فجر نستعلیق کا سورس

متلاشی

محفلین
پاک نستعلیق اور فجر نوری نستعلیق ۔۔۔ کیا یہ دونوں فونٹس کریکٹر بیسڈ فونٹس ہیں ۔۔۔ ۔؟اور اگر ان کا ڈاؤن لوڈ ربط بھی عنایت فرما دیں تو نوازش ہو گی ۔۔۔!
@نبیل بھائی اور دوست بھائی متوجہ ہوں ۔۔۔!
 
پاک نستعلیق اور فجر نوری نستعلیق ۔۔۔ کیا یہ دونوں فونٹس کریکٹر بیسڈ فونٹس ہیں ۔۔۔ ۔؟اور اگر ان کا ڈاؤن لوڈ ربط بھی عنایت فرما دیں تو نوازش ہو گی ۔۔۔ !
نبیل بھائی اور دوست بھائی متوجہ ہوں ۔۔۔ !
اردو ویب فونٹ سرور سے استفادہ کریں۔ وہاں فجر نستعلیق کا سورس کوڈ بھی موجود ہے۔ آپ درمیانی گرڈ میں متعلقہ لائن منتخب کرنے کے بعد اوپر ڈاؤن لوڈ کے بجائے ریسورسیز بٹن پر کلک کیجئے۔ یا پھر فونٹ منتخب کر کے Ctrl + D دبائیے یا آپ فونٹ کی قطار پر رائٹ کلک کیجئے۔ :) :) :)
 
شکریہ سعود بھائی میں نے ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے ۔۔!
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب فونٹ سرور سے استفادہ کریں۔ وہاں فجر نستعلیق کا سورس کوڈ بھی موجود ہے۔ آپ درمیانی گرڈ میں متعلقہ لائن منتخب کرنے کے بعد اوپر ڈاؤن لوڈ کے بجائے ریسورسیز بٹن پر کلک کیجئے۔ یا پھر فونٹ منتخب کر کے Ctrl + D دبائیے یا آپ فونٹ کی قطار پر رائٹ کلک کیجئے۔ :) :) :)

فونٹ سرور پر فجر نستعلیق فونٹ ضرور موجود ہے لیکن اس میں وولٹ ورک شامل نہیں ہے۔
 
arifkarim

معطل

نبیل بھائی شاید آپنے ابھی تک اس ویب اطلاقیہ کو اچھی طرح کھول کر نہیں دیکھا۔ جن فانٹس کے آگے + کا نشان ہے انکا سورس موجود ہے :)
فانٹ کے ٹائیٹل کو ڈبل کلک کرکے دیکھیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ۔ میں نے واقعی + کی علامت پر دھیان نہیں دیا تھا۔ لیکن یہ سورس تو شاید خودکار طریقے سے جنریٹ ہوا معلوم ہوتا ہے۔ میں نے بھی ttf2volt یوٹیلیٹی کے ذریعے یہی سورس جنریٹ کروا لیا تھا۔ کیا یہ ٹھیک کام کرتا ہے؟
 
نہیں۔ یہ یوٹیلیٹی ہر فانٹ پر کام نہیں کرتی۔ وگرنہ تو کسی بھی فانٹ کو "ہیک" کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل نہ ہوتا؟! :)
آپ اس یوٹیلیٹی کے علاوہ غالباً کچھ اور ٹوٹکے کر کے مکمل فانٹ جنریٹ کر سکتے ہیں۔ جواد بھائی نے بھی عماد نستعلیق کیساتھ ایسا ہی کچھ کیا تھا۔
 
