آپ فرماتے ہیں کہ مشرقی پاکستان میں یہ پروپگنڈا عام تھاکہ مغربی پاکستان اُن کو لوٹ رہا ہے۔ آپ نے پروپیگنڈا کا لفظ استعمال کیا ہے جبکہ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ مغربی پاکستان مشرقی پاکستان کا بدترین استحصال کررہا تھا۔ آپ کہتے ہیں کہشیخ مجیب شروع ہی سے مسلم قومیت کے بجائے بنگالی قومیت کا علمبردار تھا...
1969 - 70 میں کراچی کے کچھ اردو دوست حضرات نے اردو کو اس کا جائز حق دلانے کیلئے ایک تحریک کا آغاز کیا تھا۔ معروف شاعرڈاکٹر یاور عباس مرحوم، سید آل رضا مرحوم اور تحریک آزادی کے نامور کارکن اور اپنے عہد کے ایک بڑے شاعر نیر مدنی نے متحدہ اردو محاذ کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی۔ متحدہ اردو محاذ...
صاحب مضمون غالبا تعصب کی تعریف سے واقف نہیں ورنہ وہ ہرگز یہ نہ لکھتے کہ فاروق ستار کیشہرت میں تعصب سو فیصد شامل تھا۔ جناب محترم پہلے ہی لکھ چکے ہیں کہ جامعہ میں پنجابی، پختون اور بلوچ وغیرہ کی تنظیمیں پہلے سے موجود تھیں اور اے پی ایم ایس او بعد میں وجود میں آئی۔ تو جناب اگر اپنے ہم زبان یا ہم...
میرے نام پر اعتراض کرنے والے اپنے آپ کو کیوں نہیں بدلتے
دنیا کے کئی ممالک کے سفر اور وہاں طویل عرصے قیام کے بعد ایک بات میں بڑے وثوق سے کہہ سکتا ہوں اور وہ یہ کہ اگر آپ امریکہ یا کینیڈا یا کسی اورملک کے کسی بھی شہری سے پوچھیں کہ وہ کون ہے تو اس کا جواب ہوگا کہ وہ امریکی ہے، یا کینیڈین ہے...
کراچی کے ایک اسکول میں بچوں کو " سندھی ہم ، بلوچی ہم ، پنجابی ہم ، پٹھان ہم، اس پرچم کے نیچے پاک فوج کے جوان ہم " کا نغمہ رٹایا جا رہا تھا۔ ہمیں یہ گانا سن کر اپنا بچپن یاد آگیا۔ یہ ساٹھ کی دھائی کے آخری برس تھے۔ دوسری یا تیسری جماعت کی اردو کی کتاب میں "پاکستانی بچے"کے عنوان سے ایک سبق ہوتا...