الیکشن 2025: یاز بمقابلہ عرفان۔۔۔دور اندیش کون؟

دور اندیش کون ہے؟

  • یاز

    Votes: 17 53.1%
  • عرفان سعید

    Votes: 15 46.9%

  • Total voters
    32
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

عرفان سعید

محفلین
سیما جی بمقابلہ گل صاحبہ ۔۔۔ سب سے عمدہ میچ رہے گا۔ دونوں ایکٹو بھی ہیں اور عوام و خواص سے گھل مل جانے میں مہارت بھی۔ نیز ذہین و دوراندیشی کا وسیع تجربہ بھی۔
یہ میچ ضرور ہونا چاہیے۔
اس بار میں گُل کا کمپین مینجر اور پھر وہی ہوگا جو میرے ساتھ ہوا!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ میچ ضرور ہونا چاہیے۔
اس بار میں گُل کا کمپین مینجر اور پھر وہی ہوگا جو میرے ساتھ ہوا!
نہیں ہو سکتا یہ میچ۔
اب مقابلہ ہونے جا رہا ہے یاز اور مریم کی ٹیم کا۔
یعنی دو جیتے ہوؤں میں سے کون جیتے گا۔
 

عرفان سعید

محفلین
ٹیگ کر کے پوچھیں ان سے گل!

میں نے تو سیما آپا اور جاسمن بجو کا مقابلہ سوچا تھا تو جاسمن بجو نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔
اور عاطف صاحب اور محمد احمد بھائی کا سوچا تھا تو محمد احمد بھائی نے بھی ایسا ہی کیا۔
زیک اور نبیل کا میچ رکھیں!
:)
 

عرفان سعید

محفلین
یاز دور اندیشی کا تاج مبارک ہو. حالانکہ ہیں تو آپ نزدیک کے. :-P
عرفان سعید کی ٹیم نے بہت عمدہ مقابلہ کیا. محفلین کو بہت محظوظ کیا. اور بہت کھلے دل کے ساتھ اپنی نزدیک اندیشی کو قبول کیا. حالانکہ ہیں تو وہ دور کے :-P

البتہ ہمارے لیے دونوں قابلِ احترام اور یکساں ہیں. محفل کو کشتِ زعفران بنانے کا بہت شکریہ :)
بہت شکریہ لاریب صاحبہ
یاز کی دور اور اندیشی میں کوئی شک نہیں!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
متفق علیہ۔
ایسا ہی کوئی الیکشن ہونا چاہئے اب، کہ الیکشن کا ذائقہ تبدیل ہو۔
اچھا بتائیں کیا ذائقہ تبدیل ہونا ہے۔
ایک نے رہنا ہی غیر حاضر ہے۔
دوسرا بھی آئے نہ آئے
ووٹروں کو آوازیں ہم لوگوں نے دے دے کے تھک جانا۔۔۔
تے لبھنا کی اے ذائقہ ایس وچوں۔
 
Top