کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
خلافت راشدہ کا زمانہ مسلمانوں کے لیے نہایت عروج کا زمانہ رہا۔ جس میں مسلمانوں نے ہر میدان میں خوب ترقی کی۔ لوگوں کو معاشی خوشحالی نصیب تھی امن و امان اور عدل و انصاف کا خصوصی اہتمام تھا۔ لیکن فی زمانہ ہم دیکھتے ہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک بھی معاشی عدم استحکام، عدل و انصاف اور امن و امان کی دگرگوں صورتحال کا شکار ہیں۔ اسی کے سبب ہنگاموں، فسادات اور احتجاج کی لہر بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں مولانا عبدالرؤف رحمانی نے ایام خلافت راشدہ کا اسی تناظر میں جائزہ لیا ہے۔ جس سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ وہ زمانہ معاشی و سماجی عد و انصاف اور امن و امان کا بہترین دور تھا۔
لنک
 

عبد المعز

محفلین
حج ارکان اسلام کا ایک اہم رکن ہے جو صاحب استطاعت مسلمان پر فرض ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ کی جانب رخ کرتے ہیں۔ لیکن رش، دین کے ساتھ واجبی سے تعلق اور عدم توجہی جیسے متعدد اسباب کی وجہ سے لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلہٰذا حج و عمرہ کے لیے جانے والے خواتین و حضرات کے لیے ضروری ہے کہ ان کو حج و عمرہ کے تمام احکام اور دعاؤں وغیرہ سے آگاہی حاصل ہو۔ پیش نظر کتاب اسی ضرورت کے پیش نظر لکھی گئی ہےکہ حجاج کرام اور معتمر حضرات کو یہ فرض ادا کرتے ہوئے کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوا جائے۔ کتاب کے مصنف فاضل مدینہ یونیورسٹی اور متعدد کتب کے مصنف ہیں۔ انھوں نے موضوع سے متعلق بہت سی چیزوں کو نقشوں کی مدد سے سمجھانے کی کوشش کی ہے جس سے عام فہم انسان کے لیے بھی افادہ کرنا مشکل نہیں ہے۔ کتاب کے اخیر میں انھوں نے ان غلطیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جو حجاج کرام سے سرزد ہو جاتی ہیں۔
’حج وعمرہ گائیڈ بک ‘اس کتاب کو پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔ (ع۔م)
اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

انتہا

محفلین
لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔
میرے بھائی، اسے اس قدر قابل احترام الفاظ سے یاد کرنے کو کوئی ضرورت نہیں ہے۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تاریخ ختم نبوت
تمام مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اور وہ یہ بھی اعتقاد رکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر موت نہیں آئی، وہ زندہ اٹھا لیے گئے تھے اور قرب قیامت وہ دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے۔ لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے دعویٰ کیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت واقع ہو چکی ہے اور جس عیسیٰ کے لوگوں کو آنے کا انتظار ہے وہ عیسیٰ یامثیل وہ خود ہیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انھوں نے یہ دعویٰ بھی فرما دیا کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ اس کے رد عمل کے طور پر ہندوستان کے طول و عرض میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا جس میں مرزا کے دعاوی کی تردید اور مسلمہ عقائد مسلمین کی تائید کا کام شروع ہوا۔ کتاب ہذا ان مضامین کا مجموعہ ہے جو 1995ء کے آخر سے تحریک ختم نبوت کے عنوان سے ’صراط مستقیم‘ برمنگھم میں سلسلہ وار شائع ہوتے رہے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر قیمتی کام کو یکجا صورت میں پیش کرنے کی سعی کی۔ (ع۔م)

نوٹ:
محدث فورم میں اس کتاب پر تبصرہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
مکمل جلدوں میں کتاب حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حیات تابعین رحمہم اللہ کے درخشاں پہلو
مصنف
ڈاکٹر عبدالرحمن رافت لباشا
مترجم
محمود احمد غضنفر
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور
TitlePages---Hatat-e-Tabien-K-Dr-Kahshan-Pehlo.jpg
http://www.kitabosunnat.com/kutub-l...b/2576-hayat-e-tabien-k-dr-kahshan-pehlo.html
تبصرہ

