عمران خان کےنئے رہنما مہاتما گاندھی

تاریخ: 27 نومبر، 2015
986quo.jpg

عمران خان کےنئے رہنما مہاتما گاندھی

تحریر: سید انور محمود

عمران خان کرکٹ کےایک اچھے کھلاڑی تھے، ایک اچھے سوشل ورکر بھی ہیں جسکا ثبوت شوکت خانم کینسرہسپتال ہے، وہ ایک اچھے تعلیمی ریفامر بھی ہیں نمل یونیورسٹی اُسکی مثال ہے، لیکن ایک سیاست دان کی حیثیت سے وہ قطعی ناکام ہیں، کبھی وہ طالبان کے حامی ہوتے ہیں تو کبھی مغربی نظام کے، کبھی وہ اپنے آپ کو لبرل کہتے ہیں اور کبھی شدت پسندی کا پرچار کرتے ہیں، لا تعداد یو ٹرن لینے والےعمران خان ایک سیاست دان کی حیثیت سے گذشتہ 19 سال سے اپنی نامعلوم منزل ڈھونڈ رہے ہیں، اور اب جب اُنہیں منزل نہیں مل رہی تو وہ اپنی ناکامیابی کا اقرار کرنے کے بجائے پاکستان کو کوس رہے ہیں، وہ اپنے آپ سے اتنے مایوس ہوچکے ہیں کہ آج علامہ اقبال اور قائداعظم سے زیادہ اُنہیں مہاتما گاندھی اورمولانا ابوالکلام آزاد بڑے لیڈر لگ رہے ہیں۔ لاہور میں 25 نومبر2015ء کوتحریک انصاف یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ" علامہ اقبال اور قائداعظم کی سوچ میں جو پاکستان تھا وہ نہیں بنا، اگر یہی پاکستان بننا تھا تو اس سے بہتر تھا کہ نہ بنتا"، ہم غلط راستے پر چلے گئے ہیں۔ عمران خان نے مزید فرمایا کہ مہاتما گاندھی بڑئے لیڈر تھے، ہمیں یہ ماننا چاہئے کہ انہوں نے آزادی کی جنگ لڑی۔ غفار خان اور مفتی محمود بھی بڑئے لیڈر تھے۔ وہ کہتے تھے کہ پاکستان نہیں بننا چاہیے۔ مولانا ابوالکلام آزاد نے کہا تھا کہ پاکستان بنا تو یہ کچھ ہوگا پھر وہی کچھ ہوا۔ ہم ملک میں اچھے برئے کی تمیز ختم کر بیٹھے ہیں۔

پاکستان بنتے وقت غفار خان ، مفتی محمود اورمولانا مودودی (جنکا شاید نام لینا عمران خان بھول گے) اور اُنکے حامی پاکستان بننے کے قطعی حق میں نہیں تھے۔ لیکن بعد میں اپنی باقی زندگی ان لوگوں نے پاکستان میں ہی گذاری۔ غفار خان جنکو سرحدی گاندھی بھی کہا جاتا تھا اپنی ساری زندگی پاکستان مخالفت میں گذاری اور مرنے کے بعد پاکستان میں دفن ہونا بھی پسند نہیں کیا۔عمران خان کے بقول اُنکے بدترین سیاسی حریف مولانا فضل الرحمان کے والدمفتی محمود بڑئے لیڈر تھے اور یہ اُس ہی بڑئے لیڈر کا فرمانا تھا کہ وہ پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے لیکن جب موقعہ لگا تو محترمہ فاطمہ جناح کو عورت کہہ کر ایوب خان سے سودئے بازی کرلی اور اپنا ووٹ اُسے دے دیا۔ 1970ء کے انتخابات میں سرحد اسمبلی (موجودہ خیبر پختونخوا اسمبلی) کی چالیس اراکین کی اسمبلی میں مفتی محمود کی جماعت جمعیت علمائے اسلام نے سرحد اسمبلی میں چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی اورپاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہ ہونے والے مفتی محمود غیر جمہوری طریقے سے صوبہ سرحد (موجودہ صوبہ خیبر پختونخوا) کے وزیر اعلیٰ بن بیٹھے۔ مفتی محمود کے بیٹے مولانا فضل الرحمان کا بھی کافی جھکاوُ بھارت کی طرف ہے، پاکستان میں وہ ایک موقعہ پرست سیاست دان کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔مولانا مودودی قیام پاکستان کے خلاف تھے۔ چنانچہ لکھا کہ "پس جو لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ مسلم اکثریت کے علاقے ہندو اکثریت کے تسلط سے آزاد ہو جائیں۔۔۔ اس کے نتیجہ میں جو کچھ حاصل ہوگا وہ صرف مسلمانوں کی کافرانہ حکومت ہوگی"۔

