تعارف برگ حنا کا تعارف

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایسا بھی خوب ہے بھیا کیونکہ آپ کی یہ بہن بھی ذرا "وکھری ٹائپ" کی ہے
ہاں ناں بھیا ہم اپنے بارے میں کہیں تو یوں کہیں گے کہ ہم
" اک معمہ ہیں سمجھنے کا نہ سمجھانے کا" ( شاعر سے معذرت کے ساتھ)

اور یہ افواہ ہم نے " بقلم خود" اڑائی ہے اور یہ افواہ ہے بھی نہیں یہ تو " خبر" ہے بھیا:) اور ہم آپ کے بدخواہ نہیں
ظاہر ہے چھوٹے غالب کی بہنا وکھری ٹائپ کی ہی ہوگی
ویسے نام دیکھ کر ہی اندازہ ہو گیا تھا
بس پھر
آ عندلیب مل کر کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قبلہ غالب کا دیوان گھول کر پی جانے والا "کون مہندی" کو ہی نہ سمجھ سکے تو کہیں سے چلو بھر پانی کا انتظام ہی کر دیں

اور شکر ہے یہ افواہ والا مسئلہ بھی حل ہوا
پانچویں جماعت کی معاشرتی علوم میں ایک سوال ہوا کرتا تھا
"افواہیں کون لوگ اڑاتے ہیں"
آج معلوم ہو گیا
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں نہ بھیا آپ ٹھیک کہتے ہیں پر جانے کیوں ایسا لگتا ہے کہ کہیں ختم نہ ہوجائیں
چلیئے اب آج سے نہیں کروں گی کنجوسی ۔ ۔ ۔۔ وعدہ:):)

فکر نہ کریں نہیں ختم ہوتیں۔ بس اپنا پرس (پیسوں کے لیے) اور مُنہ (مسکرانے کے لیے) کھلا رکھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو پھر تو ہمیں بھی پہلے " ٹکٹ" اور پھر "سیٹ" چاہیے ، اس شرط پر لے کر آئیں گے لٹھا

ٹکٹ کو چھوڑیں کہ آپ کے علاقے میں مولانا ڈیزل تو آپ کو دیں گے نہیں۔ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ لیں۔ سیٹ تو مل ہی جائے گی۔
 
کاش مجھے سندھی بولنی آتی تو آپ کا شکریہ سندھی میں ادا کر کے بہت خوشی ہوتی
لیکن اب کیا کروں کہ مجھے تعبیر سس اور سید تراب کاظمی بھیا کی مدد درکار ہوگی
جناب دل سے شکرگزار ہوں آپکی:)
جی بلکل ڈیئر!!،
اور آپ کو کس نے کہا کھ تعبیر آپی اور میں سندھی بات کرتے ہیں !ویسے
سارہ خان ادی جی سندھی بھ سٹی آھی !:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

برگ حنا

محفلین
اب یہ آپ کے ٹیچرز کا ہم کہاں سے معلوم کریں :)

تو نہ کریں ناں معلوم ہم سے پوچھ لیں ہم جھوٹ تھوڑی بتائیں گے آپ کو
چاہیں تو وہ کہلوالیں ہم سے وہ کیسے کہتے ہیں بھیا
کہ "جو بھی کہونگی۔ ۔ ۔ ۔

ویسے خوفناک کا تو معلوم نہیں لیکن "ناک" والی شاگرد تو ضرور ہونگی:ROFLMAO:

وہ کیسی ہوتی ہے بھلا:battingeyelashes:

ویسے آگیا ہو تو چند ایک سوالات مزید ہوجائیں:)

جی جی ضرور لیکن مجھے خطرے کی بو آرہی ہے ، یہ تو مجھے کچھ " انٹرویو انٹرویو " سا لگنے لگا ہے ( یا اللہ مدد)
 

برگ حنا

محفلین
ٹکٹ کو چھوڑیں کہ آپ کے علاقے میں مولانا ڈیزل تو آپ کو دیں گے نہیں۔ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ لیں۔ سیٹ تو مل ہی جائے گی۔

