Recent content by مسافر چند روزہ

  1. مسافر چند روزہ

    اِسلامی مقصدِ حیات: (حضرت علامہ مولانا ارشد علی جیلانی صاحب کی زیرَ طبع کتاب کا ایک باب)

    السلام علیکم فارقلیط رحمانی بھائیآپ نے دھاگے کے عنوان میں "زیرَ طبع کتاب" تحریر کیا ہے جس سے یہی مفہوم سجھ آتا ہے کہ کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی اور طباعت ہو رہی ہے اسے آپ مطبوع کے لفظ سے تبدیل کر دیجیے اگر حضرت طباعت آئندہ میں یہ جملہ تبدیل کر کے " اس سلسلے میں یہ آیت اس کی اصل ہے" یا کچھ اور...
  2. مسافر چند روزہ

    یا عمر عدلت فامنت

    ہرقل نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی وعنہ کو شہید کرنے کی سازش بنائی. طلیقہ بن مازن نام کے ایک نصرانی عرب کو ہرقل نے کثیر مال دینے کا وعدہ کر کے مدینہ منورہ بھیجا تا کہ وہ کسی طرح بھی موقع پا کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی وعنہ کو شہید کر دے. طلیقہ بن مازن مدینہ آیا اور مدینہ منورہ کے اطراف...
  3. مسافر چند روزہ

    عورت کے ننگے سر کا وبال

    امام جلال الدین سیوطی الشافعی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب "لقط المرجان فی احکام الجان" میں بحوالہ کتاب " التذکرۃ الحمدونیۃ" حکایت نقل فرمائی ہے ایک شاعر کی بیوی کو جن کی مرگی ہوگئ تو اس نے وہی پڑھ کر جھاڑ پھونک کیا جو عامل حضرات کرتے ہیں پھر اس نے اس سے پوچھا تو مسلمان ہے یا یہودی یا عیسائی؟...
  4. مسافر چند روزہ

    اختلاف رائے ضرور رکھیے مگر۔۔۔۔

    اختلاف رائے کا تجزیہ جس اسلوب پر آپ نے بیان کیا ہے بہت خوب ماشآء اللہ۔ ورنہ یہ موضوع میرے ذہن میں اتنا بڑا اور منتشر ہے کہ لکھنا چاہتا ہوں اور ہر بار وقت کی قلت کے باعث سقط قلم واقع ہو جاتا ہے۔ ضد، تعصب اور’’انا‘‘ کے ساتھ اگر حسد کا ذکر بھی کر کے ہر اک کا تجزیہ بحوالہ اٰیٰت قران و سنت پیش کر...
  5. مسافر چند روزہ

    باتیں مہ جبین کی

    ماشآءاللہ!۔۔۔ پرحکمت، پر نصیحت! جزاک اللہ عزوجل اس کلام میں اصلاح معاشرہ کی بنیاد کو احسن طریقہ سے بیان کیا گیا ہے نصیحت کرو کہ نصیحت کرنا مؤمنین کو فائدہ دیتا ہے الدال کفاعلہ نیکی پر دالیل قائم کرنے والا /نیکی کی راہ دیکھانے والا، نیکی کرنے والے کی طرح ہے
  6. مسافر چند روزہ

    نئی فورم پر شامل اردو تراجم کے بارے میں آراء اور تجاویز اکٹھی کریں۔

    میری غرض فورم کا متبادل اردو لفظ لانا تھا، آپ کی بات مفید ہے مگر یہ لفظ زیر تحقیق ہے۔ قدر کلامی پر جناب کا شکریہ ابن سعید
  7. مسافر چند روزہ

    کیا ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

    کیا ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ جی اگر بقید امکان کہا جائے تو اس بات سے مکمل اتفاق کیا جا سکتا ہے ورنہ ہرمرد کی کامیابی اور عورت کا ہاتھ لازم و ملزوم نہیں یہ محل، کثیر الامکان ہے کہ کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہو اور اس کامیابی کا دائرہ کہاں تک ہے؟ بنظر حقیقت دیکھا جائے...
  8. مسافر چند روزہ