عمران خان وہ پہلے پاکستانی نہیں ہیں جنہوں نے اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو برا کہا ہو، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین بھی پاکستان کے خلاف کافی زہر اگل چکے ہیں۔ 2006ء میں الطاف حسین نے دہلی میں ایک تقریر کرتے ہوئے متحدہ ہندوستان کی تقسیم کو ایک بہت بڑی غلطی قرار دیا تھا۔ یکم اگست 2015ء کو امریکا کے شہر ڈیلاس میں ایم کیوایم امریکا کے سالانہ کنونشن کے موقع پر ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے نہ صرف پاک فوج کے خلاف بلکہ تمام مسلم فوج کے خلاف بھی زہر اگلا، الطاف حسین نے کہا کہ اگر بھارت میں ذرا بھی غیرت ہوتی تو پاکستان میں مہاجروں کا قتل نہ ہوتا۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کافی عرصہ سے روزنامہ جنگ میں مضامین لکھ رہے ہیں، اُنکےمضامین کبھی سماجی اور کبھی سیاسی ہوتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر سال 2013ء میں 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک ڈاکٹر صاحب اپنےپانچ مضامین میں پاکستان کے کٹر مخالف مولانا ابوکلام آزاد کے ہم خیال بنے ہوئے تھے اور مولانا ابوکلام آزاد کی پاکستان مخالف تحریروں کی حمایت کررہے تھے۔ جبکہ ڈاکٹر صاحب بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناع مولانا آزاد کو سخت ناپسند کرتے تھے۔ ان مضامین کے بعد جب اُن پر بھرپور تنقید کی گئی تو انہوں نے یہ سلسلہ بند کیا۔

اپنے آپ کو قائداعظم جیسا لیڈر کہلانے والے عمران خان کی سوچ کا معیار یہ ہے کہ وہ مہاتما گاندھی اور ابوالکلام آزاد کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی فرماتے ہیں کہ"اگر یہی پاکستان بننا تھا تو اس سے بہتر تھا کہ نہ بنتا"، اُنکے حامی ایک کالم نگار کو اُنکی یہ بات قطعی پسند نہیں آ ئی اور اُس نے لکھا ہےکہ "یقیناً مہاتما گاندھی اور ابوالکلام بڑئے لیڈر تھے لیکن وہ اپنی قوم کے لئے بڑے لیڈر تھے۔ جیسے ابوجہل، ابو لہب اور عتبہ و امیہ وغیرہ کفارانِ مکہ کے بڑئے لیڈر تھے، لیکن ہمارئےبڑئے لیڈر قائداعظم تھے"۔ پاکستان بنتے وقت کے چشم دید گواہ اب بھی موجود ہیں۔ جنہوں نے خون کی ہولی کھیلتے ہوئے لوگوں کو دیکھا۔ اکثریت میں ہوتے ہوئے جس طرح مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا گیا ۔۔۔ دہلی وہ تو گاندھی کا شہر تھا۔ اس میں کیوں مسلمانوں کی لاشیں سڑکوں پر بے گوروکفن پڑی رہیں۔ مسلمانوں کی لاشیں دفنانے کی کسی کو اجازت نہیں تھی۔۔۔ہندو اور سکھ غنڈے سرعام گھومتے اور دہلی جہاں مسلمانوں کی واضح اکثریت تھی، پولیس اور فوج کی موجودگی میں مسلمان بیٹیوں کو چھیڑتے۔۔۔ اور قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا دیتے کہ ان کے مذہب میں دفنانا جائز نہیں ہے۔ قائد اعظم ابوالکلام آزاد کو کانگریس کا شو بواے کہتے تھے۔ نو سال تک کانگریس کا صدر رہنے والا ابوالکلام آزاد غدارے مسلم تھا اور ہندوں کا ساری عمر وفادار رہا حتیکہ جب یہ وزیرتعلیم تھا اس وقت ہی سے ہندوستان کی تاریخ میں سے مسلمانوں کے اصل کردار غائب ہوتے رہے اور مسلمان حکمرانوں کو غاصب، لٹیرے اور حملہ آور لکھا گیا اور آج بھِی ہندوستان کی تاریخ میں یہ ہی لکھا ہوا ہے۔

