Recent content by ٹائپنگ ماسٹر

  1. ٹ

    دعا زہراہ کا معاملہ - دعوتِ فکر

    ایک آخری بات جو کہ بہت دُکھی دِل کے ساتھ ضبط تحریر میں لا رہا ہوں کہ دُعا زہرا کے والدین کا دُکھ وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو والدین ہیں اور اپنی اولاد اور ان کے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہیں۔ مطلب وہ اپنی اولاد کو اور خود کو دُعا زہرا اور اُس کے والدین جیسے حالات میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ باقی معذرت...
  2. ٹ

    دعا زہراہ کا معاملہ - دعوتِ فکر

    انتہائی ادب کے ساتھ جس دِن دُعا زہرا یا دُعائے زہرا مبینہ طور پر اغواء ہوئی اور اُس کے ماں باپ قومی ٹی وی چینلز پر نظر آئے۔ تو میں نے اُس کی ماں کو پہلی نظر میں دیکھ کر کہا کہ اُن سے بچوں کی پرورش میں غلطی ہوئی ہوگی۔ آپ پوچھیں گے کہ کیوں؟ تو اُن کی والدہ کے کان میں تین چھید تھے اور تینوں میں...
  3. ٹ

    پوشیدہ سبق

    جی بالکل! اس ڈرامے کا یہی سین پاکستانی سیاست میں چار سال قبل عملی طور پر پیش کیا گیا۔ اس حقیقی ڈرامے کے سین سے ھم نے سیکھا کہ! ۔۔۔ بے ایمانی اور بدنیتی کی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ غلط تھا۔ اسی لیے اب اُس فیصلے کو ’’ری ورٹ‘‘ کرنے کی سرگوشیاں کی جا رہی ہیں۔ ۔۔۔ ادھورے حقائق کی بنیاد پر غلط فیصلہ...
  4. ٹ

    اِن پیج یونی کوڈ ورژن میں سپیس کے مسائل ……

    جناب اِن پیج 3 یونی کوڈ ورژن پر حال ہی میں کتاب کی ٹائپنگ کے لیے طبع آزمائی کا موقع ملا ہے۔ وہ بھی قرآنی آیات کے لیے محمدی قرآنک فانٹ استعمال کرنے کے لیے ورنہ اس سے قبل تو ہم اسے کورل ڈراء کے لیے ٹیکسٹ ایکسپورٹ کے لیے ہی استعمال کر رہے تھے۔
  5. ٹ

    اِن پیج یونی کوڈ ورژن میں سپیس کے مسائل ……

    السلام علیکم ! اِن پیج 3 میں ٹائپنگ کرتے ہوئے ایک مسئلہ درپیش ہو رہا ہے کہ سپیڈ میں ٹائپنگ کرتے وقت سپیس شفٹ کے ساتھ لگ جاتا ہے، جس سے دو الفاظ کے درمیان سپیس نہیں لگتا بلکہ ”زیرو سپیس نان جائنٹر“ لگ جاتا ہے۔ جس سے اِن پیج کا سافٹ ویئر Justified پیراگراف ہونے کی صورت میں تمام الفاظ کو بطور ایک...
  6. ٹ

    اُردو کی تلاش میں ۔۔۔

    بھائی ہمیں انگریزی الفاظ سے یا اُن کے تلفظ سے کوئی لینا دینا نہیں۔ بلکہ ہمیں تو افسوس ہوتا ہے جب کوئی کہتا ہے کہ ’’کراچی کی آبادی تین کروڑ ہیں گی‘‘ یا پھر ’’پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس کراچی والے دیتے ہینگے‘‘ چنانچہ ساری گفتگو کا حاصل کلام یہ ہے کہ ’’اہل زبان کے ہاتھوں زبان کی یہ دُرگت...
  7. ٹ

    اُردو کی تلاش میں ۔۔۔

    ’’ اِس - کو - آآ - اِرر ‘‘ کی بجائے ’’ سکوئے اَرْ ‘‘
  8. ٹ

    اُردو کی تلاش میں ۔۔۔

    اپنی پیدائش سے لے کر آج تک خیبر پختونخوا (سابقہ صوبہ سرحد) میں رہائش کے دوران میں اکثر سمجھتا رہا کہ بحیثیت ’’نان نیٹیو سپیکر‘‘ ہم پٹھانوں کے پاس اُردو کی ٹانگیں توڑنے کا پیدائشی حق یا لائسنس ہے۔ (کسی کی دِل آزاری کے لیے پیشگی معذرت) مگر گزشتہ سال کراچی آنے تک میں اسی غلط فہمی میں رہا کہ...
  9. ٹ