    نئی فورم پر شامل اردو تراجم کے بارے میں آراء اور تجاویز اکٹھی کریں۔

    محترم میرے علم میں چوپال کا لفظ نہیں تھا اگر استعمال ہوتا ہے تو درست ہوگا زبردستی کی اجنبیت کی بات نہیں۔ اگر تامل برائے تحقیق ہو تو گوگل ٹرانسلیٹ میں سر فہرست اس کا معنٰی ہے "موضوع" اور یہاں یہ لفظ موضوع اسم ظرف ہے اور وضع سے مشتق ہے علم صرف کے مطابق اس کا معنٰی وضع کی جگہ ہے، وضع کرنے کا مترادف...
  9. مسافر چند روزہ

    نئی فورم پر شامل اردو تراجم کے بارے میں آراء اور تجاویز اکٹھی کریں۔

    وعلیکم السلام لفظ "فورم" کا ترجمہ نہیں کیا گیا اس کا ترجمعہ یوں مناسب ہوگا "جائے وضع" یا "وضع گاہ" ابن سعید
  10. مسافر چند روزہ

    کیا قومی ، سرکاری اور علاقائی زبانیں علیحدہ ہیں ؟

    بولی اور زبان کا فرق خود ساختہ نہیں اور لسانی مشاہدے کے خلاف بھی نہیں، موافق ہے نیز آپ کی رائے خود اپنی ہی دلیل کے خلاف ہے کہ "ہر نام نہاد زبان پہلے بولی ہی تھی. اس کی لکھاوٹ بعد میں وجود میں آئی" آپ کی اس عبارت کا مستفاد یہ ہے کہ قبل از تحریر ہر زبان نام نہاد تھی، قبل از تحریر اسے بولی کہتے...
  11. مسافر چند روزہ

    کیا قومی ، سرکاری اور علاقائی زبانیں علیحدہ ہیں ؟

    زبان ہو یا بولی، باہمی ربط و تعلق کا ذریعہ و آلہ ہوتی ہیں مگر ان دونوں کی اصطلاح الگ الگ ہے چنانچہ جس کلام کے الفاظ، قواعد و انشاء یعنی گرائمر کے پابند ہوں اسے زبان اور جسکے آزاد ہوں اسے بولی کہتے ہیں اگرچہ عرف عام میں بولی کو بھی زبان کہہ دیا جاتا ہے مگر زبان و بولی دونوں باہم منفرد ہیں زبان...
  12. مسافر چند روزہ

    برائے مہربانی نہیں براہِ مہربانی

    السلام علیکم مطمح مضاف ہے یہ ٹھیک ہے کہ عربی میں مضاف مجرور نہیں آتا مگر یہ اس صورت میں ہے جب مضاف پر کوئی عامل جر نہ ہو اگر عامل جر آ جائے تو عربی ترکیب زیر کی اضافت سے آتی ہے جیسے عن رسولِ اللہ فارسی ترکیب میں تو کسرہ علامت اضافت ہوئی ہے آپ کہتے ہیں جائز نہیں ہاں مضاف بصورت ہائے گول پر ختم ہو...
  13. مسافر چند روزہ

    مبارک آنسو (نعتیہ کلام)

    السلام علیکم اللہ تعالٰی توفیق حق اور توفیق خیر دے! کیا محض حوالہ پیش کرنے سے کوئی بات مستند ہو جاتی ہے؟ جب آپ کوئی حوالہ دیکھو اور بعینیہ متن نقل کرو تو اس میں کم از کم احتیاط، اس کا صحیح والثبوت ہونا ہے مگر جب آپ محولہ متن بعینیہ نقل کرنے کے بجائے واقعہ بالمعنٰی نقل کرو تو لازمًا مسلم المراد...
  14. مسافر چند روزہ

    دو سے زیادہ زبانوں پر مشتمل مرکبات اور محاورے

    میرے خیال میں تلاش کرنے پر اس کا مآخذ اصل مل جائے گا
  15. مسافر چند روزہ

    دو سے زیادہ زبانوں پر مشتمل مرکبات اور محاورے

    جب اردو مختلف زبانوں سے ماخوذ زبان ہے تو یقینًا لفظ "سو" کا مآخذ بھی کوئی اور زبان ہونی چاہیے ؟؟؟
Top