روح

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
تو آپ نے اس سے دہریت کیوں لی ؟
کچھ اور کیوں نہ لیا ؟
میں نے کچھ نہیں لیا
یہ سب کچھ خود بخود نفوذہوتا ہے
غیر ارادی طور پر
کبھی آپ نے سوچا کہ نجومی ، یا کاہنوں کے پاس جانے سے کیوں منع کیا گیا ہے
بس اس میں بھی یہی حکمت ہے

شیخ سعدی فرماتے ہیں
نادان دوست سے بہتر ہے
کہ تیر ا یار غار کوئی اژدہا ہو

اب خود سوچ لین کہ کوئی تو نقصان ہوگا
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اصل کچھ نہیں ہوتی آدمی کبھی بھی اپنے اسلاف سے بدل سکتا ہے یہ لکھ لیں
یا مقلب القلوب ثبت قلبی علی دینک!
ٹھیک کہا آپ نے
اللہ کی پناہ !ان کی انگلیوں کی درمیان ہمارے دل ہیں وہ جیسے چاہیں پلٹ سکتے ہیں۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
میں نے کچھ نہیں لیا
یہ سب کچھ خود بخود نفوذہوتا ہے
غیر ارادی طور پر
کبھی آپ نے سوچا کہ نجومی ، یا کاہنوں کے پاس جانے سے کیوں منع کیا گیا ہے
بس اس میں بھی یہی حکمت ہے

شیخ سعدی فرماتے ہیں
نادان دوست سے بہتر ہے
کہ تیر ا یار غار کوئی اژدہا ہو

اب خود سوچ لین کہ کوئی تو نقصان ہوگا
آپ کی بات میں وزن ہے بھیا ڈرنا تو چاہیئے
 
عسکری

معطل
یا مقلب القلوب ثبت قلبی علی دینک!
ٹھیک کہا آپ نے
اللہ کی پناہ !ان کی انگلیوں کی درمیان ہمارے دل ہیں وہ جیسے چاہیں پلٹ سکتے ہیں۔
میں اب کیا کہوں پر دہریت یا ایگنوسٹک آدمی کبھی بھی بن سکتا ہے کوئی بھی وہ بھی جو دل سے 5 وقت نماز پڑھتا ہو حج عمرے کرتا ہو :D
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
جب آپ کے اندر سچ جذب ہوچکا ہو تو آپ کسی ایسی بات سے متاثر نہیں ہوسکتے جو آپ کے اصل کے خلاف ہو
میرا اصل کیا ہے،میرے اسلاف کیا تھے وہ تو میری روح کا حصہ ہیں مجھ میں جذب ہیں؎
پھر خلیل جبران کی دہریت ان کے ساتھ رہ گئی لیکن ان کی کام کی باتیں کام میں لائی جاسکتی ہیں نا!
نہ نہ نہ
عبید اللہ بن حجش
ابو سفیان کا داماد تھا
حضرت ام حبیبہ کا شوہر
مکہ میں اولین اسلام لانے والوں میں سے ہیں
اور حبشہ کی طرف ہجرت بھی کی
مگر حبشہ مین جا کر عیسائی ہوگیا
اور حضرت ام حبیبہ نے طلاق لے لی
قسمت دیکھئے کہ جس بادشاہ کادین اس نے اپنا وہ نجاشی خود مسلمان ہو گیا

ایسی کئی مثالین ہماری تاریخ میں
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
جب آپ کے اندر سچ جذب ہوچکا ہو تو آپ کسی ایسی بات سے متاثر نہیں ہوسکتے جو آپ کے اصل کے خلاف ہو
میرا اصل کیا ہے،میرے اسلاف کیا تھے وہ تو میری روح کا حصہ ہیں مجھ میں جذب ہیں؎
پھر خلیل جبران کی دہریت ان کے ساتھ رہ گئی لیکن ان کی کام کی باتیں کام میں لائی جاسکتی ہیں نا!
قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بیٹی ہونا کتنا بڑا اعزاز ہے؟
کیا قائد اعظم یا میڈم مریم جناح نے اپنی بیٹی کی تربیت میں کوئی کمی چھوڑی تھی آپ کے خیال میں؟
دینا جناح کو کیا لے ڈوبا؟
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بیٹی ہونا کتنا بڑا اعزاز ہے؟
کیا قائد اعظم یا میڈم مریم جناح نے اپنی بیٹی کی تربیت میں کوئی کمی چھوڑی تھی آپ کے خیال میں؟
دینا جناح کو کیا لے ڈوبا؟
با وزن ہیں آپ کی باتیں
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بیٹی ہونا کتنا بڑا اعزاز ہے؟
کیا قائد اعظم یا میڈم مریم جناح نے اپنی بیٹی کی تربیت میں کوئی کمی چھوڑی تھی آپ کے خیال میں؟
دینا جناح کو کیا لے ڈوبا؟
لیکن یہ تو تب نا جب آپ محور ہی بنالیں ان کو؟
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہمنشین کہ جمال کا اثر تو ہو کر رہتا ہے
شیخ سعدی رحمہ اللہ نے ایسے ہی تو نہیں کہا
جمال ہمنشیں در من اثر کرد
وگرنہ ہم چنا خاکم کے ہستم
 