مزید کونسے ٹوٹکے؟
 
arifkarim

معطل
مجھے اس بارہ میں کچھ زیادہ علم تو نہیں البتہ ایک بار عبدالمجید بھائی نے بتایا تھا کہ آپ کسی بھی فانٹ کو فانٹ فارج میں کھول کر اسکی اندرونی ساخت معلوم کرنے کے بعد وولٹ میں ٹیبلز بنا / جنریٹ کر سکتے ہیں۔ میں اس بارہ میں مزید جاننا چاہتا تھا لیکن وہ شاید اب مستقل طور پر افغانستان میں ہوتے ہیں جہاں نیٹ کی سہولت میسر نہیں۔ ٹائپوفائل پر ایک ایرانی کمپیوٹر انجینئر نے فانٹ لیب میں پائتھون اسکرپٹس اور وولٹ کی مدد سے خودکار کرننگ کا طریقہ بنایا تھا۔ میرے اسرار پر اسنے وہ اسکرپٹس بھی بھیج دیے تھے۔ پہلی فرصت میں وہ آپکو ارسال کر دیتا ہوں۔ اسکے مطابق فانٹ فارج ایک مکمل فانٹ میکر سافٹوئیر ہے۔ یعنی فانٹ کرئیٹر، فانٹ لیب اور کسٹم اسکرپٹنگ ایک ہی پروگرام کے اندر مہیا ہو جاتی ہے۔ یوں میرے نزدیک ٹوٹکے کے طور پر فانٹ فارج کا لیٹسٹ ورژن انسٹال کرکے فانٹس کو اسمیں کھول کر انکی خوبیاں خامیاں وغیرہ ڈھونڈ کر انہیں درست کیا جا سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
ویسے فجر نستعلیق کا وولٹ میں نے اپلوڈ سے قبل چیک کیا تھا اور وہ یقیناً مکمل تھا۔ پاک نستعلیق کا وولٹ ہم سے کبھی مکمل بنا نہیں کیونکہ محسن نے اسمیں کوئی کسٹم اسکرپٹنگ کی تھی جو وولٹ کی سمجھ سے باہر تھی۔ خاص کر ب کشتی کا contextual substitute کم از کم وولٹ میں بنانا ممکن نظر نہیں آتا۔ میں نے ابتک صرف دو نستعلیق فانٹس میں اسکو بالکل 100 فیصد درست پایا ہے۔ اول پاک نستعلیق، دوم مائکروسافٹ کا اردو ٹائپ سیٹنگ فانٹ۔ جن احباب کو یہ ’’مشکل‘‘ اصطلاح لگے وہ اسکو دیکھ کر سمجھ لیں : ببببببببببببب
مطلب گنتی کی کچھ کنٹیکٹس کے بعد ب کشتی کی اشکال ٹوٹ جاتی ہیں۔ ایسا پاک نستعلیق اور اردو ٹائپ سیٹنگ میں نہیں ہوتا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے فونٹ فورج میں لک اپس ڈائیلاگ چیک کیا ہے اور اس میں تمام لک اپ نظر آ جاتے ہیں۔ میں صرف یہ چاہ رہا ہوں کہ فونٹ میں تمام گلفس کے نام ان کی مناسبت سے درست کر دیے جائیں تاکہ اسے بطور ایک ٹیمپلیٹ کے استعمال کرنا آسان ہو جائے۔ جب تم پائتھون کی سکرپٹس بھیجو گے تو انہیں بھی دیکھ لوں گا۔
 
عارف کریم صاحب! ان دنوں آپ کہاں پائے جاتے ہیں؟ حال ہی میں ہم نے جی میل پر رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی لیکن آن لائن ہونے کے باوجود آپ کا جواب نہیں آیا۔ حتیٰ کہ ای میل کا جواب بھی نہیں دیا آپ نے۔ :)
 