اگر پاکستان نہ ہوتا تو گجرات جیسے فسادات روز کا معمول بن جاتے ہیں۔ چھوٹے بچوں اور عورتوں کو قتل کیا جاتا رہتا۔آج بھارت میں مسلمانوں کی جو حالت ہے وہ سب کے سامنے ہے، بھارت میں بی جے پی کی نریندر مودی حکومت کی حمایت سے ہندو دھرم کے نام پر انتہاپسند تنظیموں شیوسینا اور راشٹریہ سیوک سنگھ وغیرہ نے مسلمانوں اور دوسری مذہبی اقلیتوں کے خلاف منافرت، اشتعال انگیزی اور قتل و غارت کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ 28 ستمبر 2015ء کو نئی دہلی کے قریب ایک گائوں میں مشتعل ہندوئوں کے ہجوم نے ایک50سالہ لوہار محمد اخلاق کو گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں قتل کر دیا اور بیٹے دانش کو بری طرح زدوکوب کیا اس کے بعد سے چند مسلمان ٹرک ڈرائیورز گائے اسمگل کرنے کے الزام میں قتل کر دیئے گئے۔ ممبئی میں پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے میزبان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی۔ ممبئی میں فن کا مظاہرہ کرنے پر استاد غلام علی کو ہراساں کیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے پاکستانی ہم منصب شہریار خان سے ملنے سے انکار کیا۔ امپائر علیم ڈار کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پر انہیں ممبئی میں بھارت، جنوبی افریقا ایک روزہ میچ کی امپائرنگ سے دستبردار کرا دیا گیا۔

سونیا گاندھی کی قیادت میں جب کانگریس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو کانگریس کے باقی رہنما سونیا گاندھی کو بھارت کا وزیراعظم بنانا چاہتے تھے لیکن بھارت کی انتہا پسند موجودہ وزیر خارجہ سُشماسوراج نے اعلان کیا کہ چونکہ سونیا گاندھی اصل بھارتی نہیں ہیں اس لیئے اگر اُنکو بھارت کا وزیراعظم بنایا گیا تو وہ اپنے سر کے تمام بال اتروادینگیں، لہذا اُسکے بعد ہی منموہن سنگھ کو وزیراعظم بنایا گیا۔ دسمبر2014ء میں نئی دہلی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی کی ایک خاتون وزیر سدھوی زنجن جیوتی نے بھارتی مسلمانوں کو ملک کی "ناجائز اولاد" قرار دیا۔ مودی نے انہیں اپنی کابینہ سے نہیں نکالا اور خود پارلیمنٹ سے معذرت پر اکتفا کیا۔ آپ کو بھارت کی بالی ووڈ کے علاوہ اور کہیں مسلمان سر فہرست نظر نہیں آئیں گے۔لیکن ان اداکاروں کی وفاداری بھی مشکوک قرار دی گی ہے۔ پاکستان بنانے کا شکریہ جناح صاحب، اگر پاکستان نہ بنا ہوتا تو آج ہم انتہاپسند شیوسینا کے غنڈوں کے رحم و کرم پر ہوتے، لیکن موجودہ پاکستان کی خرابیوں کے ذمہ دار آپ نہیں بلکہ ہمارے وہ سول اور فوجی حکمران ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی فاہدئے کےلیے ملک کے مفاد کو نقصان پہنچایا۔ عمران خان کو اگر شکوہ کرنا ہے تو اُن سے کریں جو پاکستان کو اس حالات میں لانے کے ذمہ دار ہیں۔

چار نومبر 2015ء کو اسلام آباد میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ "عوام کا مستقبل جمہوری اور لبرل پاکستان میں ہے"، وزیر اعظم کے اس بیان کے فوراً بعد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ جسے لبرل ازم کی چاہت ہے وہ امریکہ چلا جائے۔ اس سے پہلے سراج الحق لوگوں کو ممبئی جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ سراج الحق عمران خان کے اس بیان کے بعد اُنہیں گاندھی کےدیس بھارت جانے کا مشورہ دے دیں۔لیکن ایسا شاید نہ ہو کیونکہ وہ اُس جماعت کے سربراہ ہیں جس کے بانی مولانا مودودی تھے، دوسرے وہ عمران خان کے سیاسی اتحادی بھی ہیں۔اگر پاکستان نہ بنا ہوتا تو شوسینا کے دستے عمران خان کے گھر کا گھیراوُ کئے ہوتے اور انہیں الٹی میٹم دے رہے ہوتے کہ اگر زندہ رہنا ہے تو ہمارا دھرم اختیار کرلو۔ عمران خان کے اس بیان پرپاکستان میں کافی مخالفت بڑھ رہی ہے اور بڑھے گی، اگر عمران خان اپنے آپ کو گاندھی کا چیلہ نہیں کہلوانا چاہتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ عمران خان اپنے اُس بیان کو واپس لیکر پوری قوم سے معافی مانگیں جو انہوں نے لاہور میں 25 نومبر2015ء کوتحریک انصاف یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اگر یہی پاکستان بننا تھا تو اس سے بہتر تھا کہ نہ بنتا" کیونکہ اُنکا یہ بیان حقیقت سے بہت دورہے۔
 

