میں نے عرض کیا تھا
اِن.ڈِ.اَن یعنی /in.ɖɪ.ən/ نہ کہ /inɖiːən/۔
اور /in.ɖɪ.ən/ یا اِن.ڈِ.اَن سے املا انڈئن ہی بنتا ہے۔
ڈال کی آواز کے بعد زیر کی آواز ہی ہے ی کی نہیں۔
مختصر اور طویل الفِ مدّہ
اردو میں الفِ مَدّہ جب لفظ کے آخر میں آتا ہے تو عموماً اس کی آواز مختصر ہو جاتی ہےجیسے بیٹا، لینا، دینا، جانا وغیرہ کا آخری الف۔ اس کے برعکس بعض اوقات لفظ کے آخر میں ہوتے ہوئے بھی الف کی آواز لمبی رہتی ہے۔ مثلاً لفظ اُٹھا کا تلفظ ان دو جملوں میں دیکھیے۔
وہ اُٹھا۔
بستہ...
حرکات
پیش:
اردو میں پیش دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک پیش ِمعروف اور دوسرا پیشِ مجہول۔ آسان لفظوں میں یوں سمجھ لیں کہ پیشِ معروف واؤ معروف کی مختصر شکل ہے اور پیشِ مجہول واؤ مجہول کی مختصر شکل ہے۔
پیشِ معروف کی مثالیں: چُن، چُنی، کُل، کُلیات، بُن، بُنیان، سُر، سُریلا، وغیرہ
پیشِ مجہول کی مثالیں: عُہدہ،...
واؤ
واؤ تین عِلّات کے لیے استعمال ہوتا ہے:
ا۔ واؤ معروف کے لیے جیسے ' لُو، بُو، پُھول، تُھوک، نُور' میں
ب۔ واؤ مجہول کے لیے جیسے ' کو، دو، ڈھول، ڈور، شور، چور' میں
ج۔ واؤ لین کے لیے جیسے ' جَو، ضَو، جَور، دَوڑ ' میں
ان کے علاوہ واؤ، واؤصحیحہ (व)کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جیسے 'وہاں، واپس، وبا،...
یے
یے تین عِلّات کے لیے استعمال ہوتا ہے:
ا۔ یائے معروف کے لیے جیسے 'کی، دی، بھی، کِیل، گِیت، بِین' میں
ب۔ یائے مجہول کے لیے جیسے ' کے، دے، کھیل، بھید' میں
ج۔ یائے لین کے لیے جیسے ' ہَے، بَیل، پَھیلا،اَے، قَید' میں
ان کے علاوہ یے ،یائے نیم صحیحہ (य) کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جیسے 'یاد، یار،...
اب سوال یہ ہے کہ یہ تجویز کمپیوٹری لکھائی میں کیسے لاگو کی جائے؟
اس سلسلے میں میری تجویز یہ ہے کہ ہم مخرج ن کے لیے نیا کریکٹر اختیار کرنے کے بجائے ہم ایک modifier کریکٹر اختیار کر لیں۔ اس طرح کہ جب وہ ماڈیفائر کریکٹر ن کے بعد لگایا جائے تو وہ ن کے نقطے کو مربعی شکل کا کر دے۔ یہ ماڈیفائر کریکٹر...