عالیہ رشید کا تعلق لاہور سے ہے ، پیدائشی طور پر بینائی سے محروم ہیں مگر دھرپد بہت اچھا گاتی ہیں پاکستان میں دھرپد گائیکی کو دوبارہ رائج کرنے کی فی الحال یہ واحد مثال ہیں ۔ انہوں نے دھرپد کی تعلیم گھنڈوچہ برادران سے لی جو ڈاگر بانی کے شاگرد ہیں ۔ ہر سال آل پاکستان میوزک کانفرنس میں اپنے فن کا...
اوپر میں نے سہوا لکھ دیا کہ دیگر اسلوب ختم ہوگئے ہیں ۔ حقیقت میں ایسا نہیں ہے بلکہ دیگر بانیاں نسلا (بلڈ لائن سے حساب سے ) ختم ہوگئی ہیں مگر ان بانیوں کے شاگرد گھرانے ابھی موجود ہیں ۔ جیسے کندھاربانی کے شاگرد گھرانوں میں پنجاب کا تلونڈی گھرانہ اور بہار کا ملکوں کا گھرانہ (دھربنگہ دھرپد) اور مشرا...
خیال گائیکی کے گھرانے ہوتے ہیں جبکہ دھرپد گائیکی میں بانیاں ہوتی ہیں ۔ بانی کا لفظی مطلب زبان ، منہ سے نکلی ہوئی بات یا قول کا ہے مگر یہاں اس مطلب اسلوب یا طریقہ کا ہے ۔ دھرپد گائیکی کی بانیاں متعدد تھیں؛ نوہارو، گندھار، گوری اور ڈاگر۔ مگر ان میں سے اب صرف ڈاگر بانی ہی باقی ہے ، باقی اسالیب وقت...
ہماری دستوری موسیقی (مروجہ کلاسیکی موسیقی) کی چار بنیادی اوضاع مانی جاتی ہیں ۔
دھرپد
خیال
ٹپہ
ٹھمری
باقی تمام اوضاع ان چار اوضاع ہی سے مشتق یا مرکب سمجھی جاتی ہیں۔
دھرپد ایک قدیم اور نہایت گھمبیر وضع ہے ۔ دھرپد گانا خاص مردانہ گانا سمجھا جاتا ہے گزشتہ صدی تک عورتوں کو دھرپد سکھانا ممنوع...
بہت بہت شکریہ تمام احباب کا دیر سے جواب دینے کے لیے بہت بہت معذرت۔ دراصل مجھے اندازہ نہ تھا کہ وارث بھائی نےیہاں بھی میرے لیے (ازراہ لطف و محبت) تعریف و توصیف کا پھندا بن رکھا ہے ، یہ ان کی مہربانی ہے کہ مجھے کس تمنا سے وہ دیکھتے ہیں ۔مگر میں ان سے پہلے بھی اظہار کرچکا ہوں کہ موسیقی سننا میرا...