    مرقع اُردو کا سبق ’’ایک پنجابی زمیندار کی کہانی‘‘

    جی جناب ! آج کچھ بھولی بسری یادیں تازہ ہو گئیں۔ اُردو کی کتاب کے عنوانات اور مصنفین کے نام یاد رکھنے کے لیے میں نے ایک فارمولہ ایجاد کیا تھا، جو ابجد ہوز حطی کلمن کی طرز پر کچھ یوں تھا :- (اسباق کے نام ) انص کصا کگھب ہدل شخ (مصنفین کے نام) سن سر من غرچ چنا شا شاخ (1) اسوہ حسنہ (2) نظریہ...
  10. ٹ

    مرقع اُردو کا سبق ’’ایک پنجابی زمیندار کی کہانی‘‘

    السلام علیکم ! آج اپنے بچوں کو برادری کے رسوم و رواج کی پیروی اور معاشرے میں ناک اونچی رکھنے جیسی خرافات کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے اُنہیں تقریباً پچیس سال قبل پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی شائع کردہ نویں اور دسویں جماعت میں پڑھائی جانے والی کتاب مرقع اُردو کے ایک سبق کا خلاصہ سنایا، جس کا عنوان تھا...
  11. ٹ

    تین عورتیں تین کہانیاں

    ایک پرانے محلے دار لڑکے ”ذیشان“ کا تقریباً 20 سال بعد کہیں ذکر ہو رہا تھا تو پتہ چلا کہ اُن کی شادی ’’مس وقار‘‘ کے ساتھ ہوئی ہے۔ ہمیں بھی یہ سن کر بقول آپ کے 440 واٹ کا جھٹکا لگا تھا کہ ”اللہ خیر کرے کہیں پاکستان میں بھی تو یہ سلسلہ شروع نہیں ہو گیا جو کہ آج تک مذہبی و معاشرتی اقدار سے متصادم...
  12. ٹ

    اُردو کی بورڈ میں ZWJ-ZWNJ، LRO-RLO، LRE-RLE، LRM-RLM کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟ رہنمائی چاہیے۔

    السلام علیکم ! جملہ محفلین خصوصاً کہنہ مشق (سینئرز) سے رہنمائی کی خصوصی درخواست ہے۔ (۱) اُردو فونیٹک کی بورڈ کے ایک لے آؤٹ میں ZWJ-ZWNJ، LRO-RLO، LRE-RLE، LRM-RLM میپ کیے ہوئے دیکھے۔ مگر رہنمائی چاہیے کہ مندرجہ بالا کن حالات میں اور کیسے استعمال کیے جاتے ہیں؟
  13. ٹ

    ’’ز ‘‘اور ’’ذ ‘‘کی پریشانی

    ایک آسان اِشارہ یہ ہے کہ اُردو لغت میں کوئی بھی لفظ ”گ “ + ” ذ “ کے ساتھ نہیں ہے۔ سب کے سب ”گ “ + ” ز “ سے مل کر بنتے ہیں۔ مثلاً غلط الفاظ (1) گذارش (2) گذشتہ (3) گذند (4) گذرا (5) گذارہ (6) سرگذشت (7) گذر بسر (8 ) گذران صحیح الفاظ (1) گزارش...
  14. ٹ

    اردو میں تذکیر و تانیث کو سمجھنا

    بھائی اگر آپ کو یہ پتہ نہیں کہ فاعل مذکر ہے یا مؤنث تو آپ اس کا کھانے کا طریقہ دیکھیں۔ اگر وہ نخرے دِکھا دِکھا کر تھوڑا تھوڑا چگتی ہے پھر اِدھر اُدھر دیکھتی ہے پھر تھوڑا تھوڑا چگتی ہے تو مطلب اُس کو اپنی ڈائیٹ کا خیال ہے لہٰذا مؤنث ہے۔ اگر وہ سر جھکا کر بیبا بچہ بن کر بغیر نخرے دِکھائے دَھڑلّے...
Top