بڈھ بیر دہشتگردی

کاظمی بابا

محفلین
دہشت گرد بغیر نمبر پلیٹ وین میں سوار ہو کر پشاور کے قلب تک آن پہنچے اور فضائیہ کیمپ پر شب خون مار دیا۔
کے پی کے کی مثالی پولیس نسوار کے نشے میں ٹُن سوئی رہی ۔ ۔ ۔
تاہم بہادر پاک فورسز نے تمام دہشت گردوں کو جہنم میں داخلہ دلوا دیا۔
-
ایئر چیف اور آرمی چیف فوری طور پر پشاور روانہ۔
-
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی ہنگامی ملاقات۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کے پی کے کی مثالی پولیس نسوار کے نشے میں ٹُن سوئی رہی ۔ ۔ ۔
کیا فوجی اڈوں اور دیگر عسکری حساس مقامات کی حفاظت بھی پولیس کا کام ہے؟ کل کلاں کو خدانخواستہ دہشت گرد ہمارے ایٹمی اثاثے چُرا کر لیجاتے ہیں تو اسکا گناہ بھی پولیس کو چُکانا ہوگا؟ پاک فضائیہ کی اپنی سیکیورٹی کہاں تھی؟
 
دھشگردوں نے فضائیہ کے عقابوں کو لکارا ہے۔ تمام دھشتگرد فورا ہلاک کردیے گئے۔ حملہ پسپا کردیا۔ بزدل دھشتگرد کانسٹبلری کی وردی میں ائے تھے جس کی وجہ سے ان کو کسی نے چیک نہیں کیا۔
معصوم 16 نمازی بھی شہید ہوئے ہیں فجر کی نماز میں حملہ ہوا۔
 
کیپٹن اسفندیار بخاری بے جگری سے لڑتے ہوئے فرنٹ لائن پر شھید ہوئے۔ وہ پاک فوج کے مایہ ناز افسر مانے جاتے تھے۔
دھشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی کا چیسز نمبر بھی حاصل کرلیا گیا ہے

کورکمانڈر پشاور نے آرمی چیف کو تمام واقعہ کی بریفینگ بھی دے دی ہے جو پشاور کے دورے پر حملے کے فورا بعد پہنچے تھے
 
ایٹم بم کوئی کھلونا نہیں ہے کہ کوئی اکر اتار لے جاوے۔ یہ محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ ویسے بھی یہ اس طرح نہیں پڑا ہوتا کہ تیار حالت میں ہو۔ بلکہ بہت سے ٹکڑوں میں بنا کر بہت ہی چھپا کر رکھا جاتا ہے اور مخصوص پروٹوکول اور مخصوص اجازت سے انھیں جوڑ کر چلایا جاتا ہے۔
 
بڈبیر کوئی معمولی اڈہ نہیں بلکہ بیس کیمپ ہے۔ یہاں گھسنا بزدل دھشتگردوں کے لیے ناممکن ہی تھا
یہ وہ اڈہ ہے جہاں سے بدنام زمانہ یوٹو پرواز کرتے تھے
Image1097.jpg

Gary Powers in partial pressure suit by his U-2
گیری پاورز کا یو ٹؤ سویٹ یونین نے گرادیا تھا۔ جس پر سوویت یونین نے بڈبیر پر لال نشان لگا دیا تھا
 
اب تک ہونے والے اکثر واقعات میں یہی سیکورٹی اداروں کی وردی والا طریقہ کار اپنایا گیا ہے، حیرت ہے کہ اب تک اس حوالے سے کوئی ایکشن پلان مرتب نہیں کیا گیا؟ وردی والوں کو چیک کرنا گناہ ہے؟ کیا شناخت حاصل کرنا مشکل کام ہے؟
اللہ تعالیٰ شہداء کی شہادت قبول فرمائے اور دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دے۔ آمین۔
 
