اردو محفل اور محفلین کے لیے عزیزی محمدظہیر کے پرخلوص جذبات کے دلپذیر اظہار پر مبنی مراسلے کو ملاحظہ کرکے مابدولت وفور جذبات سے بیک وقت مسرور اور آبدیدہ ہوگئے ۔ واہ ، کیا خوب لکھا ۔ جیتے رہیئے برادرم ظہیر ۔
مابدولت عزیزی فہد اشرف کو منصب ہشت ہزاری کی پراپتی پر بدھائی اور ہاردک شبھ کامنائیں پرتسد کرتے ہوئے غائت درجہ پرسن ہیں ۔ (ملغوبۂ ہندی و اردو ) ۔ :) :)
بہت :congrats: ہو ، فہد ۔
باوجود فورم جدید بنام ٰ ڈسکورڈ ٰ کے معرض وجود میں آنے کے ، محفل فورم پر ہنوز پیارے محفلین کی آمدوشد کو ملاحظہ کرکے مابدولت کو مسرت ہورہی ہے ۔ چنانچہ ایک نعرۂ فلک شگاف ٰ ڈسکورڈ زندہ باد ۔۔۔ اردو محفل پائندہ باد !:):)
میٹنگ روم میں برادرم یاز کی آئی ڈی پر نگاہ پڑتے ہی مابدولت پر چشم ما روشن ۔۔۔ دل ما شاد والی کیفیت طاری ہوگئی ، تاہم ساعت قلیل میں مثل آہوئے برق رفتار ، برادرم یاز چشم زدن میں نگاہوں سے اوجھل ہوگئے !
یہ کیا ماجرا تھا یاز ۔۔۔؟