متلاشی

محفلین
مجھے اس بارہ میں کچھ زیادہ علم تو نہیں البتہ ایک بار عبدالمجید بھائی نے بتایا تھا کہ آپ کسی بھی فانٹ کو فانٹ فارج میں کھول کر اسکی اندرونی ساخت معلوم کرنے کے بعد وولٹ میں ٹیبلز بنا / جنریٹ کر سکتے ہیں۔ میں اس بارہ میں مزید جاننا چاہتا تھا لیکن وہ شاید اب مستقل طور پر افغانستان میں ہوتے ہیں جہاں نیٹ کی سہولت میسر نہیں۔ ٹائپوفائل پر ایک ایرانی کمپیوٹر انجینئر نے فانٹ لیب میں پائتھون اسکرپٹس اور وولٹ کی مدد سے خودکار کرننگ کا طریقہ بنایا تھا۔ میرے اسرار پر اسنے وہ اسکرپٹس بھی بھیج دیے تھے۔ پہلی فرصت میں وہ آپکو ارسال کر دیتا ہوں۔ اسکے مطابق فانٹ فارج ایک مکمل فانٹ میکر سافٹوئیر ہے۔ یعنی فانٹ کرئیٹر، فانٹ لیب اور کسٹم اسکرپٹنگ ایک ہی پروگرام کے اندر مہیا ہو جاتی ہے۔ یوں میرے نزدیک ٹوٹکے کے طور پر فانٹ فارج کا لیٹسٹ ورژن انسٹال کرکے فانٹس کو اسمیں کھول کر انکی خوبیاں خامیاں وغیرہ ڈھونڈ کر انہیں درست کیا جا سکتا ہے۔
فونٹ فورج تو لینکس بیسڈ سوفٹ وئیر نہیں ہے کیا۔۔۔؟
 
متلاشی

محفلین
ویسے فجر نستعلیق کا وولٹ میں نے اپلوڈ سے قبل چیک کیا تھا اور وہ یقیناً مکمل تھا۔ پاک نستعلیق کا وولٹ ہم سے کبھی مکمل بنا نہیں کیونکہ محسن نے اسمیں کوئی کسٹم اسکرپٹنگ کی تھی جو وولٹ کی سمجھ سے باہر تھی۔ خاص کر ب کشتی کا contextual substitute کم از کم وولٹ میں بنانا ممکن نظر نہیں آتا۔ میں نے ابتک صرف دو نستعلیق فانٹس میں اسکو بالکل 100 فیصد درست پایا ہے۔ اول پاک نستعلیق، دوم مائکروسافٹ کا اردو ٹائپ سیٹنگ فانٹ۔ جن احباب کو یہ ’’مشکل‘‘ اصطلاح لگے وہ اسکو دیکھ کر سمجھ لیں : ببببببببببببب
مطلب گنتی کی کچھ کنٹیکٹس کے بعد ب کشتی کی اشکال ٹوٹ جاتی ہیں۔ ایسا پاک نستعلیق اور اردو ٹائپ سیٹنگ میں نہیں ہوتا۔
عماد نستعلیق میں بھی ’’ ب‘‘ کا Contextual substitute درست ہے ۔۔۔!
 
متلاشی

محفلین
مجھے اس بارہ میں کچھ زیادہ علم تو نہیں البتہ ایک بار عبدالمجید بھائی نے بتایا تھا کہ آپ کسی بھی فانٹ کو فانٹ فارج میں کھول کر اسکی اندرونی ساخت معلوم کرنے کے بعد وولٹ میں ٹیبلز بنا / جنریٹ کر سکتے ہیں۔ میں اس بارہ میں مزید جاننا چاہتا تھا لیکن وہ شاید اب مستقل طور پر افغانستان میں ہوتے ہیں جہاں نیٹ کی سہولت میسر نہیں۔ ٹائپوفائل پر ایک ایرانی کمپیوٹر انجینئر نے فانٹ لیب میں پائتھون اسکرپٹس اور وولٹ کی مدد سے خودکار کرننگ کا طریقہ بنایا تھا۔ میرے اسرار پر اسنے وہ اسکرپٹس بھی بھیج دیے تھے۔ پہلی فرصت میں وہ آپکو ارسال کر دیتا ہوں۔ اسکے مطابق فانٹ فارج ایک مکمل فانٹ میکر سافٹوئیر ہے۔ یعنی فانٹ کرئیٹر، فانٹ لیب اور کسٹم اسکرپٹنگ ایک ہی پروگرام کے اندر مہیا ہو جاتی ہے۔ یوں میرے نزدیک ٹوٹکے کے طور پر فانٹ فارج کا لیٹسٹ ورژن انسٹال کرکے فانٹس کو اسمیں کھول کر انکی خوبیاں خامیاں وغیرہ ڈھونڈ کر انہیں درست کیا جا سکتا ہے۔
عارف بھائی کیا ہم جیسے نان پروگرامر بھی اس پائتھون اسکرپٹ کا کچھ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔۔۔؟
 
