چلیں جی ٹھیک ہے کہ کچھ دیر سے سہی مگر یہ کام ہو جا ےٰ گا۔ آپ فرنٹ پیج کو ہی دیکھ لیں، اس میں ایک طرف جو پینل ہے جس میں فورم کے اعداد و شمار نظر آ رہے ہیں وہ کتنے مدھم ہیں، مثلا آن لائن ممبرز کو دیکھنے کے لیے عینک کی ضرورت ہے۔
اور ہاں تعارف بھی کروا دیتا ہوں ابھی۔
اس طرح تو شاید میں نہ بتا سکوں البتہ میں یوں بتا دیتا ہوں کہ نیلا رنگ جس سے "جواب" اور "پسند کریں" لکھا ہے، اور گرے رنگ جس سے وقت لکھا ہوا آ رہا ہے ہر جواب میں۔ یہ دونوں بہت ہلکے ہیں۔ ان کو اگر تیز کر دیں گے تو یقینا سہولت ہو گی۔
جی آپ نے بجا فرمایا کہ ہلکے رنگوں میں کم استعمال ہونے والے آپشنز ہیں مگر ان کا رنگ بھی بہت ہلکا ہے اور میرمطلب بھی انہی سے تھا۔ جہاں تک میرا خیال ہے اگر ان کا رنگ تھوڑا تیز کر دیا جاےٰ تو سہولت ہو گی۔