زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
مہکار بتاتی ہے کہ صندل ہے یا کِیکر
دونوں کے سُلگنے سے تو اٹھتا ہے دُھواں ہی
ظہیر مشتاق​
 

زیرک

محفلین
چنابِ وقت کی موجوں کو کون سمجھائے
سبھی کے ہاتھ میں کچے گھڑے نہیں ہوتے
ظہیر مشتاق​
 

زیرک

محفلین
کھُل کے برس کبھی مِرے ابرِ گریز خُو
نَم ہو رہے ہیں سُوکھے گھڑے، بھر نہیں رہے
ظہیر مشتاق​
 

زیرک

محفلین
ابلیس! تیری ایک خدا سے نہ بن سکی
مجھ کو بھی دیکھ کتنے خداؤں کی زد میں ہوں
فاروق روکھڑی​
 

زیرک

محفلین
جسے سنبھال کے رکھتا ہوں، پھر نہیں ملتا
سو اب کسی کی حفاظت نہیں کروں گا میں

دانش نقوی​
 

زیرک

محفلین
دل میں بھر لایا ہوں محرومئ دنیا سجاؔد
آج بازار سے جی بھر کے خریداری کی

سجاد بلوچ​
 

زیرک

محفلین
میں کسی اور کی رسوائی پہ کب ہنستا ہوں
مجھ پہ جب آئینہ ہنستا ہے میں تب ہنستا ہوں
سجاد بلوچ​
 

زیرک

محفلین
چراغ ہوں میں اگربجھ گیا تو کیا غم ہے
کہ جتنی دیر جلا روشنی تو کی میں نے
افتخار نسیم افتی​
 
Top