مابدولت اپنی لائق صد احترام بہن مریم افتخار کا قلب اختلاج زدہ کی عمیق گہرائی سے تشکربجا لانے میں مسرت محسوس کرتے ہیں کہ جنہوں نے مابدولت کو رفیقان محفل کے لیے ایک یاد گم گشتہ نا رہنے کی تمنائے دلخوش کن کا اظہار کیا ہے ۔
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مابدولت بخیرو عافیت ہیں ۔ ۔۔ اور مراسلۂ ہذا کی...