پیش نظر کتاب میں ان پاکباز ہستیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تبع تابعین رحمہم اللہ کی درمیانی کڑی ہیں۔ جنھوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی علمی اور روحانی برکتوں کو پورے عالم میں پھیلایا۔ جنھیں امت کے بہترین افراد ہونے میں دوسرا درجہ حاصل ہے۔ اس سے قبل دکتور عبدالرحمٰن الباشا کی کتاب ’حیات صحابہ رضی اللہ عنہم کے درخشاں پہلو‘ منظر عام پر آ چکی ہے۔ جسے علمی و عوامی حلقوں میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔ اس کتاب میں ’حیات تابعین رحمہم اللہ کے درخشاں پہلو‘ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ جس میں جلیل القدر تابعین رحمہم اللہ کی قابل رشک زندکی کے حیرت انگیز واقعات کی دلنشیں جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ ہر تابعی کے تذکرے کے بعد ان مستند کتابوں کے حوالہ جات بھی نقل کر دئیے گئے ہیں جن سے یہ واقعات اخذ کیے گئے ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب حیات تابعین رحمہم اللہ کے درخشاں پہلو کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے؟
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی
ناشر
دارالنور اسلام آباد
Image0004.jpg
http://www.kitabosunnat.com/kutub-l...575-dawte-deen-kis-cheez-ki-taraf-di-jai.html
تبصرہ

اسلام اپنی مکمل جامعیت اور پوری وسعتوں کے ساتھ دعوتِ دین کا موضوع ہے۔ اس حوالے سے ضروری ہے کہ مبلغ اسلام کے تمام گوشوں کی طرف دعوت دے۔ لیکن بنیاد عقیدہ توحید کو بنائے۔ کیونکہ اسوہ انبیاء سے یہی مترشح ہوتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الہٰی نے ان گوشوں کو بالتفصیل بیان کیاہے جن کی طرف دعوت دین دی جانی چاہیے۔ مؤلف کا کہنا ہے کہ مبلغ کو چاہیے کہ وہ توحید و رسالت کی دعوت کے بعد موضوعات کے انتخاب میں مخاطب لوگوں کے احوال و ظروف اور فکری، عقلی اور دینی استعداد سے چشم پوشی نہ کرے۔ انھوں نے کتاب میں اس چیز کی بھی وضاحت کی ہے کہ اپنی دعوت کو مخصوص فرقے، مذہب یا گروہ کی طرف بلانے کی بجائے صرف اور صرف کتاب و سنت کی طرف دعوت دی جائے۔ کتاب کی تمام تر معلومات کی بنیاد کتاب و سنت ہے اور کتاب کا موضوع اچھی طرح واضح کرنے کے لیے اہل علم کے اقوال بھی نقل کیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب دعوت دین کس چیز کی طرف دی جائے؟ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مفردات القرآن
مصنف
امام راغب اصفہانی
ترتیب وتخریج
مولانا محمد عبداللہ فیروزپوری
ناشر
اسلامی اکادمی،لاہور
TitlePages---Mufradaat-ul-Quraan-1.jpg
http://www.kitabosunnat.com/kutub-l...-islami-kutub/2571-mufradaat-ul-quraan-1.html
تبصرہ

