عمران خان کے لیے 22 کا ہندسہ اہمیت کا حامل

جاسم محمد

محفلین

188920_694558_updates.jpg

عمران خان نے 1992 کا ورلڈ کپ جتوایا اور پھر 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں اور ان کی زندگی میں 22 کا ہندسہ بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

عمران خان نے پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوایا اور پھر 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔

عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب

عمران خان نے 18 سال کی عمر میں 1971 میں پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور پھر تقریباً 22 سال بعد 1992 میں پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنوایا۔

1992 کے ورلڈ کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھی 22 رنز سے ہی جیتا تھا۔

عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور پھر 22 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد 2018 میں ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

عمران خان 17 اگست 2018 کو ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

اسی طرح عمران خان نے پہلی مرتبہ 2002 میں قومی اسمبلی کی نشست جیتی، اگر دیکھا جائے تو 2002 میں بھی 22 کا ہندسہ نمایاں ہے۔

عمر بھی 22 سال ہوتی تو سب سے کم عمر ہونے خطاب بھی مل جاتا۔
 
عمران خان نے 18 سال کی عمر میں 1971 میں پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور پھر تقریباً 22 سال بعد 1992 میں پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنوایا۔
21 کو زبرستی 22 بنا رہے ہیں۔ :p

ویسے 22 میں 2 دفعہ 2 نمبر بھی آتا ہے۔ :p
 
زیک

مسافر
اہم ہندسہ 22 نہیں بلکہ 30 ہے۔ ضیاء کی موت کے ٹھیک 30 سال بعد ایک اور ضیا کی باقیات وزیراعظم بن گیا اور وہ پارٹی جسے ضیا ختم کرنے میں ناکام رہا تھا کافی پیچھے رہ گئی
 
زیک

مسافر
عمران خان ضیا کی باقیات کیسے ہے؟
سیاسی خیالات کی وجہ سے۔

دوسرے یہ بھی دیکھ لیں
Old men’s tales ‹ The Friday Times

تیسرے سوچیں اگر ضیا عمران کو ریٹائرمنٹ سے واپس نہ لاتا تو 1992 ورلڈ کپ میں عمران نہ ہوتا۔ کیا آپ کے خیال میں اس صورت میں عمران آج وزیر اعظم ہوتا؟
 
جی متفق ہوں۔ عمران خان نے 1987 میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور جنرل ضیا کے کہنے پر بلکہ منانے پر واپس آئے تھے۔ البتہ تحریک انصاف بنانے کا فیصلہ 1996 میں ہوا جس کا بہرحال ضیا سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
 
ربیع م

محفلین
یہ اعداد کا گھن چکر بھی خوب ہے
ایک تازہ ترین سیاسی جماعت کے صدر صاحب کہتے پائے گئے کہ بھئی ہمارے انتخابی نشان پر کتنے امیدوار کھڑے ہوئے 251
ہم نے کتنے امیدواروں کی حمایت کی 62
کتنے ہوئے 313
سبحان اللہ....!
اگلے الفاظ دوہرانے کی تاب نہیں.
 
ہاہاہا
 
Top