محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

محفل کے شعراء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز
اس عنوان سے ہم محفل کی سالگرہ کے موقعے پر محفل کے ہر دلعزیز شعراء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز کا ایک سلسلہ شروع کررہے ہیں۔ آپ بھی اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ قلم اٹھائیے اور محفل ہی سے کسی محفلین کی غزل یانظم اٹھائیے اور اس کی پیروڈی کر ڈالیے۔ جوں ہی شاعر اپنا کلام کسی محفل میں پیش کردیتا ہے، وہ کلام پھر اس کا نہیں رہتا۔ کہتے ہیں ہونٹوں نکلی ، کوٹھوں چڑھی۔

خیال رہے کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی نہ ہو، چربہ نہ ہو،سرقہ نہ ہو اور کسی کا دل نہ دکھے۔ ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے پیروڈی لکھئے اور اس لڑی میں چسپاں کردیجیے۔ اللہ آپ کا نگہباں ہو۔
 
پیش ہے جناب فاتح الدین بشیرکے کلام کی پیروڈی
(جناب فاتح سے معذرت کے ساتھ)​
میں کہ بلبل ہوں شِکاری کے گلے میں قید ہوں
اِک نوالہ ہوں میں اسکے قہقہے میں قید ہوں
ترچھی نظروں کے جو تو نے تیر مارے تھے کبھی
میں اسی ترچھی نظر کے زاویے میں قید ہوں
ایک پھّرا ہوں میں نقلِ امتحاں کے واسطے
بے معانی ہوں ابھی تک حاشیے میں قید ہوں
میں ہوں بس آدھا نوالہ ، تو نے جوں چھوڑا مجھے
بس اسی دن سے میں اس نعمت کدے میں قید ہوں
تو نے اک دن مسکراکر مجھ کو دیکھا تھا کبھی
بس اسی دن سے میں دل کے عارضے میں قید ہوں
محمد خلیل الرحمٰن
 
تو نے اک دن مسکراکر مجھ کو دیکھا تھا کھبی
بس اسی دن سے میں دل کے عارضے میں قید ہوں
کیا بات ہے، کیا زبردست ہے۔
خلیل بھائی تو ہر دفعہ کمال کرتے ہیں۔
کیا بات ہے محترم خلیل بھائی۔۔۔ ۔!

واقعی کمال کرتے ہیں آپ۔ :)
واقعی باکمال شاعر کی لاجواب پیروڈی :)

محترم محمد بلال اعظم صاحب، محترم شمشاد بھائی، محترم محمداحمد بھائی، محترمہ مہ جبین بہنا!
آپ سب کی محبتوں کا مقروض ہوں
 
ہاہاہاہاہاہاہا محمد خلیل الرحمٰن صاحب یہ پیروڈی تو اصل سے بھی آگے بڑھ گئی۔ بہت خوب جناب
رہنے دیجیے فاتح بھائی۔ اب اتنی بھی کسرَ نفسی ٹھیک نہیں۔
ہاں البتہ ہمارے لیے یہ تبصرہ اب تک وصول شدہ تبصروں میں سے یقینآ بہترین تبصروں میں سے ہے۔
 
اب پیش خدمت ہے جناب @راحیل فاروق بھائی کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
جناب راحیل فاروق بھائی سے معذرت کے ساتھ

یوں تو کچھ بھی نہ کھاؤ گے صاحب
چھپ کے تم کچھ تو کھاؤ گے صاحب
دال سبزی نہیں چکن ہے یہ
اب تو ہنس ہنس کے کھاؤ گے صاحب
کل سے رمضان ہیں، خیال رہے
روزہ کیسے بِتاؤ گے صاحب
یوں تو خود گوشت خور ہو تم بھی
سبزی کِس منہ سے کھاؤ گے صاحب
میری حالت ہے دیکھنے والی
اب بھی کچھ نہ کِھلاؤ گے صاحب
گھر پہ مہماں ہے تنگ ہوتا ہے
دال کے دِن چلاؤ گے صاحب
خود سے بھی بڑھ کے جانتے ہیں تمہیں
تم ہمیں کیا کھِلاؤ گے صاحب
محمد خلیل الرحمٰن
 

مہ جبین

محفلین
بہت خوب خلیل بھائی !
یک ایک کرکے سارے شاعروں کی غزلوں پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں :)

اب سب شاعر یہی سوچ رہے ہونگے کہ دیکھیں اب کس کے گلے میں پھندا آتا ہے :heehee:

اب جگر تھام کے بیٹھو۔۔۔۔۔

تری باری آئی۔۔۔۔:goodluck:
 
بہت خوب خلیل بھائی !
یک ایک کرکے سارے شاعروں کی غزلوں پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں :)

اب سب شاعر یہی سوچ رہے ہونگے کہ دیکھیں اب کس کے گلے میں پھندا آتا ہے :heehee:

اب جگر تھام کے بیٹھو۔۔۔ ۔۔

تری باری آئی۔۔۔ ۔:goodluck:
آداب عرض ہے مہ جبین بہنا!
 
اب پیشِ خدمت ہے جناب نوید ظفر کیانی کی خوبصورت غزل کی پیروڈی
جناب نویدظفرکیانی صاحب سے معذرت کے ساتھ
لڑکیوں کو تاڑتا رہتا ہوں میں
ہاتھ اُن کا مانگتا رہتا ہوں میں
خواب میں بھی اُن کے ابّا جی کا ڈر
’’رات بھر کیوں جاگتا رہتا ہوں میں‘‘
قرض لینا اور نہ دینا میرا فن
سب سے رقمیں مانگتا رہتا ہوں میں
کیسی اُلٹی سیدھی باتیں سوچ کر
’’اپنے اندر گونجتا رہتا ہوں میں‘‘
چاہیئے ہر وقت بریانی ، پلاؤ
بوٹیاں بھنبھوڑتا رہتا ہوں میں
لڑکیاں جب بھی مجھے دھتّا بتائیں
ہاتھ اُن کا تھامتا رہتا ہوں میں
محمد خلیل الرحمٰن
 
Top