arifkarim

معطل
میں نے فونٹ فورج میں لک اپس ڈائیلاگ چیک کیا ہے اور اس میں تمام لک اپ نظر آ جاتے ہیں۔ میں صرف یہ چاہ رہا ہوں کہ فونٹ میں تمام گلفس کے نام ان کی مناسبت سے درست کر دیے جائیں تاکہ اسے بطور ایک ٹیمپلیٹ کے استعمال کرنا آسان ہو جائے۔ جب تم پائتھون کی سکرپٹس بھیجو گے تو انہیں بھی دیکھ لوں گا۔
پائتھون کی اسکرپٹس اس ربط پر موجود ہیں:
http://arifkarim.no/Public/macro.tar.gz

میں عموماً اپنے چیٹ لاگز عام نہیں کرتا۔ لیکن چونکہ یہاں نستعلیقیت کا سوال ہے یوں مجبوراً اس ایرانی انجینئر کیساتھ ہونے والی پہلی اور آخری چیٹ کا لاگ یہاں دے رہا ہوں تاکہ اردو کمیونیٹی جو ان اسکرپٹس پر کام کرنا چاہتی ہے وہ سمجھ سکے کہ اسنے آٹو کرننگ کا کیا طریقہ اختیار کیا تھا:
http://arifkarim.no/Public/Chatlog with Soroush Rabiei.txt

نیز اسکا ٹائپوفائل پروفائل جہاں اسنے اپنے ان اسکرپٹس سے متعلق تجربات شیئر کیے ہیں۔ انکا مطالعہ اسکی سابقہ ایکٹیویٹی میں جا کر کیا جا سکتا ہے:
http://wt-vw.typophile.com/user/59250

خوش قسمتی دیکھیں کہ نیٹ پر انکا نام سرچ کرنے پر ایک بٹ بکٹ پروفائل بھی ملا ہے جہاں اسکی تمام ریسرچ کھلی کتاب کی طرح سورس اسمیت موجود ہے:
https://bitbucket.org/Soroush_Rabiei/persiantype

تمام فانٹس بمع سورس ریویژن:
http://arifkarim.no/Public/Soroush_Rabiei-persiantype-fb74a234b521.zip

میری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی بجائی ایرانی، پاکستانی اور ہندوستانی جو خط نستعلیق کے دیوانے ہیں وہ اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ کے چیلینجز سے نبٹنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں۔ تاکہ خط نستعلیق پر مبنی فانٹس کا ایک قابل استعمال معیار جیسا کہ عربی نسخ فانٹس میں رائج ہے قائم ہو سکے۔ امید ہے ہمارے سافٹوئیر انجینئرز مستقبل قریب میں نستعلیق فانٹس میں 90 فیصد کرننگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

اشتیاق علی

لائبریرین

ما شا اللہ ۔ اچھی پیش رفت ہے۔ اگر عزت مآب نبیل بھائی اور محب علوی بھائی اس پر کچھ کام کریں اور انہیں ہمارے فونٹ ساز حضرات کے لیے کارآمد بنائیں تو نئے آنے والے فونٹس میں سو فیصدی بہتری ممکن ہے۔ امید ہے کہ احباب اس پر توجہ دیں گے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top