ساتویں سالگرہ لائبریری اسٹور اجراء

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم


اردو ویب کے قیام کو زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا کہ 15 ستمبر 2005 کو یہ تجویز سامنے آئی کہ انٹرنیٹ پر اردو کتب و مواد کو محفوظ کیا جائے۔ اس تجویز کو فوری پذیرائی حاصل ہوئی اور اس وقت موجود اراکین کی ایک محدود تاہم قابل و با صلاحیت اراکین، سب نے اس میں دلچسپی لی اور گفتگو و تجاویز و آراء کا آغاز ہوا۔​
12 اکتوبر 2005 کو اس گفتگو کا باقاعدہ آغاز ہوا۔​
15 اکتوبر 2005 کو لائبریری میں پہلی کتاب فردوس بریں پر کام کا آغاز ہوا۔​
29 جنوری 2006 کو وش لسٹ پیش کی گئی اور لائبریری میں کام کی رفتار کا باقاعدہ بنانے کی کوشش کی گئی۔​
26 فروری 2006 کو لائبریری میں پہلے عنوان سرسید کی کہانی سرسید کی زبانی کی ٹائپنگ مکمل ہوئی۔​
26 فروری 2006 کو لائبریری میں دوسرے عنوان فردوس بریں کی ٹائپنگ مکمل ہوئی۔​
27 فروری 2006 کو لائبریری میں تیسرے عنوان ایک دن کی ٹائپنگ مکمل ہوئی۔​
لائبریری میں اب تک پیش کی گئی تجاویز، آغاز کیے گئے عنوانات، تکمیل شدہ عنوانات، زیر تکمیل عنوانات، پروف ریڈنگ کے مختلف مراحل طے کرنے والے عنوانات، تجرباتی طور پر بنائی گئی ای بکس، گزشتہ سالوں میں کئے گئے تجربات ، مختلف اسکین کئے گئے عنوانات، اور کیو میں لگے عنوانات کا ایک بہت بڑا ذخیرہ جمع ہو چکا ہے۔​
2 اگست 2006 کو ہمارے سامنے یہ سوال تھا کہ اس ذخیرہ کو کہاں رکھا جائے؟
شکر خدا کے ساتھ آپ سب کو ہم سب کو یہ سنگ میل مبارک ہو!​
آپ تمام محترم اراکین جنھوں نے لائبریری پراجیکٹ میں کسی بھی حوالے سے کسی بھی مرحلہ میں شمولیت اختیار کی آپ کا شکریہ اور اجر الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا تاہم مبارک باد کے ساتھ آپ سب کے خلوص کو سلام اور یہ دعا کہ خدا آپ سب کو بہترین اجر سے نوازے، آمین۔​
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام اپیا
آپ تمام محترم اراکین جنھوں نے لائبریری پراجیکٹ میں کسی بھی حوالے سے کسی بھی مرحلہ میں شمولیت اختیار کی آپ کا شکریہ اور اجر الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا تاہم مبارک باد کے ساتھ آپ سب کے خلوص کو سلام اور یہ دعا کہ خدا آپ سب کو بہترین اجر سے نوازے، آمین۔​
سب کو بہت مبارک ہو۔ :)
آمین !
مجھے اس وقت سمجھ نہیں آ رہی کہ میں اپنی خوشی کا اظہار کیسے کروں
مجھے بھی اپیا :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
:) :) :)

2.png
 

نایاب

لائبریرین
اس عظیم کار خیر میں سب سے بڑا حصہ محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا آپ کا ہے ۔
یہ خواب آپ نے دیکھا اور عملی طور پر آپ نے اسے مکمل کرنے کے لیئے جدوجہد کی ۔
نیت صاف تھی سو مددگار ملتے گئے اور قافلہ رواں ہوتے اپنے پہلے پڑاؤ پر پہنچ گیا ہے ۔
ابھی سفر جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 
ماشا الله !!! بہت بڑا کام کیا ہے اپ لوگوں نے ۔ عمدہ سائیٹ ہے .وقت گزرنے کے ساتھ مزید نکھار آتا جائے گا ۔۔۔۔۔ جن جن لوگوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آپ سب کو یہ سنگ میل مبارک ہو!سلامت و شاد رہیے :):)
 

