محفل پر تصاویر ارسال کرنا

فرخ

محفلین
زیک بہت بہت شکریہ
اب میں جلد ہی اپنی فوٹو گرافی بھی یہاں پیش کر سکوں گا۔
والسلام
 

فرخ

محفلین
میرا خیال ہے ایک عرصہ گزر گیا، اور میں ابھی تک سلائیڈ شو نہیں دیکھ سکتا۔

جناب زیک صاحب، آپ کے ہیک کا انتظار ابھی تک جاری ہے۔
 
الله كريں كه ميرا تجربه كامياب جائے ۔۔۔
2ujgkn7.jpg
 

علی چوہدری

محفلین
جہانزیب، بھائی صاحب یہ اتنی مرتبہ پیغام صرف شتونگڑوں ( :twisted: ) کی تعداد بڑھانے کے لیے چسپاں کیا ہے؟

میں اس وقت پوسٹ‌ پیج کے کچھ مسائل کے حل پر غور کر رہا ہوں۔ ویک ڈیز میں وقت نہیں ملتا اور ویک اینڈ گزرنے کا پتا ہی نہیں چلتا۔ میں انشاءاللہ پیغام میں تصویر ڈالنے کے ایک سے زائد طریقے فراہم کروں گا۔
pleaseاگر hostکے بٹن کی راھنائی فرما دیں کہ وہ کونسا بٹن ھے نوازش ھو گی
اور کیا facebook سے بھی کر سکتے ھیں شکریہ
 

علی چوہدری

محفلین
2117314186401.jpg
فلکر میں کوئ تصویر کھولیں۔ تصویر کے اوپر All Sizes کو کلک کریں۔ پھر Medium سائز سیلکٹ کریں۔ اگر آپ کے اپنے اکاؤنٹ میں تصویر ہے تو صفحے کے نیچے اس تصویر کا یوآرایل ہو گا اسے کاپی کر لیں۔ اگر کسی اور کا اکاؤنٹ ہے اور اس نے ہاٹ‌لنکنگ کی اجازت دے رکھی ہے تو تصویر پر رائٹ کلک کریں اور وہاں سے امیج کا یوآرایل کاپی کر لیں۔ پھر یہاں محفل میں پیغام پوسٹ کرتے ہوئے
insertimage.gif
پر کلک کریں اور تصویر کا یوآرایل پیسٹ کر دیں۔
یہ طریقہ کامےاب نھین ھہوا
 

علی چوہدری

محفلین
پ
546117_397127020327668_901937543_n.jpg

پانچ سالہ محمد علی کی یہ ڈرائینگ اُس نے ایک سال پہلے بنائئ تھی جب وہ چار سال کا تھا اور اس میں آسکی کسی نے مدد یا راھنمائئ نہیں کی اُس نے تین سال کی عمر میں شروع کیا اور اللہ کی رحمت سے اسکے علاوہ بہت ساری ڈرائینگ اور پینٹینگ بنا چکا ھے جو فاچعبہہک پر موجود ھے
( در ضمن تصویر پیسٹ کرنے کیلئے میں نے فیس بک سے یہ طریقہ اختیار کیا ھے کہ تصویر پر right click کریں وھاں ایک خانہ کھل جائے گا جس میں address url لکھا ھے وھاں سے کاپی کر کے PASTE کر دیں )
 
ابن سعید بھائی معذرت آپ کو تکلیف دے رہا ہوں۔۔۔ کمپیوٹر سے اردو محفل پر تصویر ڈائرکٹ اپلوڈ کرنے پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے؟
اس فیچر کو فعال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس سے مینٹیننس کا کام بہت بڑھ جاتا ہے اور ڈسک اسپیس تیزی سے بھرتی ہے۔ :) :) :)
 

ایم اے راجا

محفلین
نبیل جلد ہی محفل پر ایک عدد ماڈ کا حسب وعدہ اضافہ کر کے اس کو آسان کر دیں گے :twisted: مگر جب تک ماڈ نصب نہیں ہوتا کئی اراکین سے تصاویر ارسال نہیں ہو رہی ہیں، ان کی آسانی کے لئے ایک عدد چھوٹا سا ٹوٹوریل لکھا جا رہا ہے امید ہے کہ اس سے اراکین بشمول ڈاکٹر افتخار صاحب تصاویر ارسال کرنا سیکھ جائیں گے۔۔