کاشفی

محفلین
پاکستان مخالف گاندھی جی بھی بڑے اور مخلص لیڈر تھے، پاکستان مخالف باچا خان بھی بڑے لیڈر تھے، پاکستان مخالف فرقہ پرست مفتی محمود بھی بڑے لیڈر تھے، پاکستان مخالف مولانا ابو الکلام آزاد کی پاکستان کے متعلق پیشنگوئی بھی بالکل صحیح اور درست تھی۔ جی ہاں یہ ساری باتیں صحیح اور درست ہیں اگر عمران خان نیازی کہے ورنہ اگر الطاف حسین یہی سب باتیں کہے تو غدار ہے!

 

کاشفی

محفلین
12295305_10205874137952409_5516756705359445193_n.jpg

جی ہاں ذرا غور سے پڑھیں؛ نہیں یہ بیان الطاف حسین نے نہیں بلکہ عمران خان نیازی صاحب نے دیا ہے۔ اگر الطاف حسین نے دیا ہوتا تو ابھی تک پورے پاکستان میں غداری کی ایف آئی آر کٹ چکی ہوتیں لیکن نیازی صاحب کی وفاداری کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ لعنت ہو ایسے دہرے معیار اور منافقت پر!
 

وشال احمد

محفلین
تاریخ: 27 نومبر، 2015
986quo.jpg

عمران خان کےنئے رہنما مہاتما گاندھی

تحریر: سید انور محمود

مولانا ابوالکلام آزاد جیسی شخصیت عظیم شخصیت کیلئے انتہائی تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرنے سے مولانا کی عظمت میں تو کوئی کمی نہیں آئی البتہ خود صاحب تحریر کی جہالت آشکار ہوئی ہے ۔ اسکے علاوہ عمران خان کیلئے نرم نرم الفاظ میں مذمت اور الطاف حسین جو مہاجر قوم کے عظیم رہنما ہیں زہر اگلنے جیسے الفاظ سے لکھنے والے کی مہاجروں کیخلاف نفرت کا اندازہ بخوبی کیا جاسکتا ہے۔ آج تک الطاف حسین کی تقاریر پر انکو برا بھلا تو کہا گیا ہے لیکن کسی مائی کے لال میں اتنی جراءت نہیں ہوئی کہ وہ ان کی تقاریر میں اٹھائے گئے سوالات کے جواب بھی دے سکے یا کم از کم ان نقاط پر بحث ہی کرلے۔ اگر الطاف حسین نے بھارت کو بےغیرت کہا تو اس کا بھی ایک تاریخی پس منظر ہے۔ تقسیم کےکچھ عرصے بعد کئے جانے والے ایک باہمی معاہدے کے تحت ہندوستان پاکستان میں ہجرت کرکے جانے والوں کے تحفظ کا ذمہ دار تھا اور پاکستان ہندوستان چلے جانے والوں کے تحفظ کا ذمہ دار تھا، حکومت پاکستان نے اس معاہدے کی پابندی اس طرح کی کہ جب بھارت میں ہندو مسلم فسادات ہوئے تو شہید ملت لیاقت علی خاں نے بھارت کو واضح طور پر دھمکی دی تھی کہ اگر ہندوستان نے بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام نہ روکا تو پاکستان اس سے جنگ کرے گا۔ اسکے بعد ہندوستانی حکومت کومجبور ہونا پڑا کہ وہ فسادات کو روکے۔ لیکن بھارت نے وقت آنے پر اس معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا جس پر الطاف حسین نے یہ بات کہی تھی۔
مہاجروں نے پاکستان بنایا تھا اور وہی اس ملک سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور اسے بچایئں گے بھی یہی مہاجر ۔ آپ جیسے لوگ اس ملک کے اصل غدار ہیں جو اسے تباہ برباد کررہے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انڈیا کا صدر مسلمان تھا اور ان کے ایٹمی اور میزائل پروگرا کا سربراہ بھی مسلمان۔ اب ہاتھی گھوڑے ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا فائدہ نہیں
 
Top