اولمپک لندن 2012 میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل

Y9Ebu.jpg
آسٹریلیا کے خلاف ہاکی میچ میں اس دفعہ کے اولمپک کی 7-0 کی سب سے بدترین شکست کھا کر پاکستانی ہاکی ٹیم نے بدترین شکست و شرم ناک ہار کا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ یاد رہے اس سے قبل ساؤتھ افریقہ کی کمزور ٹیم کے خلاف ایک شرم ناک جیت کے بعد بڑے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے تھے۔ اس شکست کے بعد پاکستانی قوم کا سینہ فخر سے دو انچ مزید پھول کر پھٹ گیا اور قوم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کی مختلف سائٹس پر پاکستانی ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پر دعائیں دینے میں لگ گئی۔
امید کی جا رہی ہے پاکستانی ٹیم کا استقبال ائیر پورٹ پر انڈے اور ٹماٹروں کے گلدستوں سے کیا جائے گا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہوتا ہے عروج و زوال سب کے حصے میں آتے ہیں۔ جن کو زیادہ صدمہ ہے اُنہیں ہاکی ٹیم سے نہیں اپنی توقعات سے گلہ کرنا چاہیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
او ہو غلطی ہو گئی، کہنا یہ تھا کہ ایک ہی اچھی خبر سُنے جانے کی توقع تھی، وہ بھی گئی۔
 
عثمان

محفلین
بھئی بات یہ ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے ایتھلیٹ تیار کرنے کا کوئی نظام تر بیت ہی موجود نہیں۔ ایسے میں تمغے کیا آسمان سے اتریں گے۔
کرکٹ کے کھلاڑیوں کو ولیمے پر سونے کے تاج عطا کیے جاتے ہیں۔ دوسرے کسی کو کوئی پوچھتا تک نہیں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ٹی وی چینل پر اور اردومحفل کی طرح اور بہت سے فورمز پر بیٹھ کر تبصرے کرنا بہت آسان ہے۔ باتیں کرنی تو سب کو آتی ہیں۔ اگر ہار برداشت نہیں ہوتی یا ہنسی آتی ہے تو خود کھیلنے چلے جائیں۔ پتہ چل جائے گا کہ خود کتنے پانی میں ہیں۔ پاکستان کی ہاکی کی ٹیم کافی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے اس صورتِ حال میں اگر آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم سے ہار گئے تو کیا ہوا۔ جب ہماری ٹیم جیت کر آتی ہے تو اس وقت تو سر پر بٹھا لیتے ہیں۔ اور جب ہار جاتے ہیں تو سر سے زمین پر پٹخ دیتے ہیں۔ شرم آنی چاہیئے:angry:
 
شمشاد

لائبریرین
واقعی شرم آنی چاہیے لیکن ہمیں نہیں، ان کھلاڑیوں کو، ان کے کوچ کو، ان کے کرتے دھرتوں کو۔ سالہا سال کھیل کر یہ نتیجہ آیا ہے۔

قوم کا پیسہ اتنا بھی فالتو نہیں جو ان کے اللے تللے میں اڑا دیا جائے۔
 
ٹی وی چینل پر اور اردومحفل کی طرح اور بہت سے فورمز پر بیٹھ کر تبصرے کرنا بہت آسان ہے۔ باتیں کرنی تو سب کو آتی ہیں۔ اگر ہار برداشت نہیں ہوتی یا ہنسی آتی ہے تو خود کھیلنے چلے جائیں۔ پتہ چل جائے گا کہ خود کتنے پانی میں ہیں۔ پاکستان کی ہاکی کی ٹیم کافی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے اس صورتِ حال میں اگر آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم سے ہار گئے تو کیا ہوا۔ جب ہماری ٹیم جیت کر آتی ہے تو اس وقت تو سر پر بٹھا لیتے ہیں۔ اور جب ہار جاتے ہیں تو سر سے زمین پر پٹخ دیتے ہیں۔ شرم آنی چاہیئے:angry:
آپ سفارش کردیں۔ اردو محفل کی ٹیم کھیلنے چلی جائیگی۔ اور ان سفارشیوں سے بہتر ہی پرفارم کرے گی۔
 
Top