آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمد وارث

لائبریرین
ایک سال میں کتنی بار ختم کرتے ہیں اسے؟:)

ارے صاحب یہ بھی کوئی گننے کی چیز ہے۔

برادرم محمد وارث سے تو بعید نہیں کہ وہ دیوان غالب کا ختم بھی کراتے ہوں۔ :ROFLMAO:

:rollingonthefloor:

آپ نے تو لاجواب ہی کر دیا۔ ویسے میں جب بھی لاہور سسرال جاتا ہوں تو کہتا ہوں ذرا اپنے داتا صاحب حاضری لگوا آؤں تو وہ سمجھ جاتے ہیں کہ انارکلی پرانی کتابوں کیلیے جا رہا ہے :)
 
محمد امین

:laugh: بہت ہی اعلیٰ تبصرہ ہے نبیل بھائی کا
 
نایاب

لائبریرین
برادرم محمد وارث سے تو بعید نہیں کہ وہ دیوان غالب کا ختم بھی کراتے ہوں۔ :ROFLMAO:
دیوانوں کو کیا غرض کہ دنیا انہیں دیوانہ کہتی ہے ۔
دیوانے تو اپنی دیوانگی میں مست رہتے ہیں ۔
کبھی ان دیوانوں کی مصاحبت کا شرف حاصل ہو تو " آگہی " حیران ہوتی ہے کہ
کہ یہ مستی میں ڈوبے کن کن رازوں کو جان بھی رہے اور سنبھال بھی رہے ہیں ۔
 
ابوشامل

محفلین
مہاتما گاندھی کی آپ بیتی The Story of My Experiments with Truth کا اردو ترجمہ 'تلاشِ حق' زیر مطالعہ ہے۔ گو کہ حد سے زيادہ سچ بولنے کی وجہ سے کتاب نے اُن کی شخصیت کے کئی کمزور پہلوؤں کو بھی نمایاں کیا ہے لیکن بحیثیت مجموعی کتاب میں سچ اور سادگی اتنی ہے کہ اُن کی شخصیت آپ کا دل موہ لیتی ہے۔ ویسے کتاب ابھی آدھی ہوئی ہے، دیکھیں کب تک مکمل کر پاتا ہوں۔
 
میں نے پچھلے دس برسوں میں کوئی آٹھ دس بار اس کتاب کو پڑھنے کی کوشش کی ہے لیکن ہر بار شروع کے کچھ صفحات پڑھ کر چھوڑ دیتا ہوں، نہ جانے کیوں :)
 
تلمیذ

لائبریرین

'یادوں کی برات' از جوش ملیح آبادی
جوش ملیح آبادی اردو ادب خصوصاً اردوشاعری میں ایک بڑا نام ہے۔ اور ان کی یہ آپ بیتی بھی جب چھپی تو کافی مشہور ہوئی تھی اور میں نے ان ہی دنوں خرید لی تھی لیکن صرف اس کا کچھ حصہ ہی پڑھ سکا تھا۔ اب فرصت سے اس کو دوبارہ پڑھ رہاہوں اور جتنا حصہ میں نے اب تک پڑھا ہے اس سے کچھ زیادہ متاثر نہیں ہوا ہوں میرا مجموعی تاثر حسب ذیل ہے ( ہو سکتا ہے احباب کو میری سب باتوں سے اتفاق نہ ہو):
(۱) موصوف کو اردوزبان پر خوب عبور حاصل تھا،بے پناہ ذخیرہ الفاظ کےحامل تھے، عبارت اکثر مقفع اور مسجع استعمال کرتے تھے (۲) اپنی روئداد بے کم کاست بیان کی ہے جس کے دوران اکثر خود ستائی، اورخود نمائی کا شکار ہوئے ہیں (۳) واقعات کو بیان کرتے ہوئے کئی مقامات پر فحش گوئی بھی کر گئے ہیں جو 'خرافات' میں شامل کی جا نی چاہئے (۴) ہجرت پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کی حکومت کے لئے اکثررطب اللسانی سے کام لیا ہے۔ (۵) منظر نگاری قابل تعریف ہے۔
مختصراً یہ کہ جس عمر میں انہوں نے یہ آپ بیتی لکھی، ان سےاس قسم کی تحریر کی توقع نہ تھی۔لیکن بزعم خود حقائق نویسی کرتے ہوئے ان سے متعدد ناگفتنی اور متنازعہ باتیں بھی قلم زد ہو گئی ہیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
آورده‌اند که فردوسی: زندگی راستَین در افسانه‌ها از مهدی اخوان ثالث

مہدی اخوان ثالث جدید فارسی ادب کا ایک بڑا نام گزرے ہیں۔ 28 بڑے صفحات پر مشتمل مذکورہ کتاب انہوں نے ستر کے عشرے میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے لکھی تھی۔ اس میں شاہنامہ اور شاہنامہ کے مصنف فردوسی کا تعارف دیا گیا ہے۔ مہدی صاحب چونکہ کٹر ایران پرست تھے، اس لیے اس کتابچے میں بھی ایران پرستی اپنی نہج پر ہے، اور اسی واسطے کئی مقامات پر شاہنامے کے متعلق مبالغہ آرائی بھی کر گئے ہیں۔ نثر عمدہ ہے مگر چونکہ مصنف نے عربی الفاظ سے حتی الامکان گریز کیا ہے اس لیے نثر تھوڑی ثقیل بن گئی ہے۔ بس کتاب ختم ہی ہونے والی ہے۔

اس کے بعد عمران سیریز کا دوسرا ناول 'چٹانوں میں فائر' پڑھنا شروع کروں گا۔
 
Top