غریب القرآن پر اب تک بہت سی کتب لکھی جا چکی ہیں۔ اس موضوع پر سب سے پہلے جس شخصیت نے توجہ دی وہ ابن عباس ہیں۔ وہ غریب القرآن کی تشریح کے سلسلہ میں شعر اورکلام عرب سے استشہاد میں ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ امام راغب اصفہانی﷫ نے اس موضوع پر ’المفردات فی غریب القرآن‘ کے نام سے کتاب لکھی۔ جس کی افادیت کا اندازہ اس سے ہوسکتا ہے کہ متعدد مفسرین کے علاوہ حافظ ابن حجر﷫ اور علامہ عینی﷫ جیسے شارحین حدیث اس سے استفادہ کرتے رہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ’مفردات القرآن‘ کے نام سے ہدیہ ناظرین ہے۔ کتاب میں مؤلف نے پندرہ سو نواسی مواد سے بحث کی ہے۔ قرآن کے بعض مواد متروک بھی ہیں لیکن وہ غیر اہم ہیں۔ انھوں نے اپنی کتاب کو حروف تہجی پر ترتیب دیا ہے۔ اور ہر کلمہ کے حروف اصلیہ میں سے اول حرف کی رعایت کی ہے۔ پہلے ہر مادہ کے جوہری مادہ متعین کرتےہیں پھر قرآن میں مختلف آیات پر اس معنی کو منطبق کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مؤلف الفاظ کی تشریح کے سلسلہ میں اشعار و محاورات اور احادیث کو بھی بطور شواہد پیش کرتے ہیں اور بعض علمائے تفسیر و لغت کے اقوال بھی بطور تائید پیش کرتے رہتے ہیں اور بعض مقامات پر وضاحت کے لیے اختلاف قراءت کو بھی زیر بحث لائے ہیں۔ کتاب کا اردو ترجمہ نہایت شاندار ہے۔(ع۔م)
اس کتاب مفردات القرآن جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مفردات القرآن جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اجازت لینے کے احکام
مصنف
احمد بن سلیمان العرینی
مترجم
ابوعثمان خبیب احمد سلیم
ناشر
حدیبیہ پبلیکیشنز
TitlePages---Ijazat-Lene-K-Ahkam.jpg
http://www.kitabosunnat.com/kutub-library/article/1-urdu-islami-kutub/2577-ijazat-lene-k-ahkam.html
تبصرہ
دین اسلام نے انسانوں کی اجتماعی اور انفرادی بھلائی کا بہت زیادہ اہتمام کیا ہے۔ تمام معاشروں میں عزیز و اقربا اور رشتہ داروں کے ہاں آنا جانا پڑتا ہے۔ اسلام نے اس سلسلہ میں بھی بعض اخلاقیات کو ملحوظ رکھنے کی تلقین کی ہے۔ تاکہ کسی بھی ممکنہ خرابی سے بچا جا سکے۔ اللہ تعالیٰ نے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت لینے کا حکم فرمایا ہے۔ اس لحاظ سے گھروں میں داخل ہونے سے قبل اجازت طلب کرنا نہایت ضروری امر ہے۔ پیش نظر کتاب میں اسی بات کو بڑے واضح اور آسان انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اس حوالے سے نہایت فائدہ مند ہے کہ اس موضوع کو الگ کتابی شکل میں کسی اور جگہ پیش نہیں کیا گیا۔(ع۔م)
اس کتاب اجازت لینے کے احکام کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فوائد مکیہ حاشیہ تعلیقات مالکیہ
مصنف
قاری عبدالرحمن مکی الہ آبادی
ناشر
مدرسہ تجوید القرآن موتی بازار لاہور​
Fawaid-e-Makkiya-Hashiya-Talekate-Malikiya.jpg
تبصرہ
قرآن کریم کو قواعد تجوید کے مطابق پڑھنا از حد ضروری ہے۔ بہت سے نامور قرائے کرام نے قواعد تجوید پر کتب لکھی ہیں اور ان قواعد کو سہل انداز میں بیان فرمایا ہے۔ ان قواعد پر تھوڑی سی محنت اور مشق کے ذریعے ادائیگی حروف کی درستی کی جاسکتی ہے۔ زیر نظر رسالہ میں بھی قرآن مجید کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کے لیے قواعد و ضوابط نقل کیے گئے ہیں۔ کتاب کے مصنف قاری عبدالرحمٰن مکی الہ آبادی ہیں۔ (ع۔ م)
اس کتاب فوائدمکیہ حاشیہ تعلیقات مالکیہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام​
حج وعمرہ (گائیڈ بک)​
مصنف​
عبدالقوی لقمان کیلانی​
ناشر​
مرکز’’الکتاب‘‘ٹاؤن شب لاہور
Image0001.jpg
تبصرہ​
حج ارکان اسلام کا ایک اہم رکن ہے جو صاحب استطاعت مسلمان پر فرض ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ کی جانب رخ کرتے ہیں۔ لیکن رش، دین کے ساتھ واجبی سے تعلق اور عدم توجہی جیسے متعدد اسباب کی وجہ سے لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلہٰذا حج و عمرہ کے لیے جانے والے خواتین و حضرات کے لیے ضروری ہے کہ ان کو حج و عمرہ کے تمام احکام اور دعاؤں وغیرہ سے آگاہی حاصل ہو۔ پیش نظر کتاب اسی ضرورت کے پیش نظر لکھی گئی ہےکہ حجاج کرام اور معتمر حضرات کو یہ فرض ادا کرتے ہوئے کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہوا جائے۔ کتاب کے مصنف فاضل مدینہ یونیورسٹی اور متعدد کتب کے مصنف ہیں۔ انھوں نے موضوع سے متعلق بہت سی چیزوں کو نقشوں کی مدد سے سمجھانے کی کوشش کی ہے جس سے عام فہم انسان کے لیے بھی افادہ کرنا مشکل نہیں ہے۔ کتاب کے اخیر میں انھوں نے ان غلطیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جو حجاج کرام سے سرزد ہو جاتی ہیں۔ (ع۔ م)​
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
غزوہ بنی قریظہ
مصنف
محمد احمد باشمیل
مترجم
مولانا اختر فتح پوری
ناشر
نفیس اکیڈمی کراچی
تبصرہعلامہ محمد احمد باشمیل صاحب نے غزوات کے حالات و واقعات کو قلمبند کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے ’غزوہ بنو قریظہ‘ اس سلسلہ کی چوتھی کڑی ہے۔ غزوات سے متعلق تاریخی کتب میں بہت سا مواد موجود ہے لیکن ان غزوات کے اسباب وعلل اور دیگر متعلقہ واقعات کو الگ کتابی شکل میں پیش کرنا یقیناً ایک مبارک کام ہے۔ ’غزوہ بنو قریظہ‘ کا مطالعہ اس لیے ضروری ہے کہ اس غزوہ نے مسلمانوں کی تقدیر میں نہ صرف انقلاب برپا کر دیا بلکہ دنیا کے پردے سے گمراہی اور ظلمتوں کی گھٹائیں بھی ہٹا دیں۔اس معرکے نے یہودی عنصر کا کا صفایا کیااور جزیرہ عرب کو اس کے شرور آثام اور اس کی سازشوں سے نجات دلا دی۔ یہ سازشیں ایسی تھیں جو صرف اس خبیث عنصر کے اڈوں پر ضرب لگانے سے ہی رک سکتی تھیں۔ (عین۔ م)
اس کتاب غزوہ بنی قریظہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
غزوہ احزاب
مصنف
محمد احمد باشمیل
مترجم
مولانا اختر فتح پوری
ناشر
نفیس اکیڈمی کراچی
تبصرہ
علامہ محمد احمد باشمیل صاحب زیر نظر کتاب ’غزوہ احزاب‘ سے قبل ابتدائی دو غزوات غزوہ بدر اور غزوہ احد پر خامہ فرسائی کر چکے ہیں۔ جس میں انھوں نے ان دونوں غزوات کے تفصیلی حالات و واقعات قلمبند کیے۔ اس کتاب میں بھی مصنف نے نہ صرف غزوہ احزاب کے تفصیلی واقعات کو بیان کیا ہے بلکہ ان تمام فوجی اور سیاسی واقعات کا بھی تذکرہ کیا ہے جن میں مسلمان غزوہ احد اور غزوہ احزاب کے درمیان زندگی گزارتے رہے۔ مصنف نے ان سات سریع اور فوجی حملوں کا بھی تذکرہ کیا ہے جو اسلامی فوج نے مسلمانوں کے مرکز کی مضبوطی اور اس ہیبت کو پختہ کرنے کے لیے کیے جو غزوہ احد کے بعد دلوں سے اکھڑ چکی تھی۔ (عین۔ م)
اس کتاب غزوہ احزاب کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فتح مکہ
مصنف
محمد احمد باشمیل
مترجم
اختر فتح پوری