تصاویر ارسال کرتے وقت جس چیز کی سب سے پہلے ضرورت پیش آئے گی وہ ہے ایک عدد تصویر، مگر جو تصویر آپ ارسال کرنا چاہتے ہیں اس میں تکنیکی طور پر دو اقسام ہو سکتی ہیں۔
1- جو تصویر آپکے کمپیوٹر پر ہے۔
2- جو تصویر ویب پر ہے اور آپ اسے محفل میں لگانا چاہتے ہیں۔

دونوں طرح کی تصاویر ارسال کرنے کا طریقہ تو ایک ہی ہے، مگر اگر آپ اپنے کمپیوٹر سے تصویر ارسال کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو اسے ویب پر منتقل یا اپ لوڈ کرنا پڑے گا جس کے لئے مختلف ویب سائٹ موجود ہیں جہاں آپ مفت تصاویر اپلوڈ کر سکتے ہیں زیادہ مشہور ویب سائٹ مندرجہ ذیل ہیں۔
1- http://www.photobucket.com
2-http://www.imageshack.us

پہلی ویب سائٹ پر تصویر اپ لوڈ کرنے کے لئے آپ کو ایک عدد اکاؤنٹ بنانا پڑے گا جبکہ دوسری ویب سائٹ پر بغیر اکاؤنٹ بنائے آپ تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
اب اگر آپ ویب سے تصویر ارسال کر رہے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آیا وہ ویب ڈائریکٹ لنکنگ کی اجازت دیتی ہے؟ اگر ہاں تو آپ تصویر کو براہ راست یہاں ارسال کر سکتے ہیں اور اگر نہیں تو اس کو پہلے اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کر لیں اسکے بعد اس طریقہ کا استعمال کریں۔ میں imageshack سے تصاویر کو پوسٹ کروں گا مگر سب سائٹ سے ایک ہی طریقہ کار ہے۔۔


سب سے پہلے آپ http://www.imageshack.us کو اپنے کمپیوٹر پر کھولیں اور اسکے بعد اس میں اپنی تصویر کو منتخب کریں۔
18zq.jpg


اس کے بعد متعلقہ تصویر کو host کا بٹن دبا کر اسکا URL حاصل کرليں۔

24fu1.jpg


اب اس ربط کو کاپی کرلیں، اور اسکے بعد محفل میں تشریف لے آئیں۔ جب آپ محفل میں اس تصویر کو ارسال کرنے لگیں تو جہاں پیغام کا متن لکھا ہوا ہے اس کے بالکل سامنے چند ڈبے آپ کو نظر آتے ہیں جو ذیل میں دیے گئے ہیں۔۔

37na.jpg


یہاں آپ سرخ دائرے والے ڈبے کو کلک کریں گے تو عبارت کے متن میں ایک کوڈ آجائے گا۔ وہاں اس کوڈ کے بعد آپ کاپی کیا ہوا ربط چپکا دیں۔۔
کوڈ یوں ہو گا ان دونوں کے بیچ میں آپ کو ربط پیسٹ کرنا ہے۔۔

امید ہے کہ اس سے اراکین جن کو دشواری کا سامنا تھا کی مشکل آسان ہو گئی ھو گی۔
میرے پاس تو ایمیج شیک سے اپ لوڈ نہیں ہو رہیں، شاید اسکا سسٹم چیج ہو گیا ہے حالانکہ پہلے میں کیا کرتا تھا اسی سے مگر اب بھول گیا ہوں، امیج شیک تو پیسے مانگ رہا ہے اپ لوڈ کے لیئے
 

شمشاد

لائبریرین
میرے پاس تو ایمیج شیک سے اپ لوڈ نہیں ہو رہیں، شاید اسکا سسٹم چیج ہو گیا ہے حالانکہ پہلے میں کیا کرتا تھا اسی سے مگر اب بھول گیا ہوں، امیج شیک تو پیسے مانگ رہا ہے اپ لوڈ کے لیئے
فوٹو بکٹ (Photo Bucket)سب سے اچھا ہے۔ اسے استعمال کریں۔
 
Top