السلام علیکم محفلین برادران!
محمد خلیل الرحمن صاحب کے پیغام کے بعد میں نے اردو محفل میں عبرانی زبان کی بنیادی چیزیں پیش کرنے کا ارادہ کیا۔ لیکن بوجوہ میں اپنے اس ارادہ کو عملی جامہ نہیں پہنا سکا۔ ذیل میں اس کی تفصیل ملاحظ فرمائیں:
میری کوشش تھی کہ سب سے پہلے قدیم عبرانی کے ابجد (حروف تہجی کے بجائے ابجد اور انکے اعداد کا جو طریقہ ہماری زبان میں جو رائج ہوگیا ہے وہ اسی عبرانیت کی دین ہے، ورنہ عربی میں ابجد کا کوئی وجود نہیں) پیش کروں تاکہ قدیم یہودی متون کے پڑھنے میں مدد ملے، لیکن افسوس کہ مجھے اس بارے میں کسی سائٹ پر مواد نہیں مل سکا۔ تمام مواقع پر جدید عبرانی (ہیبریو) سکھائی جا رہی ہے۔ اور یہود یہ چاہتے بھی نہیں کہ کوئی نامحرم ان کی قدیم زبانیں سیکھے اور ان کے خفیہ ترین دستاویزات تک رسائی حاصل کرے۔ وہ ایک لفظ قبالہ کا صحیح تلفظ تو دنیا حتی کہ خود یہودی دنیا کے سامنے نہیں پیش کیے تاکہ قبالہ کی ماہیت پر پردہ ہی پڑا رہے۔
میں فی الوقت سفر میں ہوں۔ اپنے وطن پہنچ کر سب سے پہلے آپ بھائیوں کے سامنے قدیم عبرانی و آرامی کی بنیادی چیزیں پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
تاخیر کے لیے تہ دل سے معافی کا خواستگار۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین

آپ نے بالکل بجا فرمایا۔ میں نے بھی کسی دور میں عبرانی زبان سیکھنے کی کوشش کی تھی ۔ مگر صرف ایلفابیٹ تک ہی سیکھ سکا ۔ پھر وقت کی کمی اور کام کی زیادتی کی وجہ سے اس مد میں کچھ زیادہ سیکھ نہ پایا۔ مگر اس وقت بھی مجھے عبرانی زبان کے حروف ابجد یاد ہیں۔ عبرانی زبان میں پہلا لفظ الف ہی ہے۔ مگر یہودی اسے انگریزی میں Aleph لکھتے ہیں۔
عبرانی زبان کے ابجد۔ یہ تعداد میں کل بائیس ہیں۔
الف = א
ب = ב
ج، گ = ג
د = ך
ح،ہ،ھ = ה
و = ו
زژض = ז
خ، = ח
ٹ = ט
ی،ے = י
ک = כ
ل = ל
م = מ
ن = נ
س،ث = ס
ع = ע
پ = פ
ض = צ
ق = ק
ر = ד
س = ש
ت = ת
اس کے علاوہ واولز (آوازیں) ہیں ۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
بہت خوب معلوماتی موضوع ہے جناب۔۔۔ !
تو کیا وہ بھی 'ج' کو 'جیم' ہی بولتے ہیں؟
نہیں جناب اصل میں یہ اردو میں اس لفظ کے متبادل کے طور پر استعمال ہونے والے الفاظ ہیں۔ شعیب بھائی نے بالکل بجا فرمایا ہے۔ وہ ג کو (Gimmel)گیمل پڑھتے ہیں ۔
اسی طرح الف אکو Aleph پڑھتے ہیں۔ بב کو Beyt، ح ہ ھ הکوHeh پڑھتے ہیں۔ مמ Mem میم کو پڑھتے ہیں۔
کبھی موقع ملا تو اس مد میں مکمل تفصیل سے لکھو گا۔ اب کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اگر کوئی اور محفلین بھی عبرانی زبان کے بارے میں تھوڑی بہت سوجھ بوجھ رکھتا ہے تو وہ بھی اس مراسلے میں اپنے مفید مشورے دے ۔ تاکہ اس میں مزید سیکھنے کے مواقع پیدا ہوں۔ ہو سکے تو اس عبرانی ابجد کو سکھانے کی کلاس شروع کر دی جائے ۔ جس میں روزانہ کا ایک لفظ سکھایا جائے۔ اور یہ کلاس 22 دنوں پر مشتمل ہو ۔ اور 23 ویں دن پورا ایلفابیٹ سسٹم سمجھ آ جائے گا اس طرح احباب کو عبرانی زبان کے کم از کم الفاظ سے آشنا کرایا جا سکتا ہے۔ دوسرے محفلین کے مفید مشوروں کا انتظار رہے گا۔
 
تائید۔ میں کوشش کرتا ہوں۔ :)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
تائید۔ میں کوشش کرتا ہوں۔ :)
بہت خوب ۔ جناب شعیب بھائی جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی عبرانی زبان کے بارے میں جانتے ہیں۔ مگر کتنا جانتے ہیں اس بارے میں بھی آگاہ کیجئے۔ تاکہ اس مد میں کچھ نہ کچھ سامان مہیا کیا جا سکے ۔ جس سے کم از کم ہمارے محفلین اس زبان کو پڑھنے کے قابل ہو جائیں۔
 
Top