تو ٹھیک ہے پھر کہاں گئے فہیم بھائی ان سے مشورہ کرلوں کہ لٹھا لے آؤں کہ نہیں بنا لٹھے کے سیٹ دلوادیں گے؟
 

برگ حنا

محفلین

برگ حنا

محفلین
آپ تو کرتے ہیں ناں؟
تو آپ نے کونسے میری مدد کو آئے بولیئے؟:(
اس بار بھی میرے شمشاد بھیا ہی نے میری مدد کی
ہائیں!
وہ پپو بھائی نے تو پنجابی میں بات کی تھی !
میں بھلا کیسے ہیلپ کرسکتا تھا !:cool:

ویسے آپ مجھ سے کتنی بڑی ہیں میں آپ کو کس نام سے بلا سکتا ہوں؟؟؟
 
مجھے پتا ہے ۔ ۔
میں آپ پر ایک فتوی صادر کرنے لگی ہوں ،جگر تھام لیجئے جناب:waiting:
آپ سیکھنے والوں پہ ہنستے ہیں اس لیے آپ ( کہہ دوں؟ لڑائی تو نہیں کریں گے ناں؟)
آپ ایک مشفق " ٹیچر" نہیں بن سکتے:noxxx: :surprise:
ہائے اللہ جی !
شمشاد چاچو
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے پتا ہے ۔ ۔
میں آپ پر ایک فتوی صادر کرنے لگی ہوں ،جگر تھام لیجئے جناب:waiting:
آپ سیکھنے والوں پہ ہنستے ہیں اس لیے آپ ( کہہ دوں؟ لڑائی تو نہیں کریں گے ناں؟)
آپ ایک مشفق " ٹیچر" نہیں بن سکتے:noxxx: :surprise:

تراب تو ابھی بچہ ہے، یہ ابھی سے استاد کیسے بنے گا؟

لیکن ایک بات ہے کہ تراب ہے بہت اچھا بچہ۔
 

فہیم

لائبریرین
تو نہ کریں ناں معلوم ہم سے پوچھ لیں ہم جھوٹ تھوڑی بتائیں گے آپ کو
چاہیں تو وہ کہلوالیں ہم سے وہ کیسے کہتے ہیں بھیا
کہ "جو بھی کہونگی۔ ۔ ۔ ۔
چلیں پھر آپ ہی بتادیں
اور ہمیں آپ پر پورا بھروسہ ہے اس لیے
آپ کو یہ حلفیہ اقرار کی ضرورت نہیں :)


وہ کیسی ہوتی ہے بھلا:battingeyelashes:

آئینے کے قریب چہرہ لے کر جائیں اور جو چیز سب سے پہلے آئینے سے چھو جائیں بس
اسی کو پکڑ لیں اور جان لیں کہ ایسی ہی ہوتی ہے:ROFLMAO:

جی جی ضرور لیکن مجھے خطرے کی بو آرہی ہے ، یہ تو مجھے کچھ " انٹرویو انٹرویو " سا لگنے لگا ہے ( یا اللہ مدد)
بھئی ہمارے سوالات کوئی ایٹم بم تو نہیں ہیں کہ آپ خطرہ محسوس کرنے لگیں :)
اور تعارف کے بعد تو ظاہر ہے انٹرویو کا ہی نمبر آتا ہے :)

ویسے چند ایک چھوٹے چھوٹے سوالا ت تو یہ :)

1: آپ کی پروفائل میں موجود جھنڈے کو دیکھ کر یہ تو معلوم ہوگیا کہ آپ کا تعلق پاکستان سے ہے۔
پاکستان کے کونسے سے شہر سے تعلق ہے آپ کا؟

2: عمر اگر بتانا چاہیں تو۔ ورنہ کوئی گل نہیں :)

3: ابھی آپ کیا کرتی ہیں۔ اسٹوڈنٹ ہیں یا پڑھائی مکمل کرچکی ہیں؟

4: آپ کے مشاغل اور جو کچھ آپ بتانا چاہیں وغیرہ وغیرہ :)

باقی ہم کو تو انٹرویو بھی کرنا آتا ٹھیک سے۔
اس لیے بس ابھی تو بھونڈے سے انداز میں سوالات کرلیے ہیں :)
 
Top