نایاب

لائبریرین
یہ نہ دیکھو کون کہہ رہا ہے یہ دیکھو کیا کہہ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
جو کہنے والا ہے ہم اس کے اندر نہیں اتر سکتے ۔
جو کہا ہے اس نے ۔ اسے پرکھ سکتے ہیں بس ۔
علم سیکھو چاہے چین جانا پڑے ۔
علم کا شہر " ورقہ بن نوفل " کی جانب جانے سے انکار نہیں کرتا ۔
 
عسکری

معطل
لیکن یہ تو تب نا جب آپ محور ہی بنالیں ان کو؟
کبھی کبھی غیر محسوس ہوتا ہے اور آدمی جب متزلزل ہو ہو جاتا ہے پھر واپسی مشکل ہے ۔ فیتھ یا یقین ایک ایسی چیز ہے جسے جانے میں دیر نہیں لگتی اور جب چلا جائے پھر نا پوچھیں کیا ہوتا ہے پرسنل تجربہ ہے میرا :ROFLMAO:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ نہ دیکھو کون کہہ رہا ہے یہ دیکھو کیا کہہ رہا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
جو کہنے والا ہے ہم اس کے اندر نہیں اتر سکتے ۔
جو کہا ہے اس نے ۔ اسے پرکھ سکتے ہیں بس ۔
علم سیکھو چاہے چین جانا پڑے ۔
علم کا شہر " ورقہ بن نوفل " کی جانب جانے سے انکار نہیں کرتا ۔
یہ ہوئی نا بات!
میں کب سے بھیا کا انتظار کر رہی تھی
اور میں بھی تو یہی کہنے کی کوشش کر رہی تھی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لیکن یہ تو تب نا جب آپ محور ہی بنالیں ان کو؟
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا
آپ تو ڈٹ گئیں
خیر تجربہ کر کے دیکھ لیں

ویسے آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے
کہ
(ذرا غور فرمائیے گا)
پہلا درجہ میلان کا ہے (بندہ مائل ہوتا ہے)
دوسرا درجہ رجحان کا ہے (بندہ غیر ارادی طور پر اسے ترجیح دینے لگتا ہے)
پیار (بندہ اپنے دل میں انس پاتا ہے)
عشق
اور آخری درجہ جنون کا ہے

یہ سب درجے ایک سیکنڈ میں طے نہیں ہو جاتے
بندہ آخری درجے تک اپنی بہادری اور خود اعتمادی کے زعم میں ہوتا ہے
کہ میں اس جال میں نہیں پھنسنے والا
(ذرا فلم دی ممی کا آخری سین یاد کریں، جب ڈینی مقبرے سے خزانہ لے کر نکل رہا ہوتا ہے)
اسے بھی یہی اعتماد تھا کہ میں جب چاہوں پلک جھپکتے میں اس مقبرے سے نکل جاؤں گا مگر اسے اس کی یہ حد سے بڑھی خود اعتمادی لے ڈوبی

جان بوجھ کر بھلا کون دلدل میں گھستا ہے
لیکن ایک دفعہ پیر رکھ دیا تو پھر "میں تو کمبل کو چھوڑتا ہوں کمبل مجھے نہیں چھوڑتا" والا معاملہ ہو جاتا ہے
اور بندہ اسی خیال میں رہتا ہے کہ مین اپنے کنٹرول میں ہوں ، میں جب چاہوں اس سحر سے نکل جاؤں
مگر یہ دماغ کا فریب ہوتا ہے، یہ ایک قسم کا آل از ویل ہوتا ہے
اور بندہ ڈوب جاتا ہے
 
نہیں بھیا میں ڈٹ نہیں گئی سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں
 
نایاب

لائبریرین
غالب صغیر بھائی نے جو کچھ لکھا وہ اپنی جگہ حقیقت ہے ۔
اک جذب کرنے والے ہوتے ہیں ۔ مجذوب کہلاتے ہیں ۔
حساب و کتاب سے دور رہتے ہیں ۔ اپنے اندر ڈوب جاتے ہیں ۔
اور جب آگہی کی آگ میں اتر اس کی جلن محسوس کرتے ہیں
تو جذب دہائی دینے لگتا ہے ۔ عقل جاگ جاتی ہے ۔
حساب و کتاب شروع ہوجاتا ہے ۔
جس آگ میں خود جل چکا اس آگ کی جلن سے دوسروں کو بچانے لگتا ہے ۔
اوکھے پینڈے عشق دے ۔
ایتھے ٹرنا پبھاں بھار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ایتھے ٹرنا پبھاں بھار ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔[/qu
پھر آپ اور غالب بھیا مجھے درمیانی راہ بتائیں نا
جس سے آپ دونوں کی باتوں میں تطبیق ہوجائے
 
نایاب

لائبریرین
یقین کامل بہر صوت لازم امر کسی بھی سالک کے لیئے
اب چاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمندر کنارے پھرتے پھرتے خوبصورت سیپیاں اکٹھی کرو (غالب صغیر بھائی )
سمندر میں اتر اپنی جان داؤ پر لگا موتی تلاش کرو ( بدھو ٹھگ )
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یقین کامل بہر صوت لازم امر کسی بھی سالک کے لیئے
اب چاہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
سمندر کنارے پھرتے پھرتے خوبصورت سیپیاں اکٹھی کرو (غالب صغیر بھائی )
سمندر میں اتر اپنی جان داؤ پر لگا موتی تلاش کرو ( بدھو ٹھگ )
پر میں سمندر میں اترے بغیر نہیں رہ سکتی بھیا میری فطرت میں سر پھری ہے
 
Top