آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ذوالقرنین

لائبریرین
جی ہاں واقعی! اس کی چند اور بھی فلمیں دیکھی لیکن خاص پسند نہیں آئے۔ جیسا کہ Ultravoilet, The Fifth Elements وغیرہ۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
فیمیل فائٹرز میں مجھے Mila, Kate Beckinsale, Angelina Jolie اور ایک دو چائنیز فائٹر ہے جن کا نام ذہن میں نہیں آرہا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
Sherlock Holmes: A Game of Shadows دیکھی۔ پہلے حصے کی طرح یہ فلم بھی شاندار تھی۔ سب سے بڑھیا شرلاک ہومز کی سنجیدہ شرارتیں فلم کا خاصہ ہیں۔ اس کے علاوہ سپیشل ایفکٹس اورسکرین ورک۔ افسوس کہ Rachel McAdams کا کردار بہت مختصر تھا۔ پچھلی بار کی طرح شرلاک ہومز پھر سے ایک تکنیک کے ذریعے زندہ رہنے میں کامیاب ہوا اور اس بار جو اس نے کمیو فلاج کاسٹومز بنائے اسے پہن کر وہ انتہائی گھٹیا لگ رہا تھا۔ ہاہاہا:LOL:

Sherlock_Holmes2Poster.jpg
 
میں نے بھی ڈاؤنلوڈ کرکے رکھی ہوئی ہے بس جلد ہی دیکھ لوں گا
 
blade-runner-final-cut.jpg

Blade Runner Final Cut دیکھی۔فلم ہر لحاظ سے سپر ہٹ ہے۔خصوصاً اس کے ایفکٹس(1982 کے لحاظ سے) شاندار تھے۔میں ابھی تک حیرت میں مبتلا ہوں کہ اس دور میں اتنے شاندار ایفکٹس اور ڈیزائننگ کیسے تخلیق پا گئی:eek:۔فلم میں ہیریسن فورڈ کی اداکاری بھی سپر تھی۔الغرض یہ فلم ہر لحاظ سے لاجواب ہے(لیکن فلاپ ہوگئی تھی)
 
شہزاد وحید

محفلین
Paan Singh Tomar دیکھی۔ ایک سادہ لوح دیہاتی فوجی کی کہانی ہے جو کہ اپنی خوش خواراکی کی وجہ سے آرمی سپورٹس میں آنا چاہتا ہے کیونکہ عام فوجیوں کے لیئے محدود کھانا ہے جبکہ کھلاڑیوں کے لیئے بے تحاشہ کھانا ہے۔ پان سنگھ دوڑتا بھی خوب ہے، اور کئی عالمی مقابلوں میں میڈل بھی لے کر آتا ہے۔ لیکن اس کے گاؤں میں ہونے والے زمینی جھگڑے اور پولیس کی بے رخی اسے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے اور ایک ڈاکو بننے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ پان سنگھ تومر ایک حقیقی کردار تھا جس پر یہ فلم بنائی گئی ہے۔

Paan_Singh_Tomar_Poster.jpg
 
زبیر مرزا

محفلین
ایڈورٹئیزنگ کی دنیا عجییب بھی ہے اورناقابل یقین بھی - محبتیں ، وفاداریاں، منافقتیں، مسابقتیں اور مقابلے کے اس پیشے میں
بہت سے گھاک کھلاڑی بھی ہیں تو حساس اور باصلاحیت افراد بھی - ذہانت اور چالاکی اس کی اساس - میرے بہت سے دوست
معروف ایڈ ایجسیز میں اہم عہدوں پر کام کررہے ہیں تو میڈ مین کی یہ سیریز مجھے تو بہت اچھی اور حقیقت سے کافی قریب لگی
اس میں ساٹھ کی دہائی کا ماحول دکھایا گیا ہے - تمام کہانیاں لاجواب ہیں( میں نے ابھی صرف فرسٹ سیزن دیکھا ہے)
mad-men3.jpg
 
Sherlock Holmes: A Game of Shadows دیکھی۔ پہلے حصے کی طرح یہ فلم بھی شاندار تھی۔ سب سے بڑھیا شرلاک ہومز کی سنجیدہ شرارتیں فلم کا خاصہ ہیں۔ اس کے علاوہ سپیشل ایفکٹس اورسکرین ورک۔ افسوس کہ Rachel McAdams کا کردار بہت مختصر تھا۔ پچھلی بار کی طرح شرلاک ہومز پھر سے ایک تکنیک کے ذریعے زندہ رہنے میں کامیاب ہوا اور اس بار جو اس نے کمیو فلاج کاسٹومز بنائے اسے پہن کر وہ انتہائی گھٹیا لگ رہا تھا۔ ہاہاہا:LOL:

Sherlock_Holmes2Poster.jpg
رات کو دیکھی تھی۔زبردست فلم ہے۔مجھے تو پہلی والی سے اچھی لگی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top