بہت شکریہ ظہیر بھائی۔ آپ جیسی عالی ذوق شخصیت کو اگر ہماری تحریر کچھ پسند آئی تو گویا محنت وصول ہو گئی!
آپ کی بات درست ہے کہ زندگی کے جھمیلوں سے وقت نکالنا بعض دفعہ کافی دشوار ہوتا ہے، لیکن یہ بھی ایک بہت بڑی نعمت ہے کہ یہ فورم میسر آیا جہاں آزادی سے مختلف موضوعات پر لکھنے کا موقع ملتا رہا۔
اس کے لیے آپ اسے دیکھیں تو بین السطور سے جو تاثر ابھرتا ہے وہ شاید قابلِ فہم ہو جائے۔
نامیاتی کیمیا کے ساتھ جو وابستگی ایف ایس سی میں قائم ہوئی، حقیقت میں وہ کوئی معمولی نہیں تھی۔ اس سحر میں کئی سالوں کے لیل و نہار گزرے۔ اس ذوق و شوق کے جس منتہائے کمال کی دلی خواہش تھی، وہ یہی تھی کہ اس فیلڈ...
ویسے تو میں اپنا تعارف محفل میں دس سال قبل لکھ چکا تھا، لیکن یہاں کوئی عائلی نما قوانین میرے علم میں آج تک نہیں آئے تو سوچا کہ ایک بار پھر سہی، ایک اور رنگ میں!
کیمیا کی گرم بھٹی سے اردو کی ابلتی ہانڈی تک!
میرا نام عرفان سعید ہے، اور میری پیدائش لاہور کے علاقے رحمان پورہ میں ہوئی ، جوایک ایسا محلہ ہے جہاں گلیاں تنگ، خواب بڑے، اور بجلی چھوٹی ہوتی ہے۔ والدین نے میری آمد پر خوشی کا اظہار کچھ یوں کیا جیسے کسی نے پرانی سائیکل کے ٹائر میں نئی ہوا بھر دی ہو،...