محمداحمد

لائبریرین
بہترین خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے اگر کسی کے پاس الفاظ ہیں تو وہ آج مجھے دے دیں کہ لائبریری سائٹ کے اجراء اور اس کے پس منظر میں کی جانے والی انتھک کاوشوں کو سراہنے کے لئے میرے پاس لفظ نہیں ہیں۔
اردو لائبریری سائٹ اس قدر دیدہ زیب اور معتبر لگ رہی ہے کہ کیا کہوں اور کیا نہ کہوں؟
میں اُن تمام دوستوں کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں اور احسان مند ہوں کہ اُنہوں نے اپنے دن رات ایک کرکے اس پروجیکٹ کو پایہ ء تکمیل تک پہنچایا ہے۔
اردو محفل کے تمام اراکین اور خاص طور پر لائبریری ٹیم کو بہت بہت مبارک
:great:
:khoobsurat:
:best:
اور
:zabardast1:
اللہ آپ سب کو شاد آباد رکھے اور اس محفل کو ہمیشہ اردو زبان سے وابستہ افراد کے لئے مشعلِ راہ بنائے رکھے (آمین)
:praying:
 

مہ جبین

محفلین
بہت زبردست ۔۔۔!
وہ سارے اراکین محفل جنہوں نے اس لائبریری کے لئے کام کیا ، سب ہی مبارکباد کے مستحق ہیں
خصوصاً سیدہ شگفتہ کے لئے ڈھیروں دعائیں اور ایک شعر نذر ہے

میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

اس کارواں کے ہر رکن کو بہت بہت مبارکباد
 

فاتح

لائبریرین
مجھے اس وقت سمجھ نہیں آ رہی کہ میں اپنی خوشی کا اظہار کیسے کروں
بہترین خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے اگر کسی کے پاس الفاظ ہیں تو وہ آج مجھے دے دیں کہ لائبریری سائٹ کے اجراء اور اس کے پس منظر میں کی جانے والی انتھک کاوشوں کو سراہنے کے لئے میرے پاس لفظ نہیں ہیں۔
بہت عمدہ، مجھے وہ الفاظ ڈھونڈنے میں کافی دقت ہو رہی جن میں تمام لائبریری اراکین کی لگن، محنت، جوش اور جذبے کی تعریف کی جا سکے۔
میں خصوصاً ان سب احباب کا دل سے شکر گزار ہوں کہ ان کے مندرجہ بالا تبصروں نے میری زندگی آسان بنا دی اور مجھے کچھ لکھنے کی زحمت سے بچا لیا۔ لائبریری کے لیے کام کرنے والوں کا شکریہ تو ادا ہوتا رہے گا پہلے میں مقدس عائشہ عزیز محمد امین ابن سعید محمداحمد سبط الحسین کا شکریہ تو ادا کر دوں۔ :) :) :)
 

سبط الحسین

لائبریرین
بہت عمدہ، مجھے وہ الفاظ ڈھونڈنے میں کافی دقت ہو رہی جن میں تمام لائبریری اراکین کی لگن، محنت، جوش اور جذبے کی تعریف کی جا سکے (خاص طور پر ٹیم لیڈر شگفتہ ٖ آپی کی)۔ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ آپ تمام لوگوں کے جوش و جذبے کے قائم و دائم رکھے اور آپ بہتر سے بہتر کی تلاش میں رہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میں خصوصاً ان سب احباب کا دل سے شکر گزار ہوں کہ ان کے مندرجہ بالا تبصروں نے میری زندگی آسان بنا دی اور مجھے کچھ لکھنے کی زحمت سے بچا لیا۔ لائبریری کے لیے کام کرنے والوں کا شکریہ تو ادا ہوتا رہے گا پہلے میں مقدس عائشہ عزیز محمد امین ابن سعید محمداحمد کا شکریہ تو ادا کر دوں۔ :) :) :)

ویسے زبردست اورمزاحیہ کی ریٹنگ بھی ہونی چاہیے۔

اگر آپ تھوڑا انتظار اور کرتے تو سبط الحسین کا پیغام بھی آپ کے پیغام کی زینت بن جاتا۔ :D
 
ہم دیئے دیتے ہیں کریڈٹ سیدہ شگفتہ بہنا کو
سیدہ شگفتہ بہنا! اور سعود ابن سعید بھائی
آپ اور آپ کی پوری ٹیم کو اس پراجیکٹ کی تکمیل اور محفل کی سالگرہ پر اس کے اجراء پر دلی مبارکباد قبول ہو۔ آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ دن رات ایک کرکے آپ نے یہ ثابت کردیا کہ مشکل سے مشکل کام بھی ناممکن نہیں۔ آج لائیبریری پیج ہم سب کے سامنے آپ کی محنتوں کی داد خود ہے۔ شکریہ آپ سب کا۔
 
Top