سیما علی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • سر لا مکاں سے طلب ہوئی
    سوئے منتہیٰ وہ چلے نبی
    کوئی حد ہے ان کے عروج کی
    بلغ العلیٰ بکمالہ

    یہی ابتدا یہی انتہا
    یہ فروغ جلوۂ حق نما
    کہ جہان سارا چمک اٹھا
    کشف الدجیٰ بجمالہ
    عنبر وارثی
    44. وقال علیہ السلام طُوبَى لِمَنْ ذَكَرَ الْمَعَادَ، وَعَمِلَ لِلْحِسَابِ، وَقَنِعَ بِالْكَفَافِ، وَرَضِيَ عَنِ اللهِ.

    44. خوشا نصیب اس کے جس نے آخرت کو یاد رکھا، حساب و کتاب کے لیے عمل کیا .ضرورت بھر پر قناعت کی اور اللہ سے راضی و خوشنود رہا .۔۔
    نهج البلاغه حضرت امیر المو مین علي عليه السلام
    قولِ 129امام علی علیہ السلام
    از نہج البلاغہ۔
    اللہ کی عظمت کا احساس تمہاری نظروں میں کائنات کو حقیر و پست کردے.
    ہر ایک سمت خموشی کا کفر چھایا ہے
    ہماری ذات کے صحرا میں دے اذاں کوئی
    تیسرا درویش
    تیسرا درویش
    خامشی اچھی نہیں، انکار ہونا چاہئے
    یہ تماشہ اب سرِ بازار ہونا چاہئے
    دو سال بعد بینکنگ محتسب کا فیصلہ ہمارے حق میں آگیا ۔۔جو فراڈ ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے ہمارے اکاؤنٹ میں ہوا تھا ۔بینک کو 45 دن میں رقم واپس کرنے کا حکم ۔۔۔۔۔۔پاکستان میں سب بُرا نہیں اچھا بھی ہوتا ہے ۔۔شکر الحمد للہ 🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
    مدت گزری اک وعدے پر آج بھی قائم ہیں محسن
    ہم نے ساری عمر نبھائی اپنی پہلی مجبوری

    محسن بھوپالی
    جسے شاہِ شش جہات دیکھوں
    اُسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں
    عنانِ کون و مکاں جو تھامے
    کدال پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں
    لگے جو مزدور شاہ ایسا
    نذر نہ دَھن سربراہ ایسا
    فلک نشیں کا زمیں پہ گھر ہے
    میرا پیمبر ﷺ عظیم تر ہے


    جنابِ مظفر وارثی
    سلام اس پر کہ تھا ’’الفقر فخری‘‘ جس کا سرمایا
    سلام اس پر کہ جس کے جسمِ اطہر کا نہ تھا سایا

    (ماہرؔ القادری)
    امام علی علیہ السلام نےفرمایا:
    ‏اللہ دست طلب کے نہ بڑھنے پر اتنا ہی کریم ہے جتنا طلب و سوال کا ہاتھ بڑھنے پر.
    ‏نہج ابلاغہ خطبہ 89
    جو نہ جھُک سکے جو نہ بِک سکے اسے کربلائیں ہی راس ہیں ۔۔۔۔۔۔
    ‏اُسی ایک شخص کے قتل سے میری کتنی صدیاں اداس ہیں ۔۔۔۔۔

    ‏احمد ندیم قاسمی
    جن کے سجدوں سے منور ہے جبیں آفتاب
    میرے حرفوں کی عبادت ان خدا والوں کے نام
    میری شہ رگ کا لہو ، نذر شہیدان وفا
    میرے جذبوں کی عقیدت کربلا والوں کے نام
    یہ راہ حق میں صرف شہادت نہ تھی ندیم
    اک زندگی فنا سے بقا تک نکل گئی!!!!!!!!!!!!!
    احمد ندیم قاسمی
    بزمِ ترا شمع و گُل، خستگیِ بُو تراب
    سازِ ترا زیر و بم، واقعہٴ کربلا
    مرزا اسد اللہ خاں غالب
    حضرت علی علیہ السلام کی خستگی تیری محفل کی شمع اور سجاوٹ ہے،
    واقعہء کربلا تیرے ساز کے زیر و بم ہیں۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top