ناشر
نفیس اکیڈمی کراچی
TitlePages---Fatha-Makka.jpg
http://www.kitabosunnat.com/kutub-l...i-kutub/181-total-books/2561-fatha-makka.html
تبصرہ
غزوات سے متعلق تاریخی کتب میں بہت سا مواد موجود ہے لیکن ان غزوات کے اسباب وعلل اور دیگر متعلقہ واقعات کو الگ کتابی شکل میں پیش کرنا یقیناً ایک مبارک کام ہے۔ علامہ محمد احمد باشمیل صاحب نے غزوات سے متعلق جو سلسلہ شروع کیا ہے یہ اس سلسلے کی آٹھویں کڑی ہے۔ اس سے قبل آپ غزوہ بدر، احد، احزاب، بنی قریظہ، صلح حدیبیہ، غزوہ خیبر اور غزوہ موتہ پر قیمتی معلومات فراہم کر چکے ہیں۔ ان کتب کو عوام و خواص سند قبولیت عطا کر چکے ہیں۔ اس کتاب کا موضوع فتح مکہ ہے جس کا معاملہ بڑا حیرت انگیز ہے اس لیے کہ یہ فتح بغیر جنگ کے ہوئی ہے اور یہ عظیم ترین قائد نبی کریم ﷺ کی دور اندیشی کا پختہ پھل ہے۔ یقیناً اس غزوے کا مطالعہ مسلمانوں کے ایمان کی تازگی کا باعث ہو گا۔ (ع۔م)
اس کتاب فتح مکہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top