بچوں کی باتیں

جاسمن

لائبریرین
اب ت
تقریباً ایسا ہی آئیڈیا کل ایک دوست سے ڈسکس کیا ہے، جو چھوٹی موٹی اینڈرائڈ گیم بناتا رہتا ہے۔
کہہ رہا تھا کہ اس پر سوچتا ہوں۔
میں نے یہ آئیڈیا دیا تھا کہ جیسے مختلف مشن گیمز ہوتی ہیں، کہ اب جا کر فلاں کو مار دو، فلاں کو اغوا کر لو۔ وہ دوست جھگڑے میں مار کھا رہا ہے، جا کر مدد کرو، یہ ڈکیتی کرو، وغیرہ وغیرہ۔
اسی طرح جو مشن ہوں وہ اس طرح کہ ہوں، کہ فلاں جگہ زخمی پڑا ہے، اسے ہسپتال پہنچاؤ۔
کوڑا پڑا ہوا ہے، اسے کوڑے دان میں لے جا کر ڈالو۔
کوئی لڑ رہا ہے، جا کر صلح کروا دو۔ کسی کو سڑک پار کروا دو، وغیرہ وغیرہ۔
اب توبچے کتابیں زیادہ پڑھنے لگے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے تک اماں انہیں علی اور ایمن دو کرداروں کی ایسی کہانیاں گھڑ گھڑ کر سناتی رہی ہیں جن میں دونوں کردار لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے بہت سے پراجیکٹز کئے۔سیلاب زدگان کی مدد بھی کی ہے اور موٹے بچے کو اس کے احساس کمتری سے نجات بھی دلائی ہے۔غریبوں کو ان کے قدموں پہ کھڑا کیا ہے۔اور بہت سے کام۔
اگر آپ کے دوست واقعی یہ کام کرنا چاہیں تو کہانیاں میں لکھ دوں؟؟
 
ابھی تو سرسری طور پر یہ آئیڈیا شیئر کیاہے ان سے۔ زیادہ تفصیلی بات نہیں ہوئی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
امتحانوں کا موسم ہے۔
بھتیجا صاحب اردو کے پیپر کی تیاری فرما رہے تھے۔
(الفاظ متضاد یاد کرتے ہوئے ۔۔پہلے لفظ بول کر تھوڑے وقفے سے متضاد بولا جا رہا تھا۔
اجالا۔۔۔اندھیرا
خیر۔۔۔شر
استاد۔۔۔ شاگرد
بہادر۔۔۔ شاہ ظفر
 
فرحت کیانی

لائبریرین
محاورات اور ضرب الامثال پڑھی اور سمجھی جا رہی تھیں۔
بھتیجے صاحب: 'آسمان سے گرا کھجور سے اٹکا' کا مفہوم ذرا آسان الفاظ میں بتا دیں۔
پھپھو: اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایک مشکل کے بعد اگلی مشکل میں پڑ جائیں۔
بھتیجا (پر سوچ انداز میں ): اس کا مطلب ہے میں کل سکول جا کر ٹیچر سے کہہ سکتا ہوں کہ میم ہم تو آسمان سے گر کر کھجور میں اٹک گئے۔ ابھی تو چیک پوائنٹس 1 اور 2 سے فارغ ہوئے تھے کہ ٹرم ایگزیمز شروع ہو گئے۔

۔۔چیک پوائنٹ ماہانہ امتحانات ہوتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
محمد:امّاں! ایران اور عراق کی جنگوں میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہاں تھے؟ اُن کا ذکر نہیں پڑھا میں نے۔ مجھے اِس بات کا تجسس ہے۔
 
محمد وارث

جنگ کے بعد کچھ ایسی رپورٹیں سامنے آئی تھیں کہ ایرانی اپنے سپاہیوں کے ایمان میں اضافے کے لیے گھوڑے پر موجود کسی ہیولے کو دُور سے اُن سپاہیوں کے دکھا کر کہتے تھے کہ حضرت علی جنگ میں تمھاری مدد کر رہے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین

کیا ایرانی سپاہی بھی گھوڑوں پر بیٹھے تھے؟؟؟
 
کیا ہو گیا قبلہ، ایران عراق جنگ تو اسی کی دہائی کے شروع میں جاری تھی، جدید اسلحہ تھا۔ عراقی فوج صدام کی قیادت میں بہت طاقتور تھی لیکن ایرانی فوج بہرحال ان کو کسی نہ کسی طرح جھیل گئے۔ فوجیوں کا مورال بڑھانے کے لیے کیا ہوگا کچھ نہ کچھ، 65ء کی جنگ میں پاکستان میں بھی تو سینکڑوں ہزاروں لوگوں نے سفید پوش فرشتوں کو لڑتے دیکھا تھا۔ :)
 
زیک

مسافر
میری بیٹی کا دعوی ہے کہ اشیگورو کو ادب کا نوبل اس کی وجہ سے ملا۔ ہوا یوں کہ بیٹی لائبریری سے اشیگورو کا ناول نیور لیٹ می گو لے کر آئی اور دو دن بعد ہی نوبل کمیٹی کا اعلان آ گیا
 
سید عمران

محفلین
کیا ہو گیا قبلہ، ایران عراق جنگ تو اسی کی دہائی کے شروع میں جاری تھی، جدید اسلحہ تھا۔ عراقی فوج صدام کی قیادت میں بہت طاقتور تھی لیکن ایرانی فوج بہرحال ان کو کسی نہ کسی طرح جھیل گئے۔ فوجیوں کا مورال بڑھانے کے لیے کیا ہوگا کچھ نہ کچھ، 65ء کی جنگ میں پاکستان میں بھی تو سینکڑوں ہزاروں لوگوں نے سفید پوش فرشتوں کو لڑتے دیکھا تھا۔ :)
اسی لیے تو پوچھا ہے کہ سب سپاہی ٹینکوں پر اور مقدس ہستیاں گھوڑوں پر!!!
 
جنگ کے بعد کچھ ایسی رپورٹیں سامنے آئی تھیں کہ ایرانی اپنے سپاہیوں کے ایمان میں اضافے کے لیے گھوڑے پر موجود کسی ہیولے کو دُور سے اُن سپاہیوں کے دکھا کر کہتے تھے کہ حضرت علی جنگ میں تمھاری مدد کر رہے ہیں۔
یہ ایمانی تھا یا بے ایمانی تھا!!
 
Top