ہیں۔

انٹر سال اول کے متنازعہ نتائج؛ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی - ایکسپریس اردو


420078958_755684436591593_8963474445032438504_n.jpg

ٍ
 

الف نظامی

لائبریرین
ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں حکومتی بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان اہم اجلاس ہوا، جس میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ تین نکات پر مشتمل معاہدے میں بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل سے متعلق نکات بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں چارٹر کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہو گی۔
معاہدے میں پہلا نکتہ ہے کہ انتظامی مالی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں
دوسرا نکتہ یہ ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں آئین میں لکھ دیا جائے کہ ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کو مالی وسائل دیے جائیں
جب کہ تیسرا نکتہ ہر چار سال بعد مقامی حکومتوں کے انتخابات کروانے پر قانون سازی کی جائے گی۔
 
Top