arifkarim

معطل
ڈی جی ائی ایس پی ار نے ٹویٹ کردی ہے کہ حملہ ناکام ہوا ہے
ایک آرمی کیپٹن اسمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر کہہ رہے ہیں کہ حملہ "ناکام" ہوا ہے؟ انکے نزدیک ناکامی اور کامیابی کی تعریف کیا ہوگی؟
زیک
ایٹم بم کوئی کھلونا نہیں ہے کہ کوئی اکر اتار لے جاوے۔ یہ محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ ویسے بھی یہ اس طرح نہیں پڑا ہوتا کہ تیار حالت میں ہو۔ بلکہ بہت سے ٹکڑوں میں بنا کر بہت ہی چھپا کر رکھا جاتا ہے اور مخصوص پروٹوکول اور مخصوص اجازت سے انھیں جوڑ کر چلایا جاتا ہے۔
ایٹمی تنصیبات چُرانا زیادہ مشکل کام نہیں۔ ماہر نیوکلیئر انجینئرز یہ کام کر سکتے ہیں اگر انہیں ان حساس مقامات تک رسائی ہو جائے۔
 
زیک

مسافر
یہ پاکستان ہے یہاں سویلین کا فوجی بیس پر جانا کافی مشکل ہے مگر طالبان آسانی سے آ جا سکتے ہیں۔

شکریہ راحیل شریف
 
arifkarim

معطل
یہ پاکستان ہے یہاں سویلین کا فوجی بیس پر جانا کافی مشکل ہے مگر طالبان آسانی سے آ جا سکتے ہیں۔

شکریہ راحیل شریف
یہ پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھی کئی بار طالبان عسکری حدود میں داخل ہو کر اپنی کاروائیاں کر چکے ہیں۔
 
پشاور بیس کیمپ پر حملہ کرنیوالے دہشت گرد افغانستان سے آئے: ترجمان پاک فوج
299705_87583300.jpg

ترجمان پاک فوج پاکستان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا پشاور کے فضائیہ بیس کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان سے آئے اور منصوبہ بندی بھی افغانستان میں ہوئی جبکہ کنٹرول بھی سرحد پار سے کیا جا رہا تھا۔ کہتے ہیں دہشت گردوں کو پچاس میٹر کے اندر روک لیا۔
 
arifkarim

معطل
کم ازکم کے پی کے کی پولیس کی ناکامی ہے جو طالبان کو روک نہ سکی نہ ہی اڈوں کی حفاظت کرسکی
بارڈر پار کر کے آنے والے دہشت گردوں کو آپکی محبوب پاک فوج کیوں نہ روک پائی؟ کیا بارڈر کنٹرول فوج کی ذمہ داری ہے یا خیبرپختونخواہ پولیس کی؟
 
تہذیب

محفلین
لگ یہی رہا ہے کہ پاک فوج کے اندر ابھی تک طالبان سمیت دیگر دہشتگرد عناصر کے ہمدرد اور سہولت کار موجود ہیں ۔ آرمی کو اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنی چاہیے
 
تہذیب

محفلین
پاکستان میں پولیس کے پاس اختیار نہیں ہے کہ وہ آرمی کانوائے کو چیک کرے یا روکے ۔ اس میں کے پی کے ، پنجاب یا سندھ کی پولیس کا سوال نہیں ۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے کچھ نہیں ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
لگ یہی رہا ہے کہ پاک فوج کے اندر ابھی تک طالبان سمیت دیگر دہشتگرد عناصر کے ہمدرد اور سہولت کار موجود ہیں ۔ آرمی کو اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنی چاہیے
ضیاء خود تو مرگیا، اپنی باقیات یہیں چھوڑ گیا۔ انہیں ساتھ لے کر کیوں نہیں گیا؟ بقول حسن نثار کے ضیاء کا گیارہ سالہ دور ملک کو گیارہ سو سال پیچھے لے گیا۔
زیک کیا یہ درست ہے؟
 
arifkarim

معطل
پاکستان میں پولیس کے پاس اختیار نہیں ہے کہ وہ آرمی کانوائے کو چیک کرے یا روکے ۔ اس میں کے پی کے ، پنجاب یا سندھ کی پولیس کا سوال نہیں ۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے کچھ نہیں ہوگا۔
آرمی پبلک اسکول حملے پر بھی اس قسم کے سیاسی پوائنٹ اسکوررز نے کافی مہم آزمائی کی تھی خیبرپختونخواہ پولیس پر اسکا سارا ملبہ پھینکنے کیلئے۔ البتہ دال نہیں گلی جب آرمی نے خود اسکی ذمہ داری قبول کی۔
 
Top