Recent content by عاطف ملک

  1. عاطف ملک

    مبارکباد ظہیر احمد ظہیر پانچ ہزاری

    بہت بہت مبارک ہو محترمی ظہیراحمدظہیر واقعی یہ اردو محفل کیلیے اعزاز ہے کہ آپ نے اپنے مراسلوں سے اس کو زینت بخشی۔
  2. عاطف ملک

    مبارکباد محمد شکیل خورشید بھائی کو شادی مبارک !!! جس گھر میں ھو ایسی بھابھی اس گھر کی قسمت جاگی !🎊🎉

    ماشاءاللہ۔ بہت بہت مبارک ہو محمد شکیل خورشید بھائی۔اللہ اس رشتے کو آپ کے لیے بابرکت بنائے، آمین
  3. عاطف ملک

    بازیچۂ اشعار ہیں غزلیں مرے آگے

    بہت خوبصورت تحریر ہے۔۔۔۔واقعی مزا آ گیا۔۔۔۔نین بھائی کی تحریر کے جواب میں لکھی گئی، اس پہ اور زیادہ لطف آیا۔نثر بھی لکھتے رہا کریں ظہیر بھائی۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
  4. عاطف ملک

    تن زہر میں بجھے ہوئے ، دل آگ میں جلے ہوئے

    بہت خوب ظہیر بھائی۔۔۔۔اچھی لگی یہ غزل۔ بالخصوص درج بالا اشعار تو لاجواب ہیں۔ مجھے پڑھتے ہوئے واقعی میں کچھ ایسا لگا۔۔۔ویسے اس کا حل یہ ہے کہ آپ یہ غزل پڑھ کر سنا دیں تاکہ مشاعرے میں آپ کی غیر حاضری کی بھی تلافی ہو سکے😛 میں ذاتی طور پر اس سے سو فیصد متفق ہوں کہ مختلف مواقع پر مختلف اشعار پسند...
  5. عاطف ملک

    پیروڈی: پیشِ بیگم بلائے جاتے ہیں

    نوازش 😊 شکریہ محترمی ہاہاہا ۔۔۔دیکھیں گھر تو دونوں اپنے ہیں نا۔۔۔۔😜 ویسے بھی بلیک کافی مجھے ذرا زیادہ کڑوی لگتی ہے، سادہ دیہاتی آدمی ہوں۔کافی چینی اور دودھ ڈال کر ہی پی سکتا ہوں۔ 😢 میں تو پچھلے گیارہ برس سے گھر سے نکلا ہوا ہوں، اور کتنا باہر نکالیں گے مجھے؟ 😟 بہت شکریہ شکریہ شاہ جی۔۔۔۔بس...
  6. عاطف ملک

    غزل: وہی قصہ پرانا ہے

    چلیں اب مل گیا ہے تو امید ہے آپ نظر آیا کریں گے۔😊
  7. عاطف ملک

    پیروڈی: پیشِ بیگم بلائے جاتے ہیں

    قابلٍ صد احترام عرفان علوی صاحب کی غزل پہ ہماری جسارت۔امید ہے درگزر کیا جائے گا۔ پیشِ بیگم بلائے جاتے ہیں ڈانٹ چپ چاپ کھائے جاتے ہیں ماں کی بیگم سے جنگ ہے وہ مقام "ہم جہاں آزمائے جاتے ہیں" آسماں سر پہ گرنا سنتے تھے ہم پہ برتن گرائے جاتے ہیں منہ سے یونہی نکل گیا "آنٹی" آپ کیوں تلملائے جاتے...
  8. عاطف ملک

    غزل: وہی قصہ پرانا ہے

    بہت شکریہ جی! نوازش ظہیر بھائی۔ کیسے مزاج ہیں؟ بہت خوشی ہوئی آپ کو محفل میں دیکھ کر۔
  9. عاطف ملک

    غزل: وہی قصہ پرانا ہے

    شکریہ احمد بھائی بہت شکریہ شکریہ بھیا جی بہتر، ویسے میں نے اس معاملے میں اتنا غور نہیں کیا تھا، اپنے قیاس کے مطابق درست لگا تو اسی طرح کر لیا۔ بہت شکریہ محترمی بہت شکریہ استاد محترم۔آپ کی سند مل گئی❤
  10. عاطف ملک

    غزل: وہی قصہ پرانا ہے

    شکریہ نین بھیا بہت شکریہ ن غنہ بھی تقطیع میں شمار ہو گا؟ بہت شکریہ خان
  11. عاطف ملک

    غزل: وہی قصہ پرانا ہے

    ایک کاوش احباب کی خدمت میں پیش ہے۔امید ہے کہ اپنی رائے سے نوازیں گے۔ وہی قصہ پرانا ہے محبت ہے، زمانہ ہے کہیں مجبور دیوانی کہیں محزوں دوانہ ہے کسی سودائی کا ہے سر کسی کا آستانہ ہے ٹنگی ہے جان سولی پر وفا کو آزمانا ہے اسی میں مصلحت ڈھونڈو تعلق تو نبھانا ہے جہاں سے زخم رستے ہیں وہیں مرہم...
  12. عاطف ملک

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    تمہاری شادی کے بعد سے۔۔۔۔ہم نے تم سے دوری اختیار کر لی، اپنی برادری سے نکال دیا۔تم ہمارے ہاں آ نہیں سکتے، ہمارے ساتھ بیٹھ نہیں سکتے۔ہم تمہیں اپنے برابر کا سمجھتے ہی نہیں۔ آہو، ویسے بے شک کسی کو میسج کا جواب نہ دے، لیکن خان مس بہت کرتا ہے😋
  13. عاطف ملک

    پیروڈی: نقش فریادی ہے کس کی شوخئِ تحریر کا

    بہت شکریہ جی، یہی بات تھی😌 شکریہ یاسر بھائی😊
  14. عاطف ملک

    پیروڈی: نقش فریادی ہے کس کی شوخئِ تحریر کا

    ایک ہلکی پھلکی سی واردات پیشِ خدمت ہے۔شاید کسی کو کوئی ایک آدھ شعر پسند آ ہی جائے۔ "نقش فریادی ہے کس کی شوخئِ تحریر کا" بن گیا جوتا ترا، باعث مری نکسیر کا وہ بھی راضی ہو گئی، ماں کو بھی راضی کر لیا پر منانا باپ کو، لانا ہے جوئے شِیر کا والد اس کا ہے عرب اور والدہ پختون ہے پڑ گیا ہے ٹاکرا...
  15. عاطف ملک

    کام کہہ دے کوئی تو یوں دیکھو۔۔۔۔"جس طرح کوئی مر نہیں جاتا".... (عینؔ میم)

    کام کہہ دے کوئی تو یوں دیکھو۔۔۔۔"جس طرح کوئی مر نہیں جاتا".... (عینؔ میم)
Top