آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عثمان

محفلین
Exam

Exam-film.jpg

آٹھ امیدواران ایک پراسرارکمپنی میں ایک اعلیٰ عہدے کے چناؤ کے لئے طے کردہ امتحان کے لئے موجود ہیں۔ امتحان کے آغاز میں انہیں کچھ ہدایات دی جاتی ہیں اور پھر امیدواران کو کمرہ امتحان میں ایک گارڈ کی زیر نگرانی چھوڑ دیا جاتا ہے۔
امیدواران جب امتحانی پرچہ پلٹ کر دیکھتے ہیں تو وہ صرف ایک کورا کاغذ ہوتا ہے۔
کمرہ امتحان میں آٹھ امیدواران کو ممتحن کی دی گئی پیشگی ہدایات کو ذہن میں رکھتے پتا لگانا ہے کہ ....
سوال کہاں ہے ؟
سوال کیا ہے ؟
جواب کیا ہے ؟

ایک انتہائی منفرد سائیکو تھرلر!
 
یہ کس ملک کی فلم ہے؟
 
ابوشامل

محفلین
Catch_Me_If_You_Can_2002_movie.jpg
Catch me if you can -- ایک جعل ساز اور اس کا پیچھا کرنے والے ایف بی آئی انسپکٹر کی حقیقی داستان۔ اس فلم میں معروف جعل ساز فرینک ایبگ نیل جونیئر کی داستانِ حیات پیش کی گئی ہے۔ فرینک ایبگ نیل کا کردار لیونارڈو ڈی کیپریو نے نبھایا ہے، جو جعلی چیک بنانے کی مہارت اور اپنی بلا کی خود اعتمادی کے بل بوتے پر نہ صرف پان ایم میں اسسٹنٹ پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے بلکہ بعد ازاں ایک ڈاکٹر اور وکیل کی حیثیت سے اہم اداروں میں کام بھی کرتا ہے۔ صرف جعلی چیکس کے ذریعے وہ 2.8 ملین ڈالرز کی خطیر رقم مختلف کھاتوں سے نکالتا ہے اور بالآخر دھر لیا جاتا ہے۔ فلم کے ہدایت کار اسٹیون اسپیل برگ ہیں۔
 
میں بھی کافی عرصہ قبل یہ فلم دیکھ چکا ہوں ۔یہ واقعی شاندار فلم تھی۔اور میں فرینک ایبگ نیل جونئیر سے کافی متاثر بھی ہوا تھا کیونکہ اس طرح کے کام کرنے کیلیے بہت شاطر دماغ اور ایک بہادر دل کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
Exam

Exam-film.jpg

آٹھ امیدواران ایک پراسرارکمپنی میں ایک اعلیٰ عہدے کے چناؤ کے لئے طے کردہ امتحان کے لئے موجود ہیں۔ امتحان کے آغاز میں انہیں کچھ ہدایات دی جاتی ہیں اور پھر امیدواران کو کمرہ امتحان میں ایک گارڈ کی زیر نگرانی چھوڑ دیا جاتا ہے۔
امیدواران جب امتحانی پرچہ پلٹ کر دیکھتے ہیں تو وہ صرف ایک کورا کاغذ ہوتا ہے۔
کمرہ امتحان میں آٹھ امیدواران کو ممتحن کی دی گئی پیشگی ہدایات کو ذہن میں رکھتے پتا لگانا ہے کہ ....
سوال کہاں ہے ؟
سوال کیا ہے ؟
جواب کیا ہے ؟

ایک انتہائی منفرد سائیکو تھرلر!

ہم م م م، دلچسپ سکرپٹ لگ رہا ہے؟
 
عثمان

محفلین
فلمیں دیکھنے کی لمٹ نہیں ہوتی کوئی؟
نہیں ، نیٹ فلکس کی طرف سے کوئی حد نہیں۔ ماہانہ ادائیگی کرو اور جتنی مرضی دیکھو۔
ہاں اپنی ماہانہ انٹرنیٹ کپیسٹی کا خیال رکھنا پڑے گا۔ مثلاً اگر روزانہ ہائی ڈیفینیشن فلمیں سٹریم کرنا شروع کر دو اور ماہانہ کپیسٹی زیادہ نہیں رکھوائی تو جلد ہی انٹرنیٹ کا ماہانہ کوٹہ ختم ہونے کا امکان ہے۔
 
عثمان

محفلین
میں نے اس وقت پچیس جی بی کا کوٹہ خرید رکھا ہے اپنی نیٹ کمپنی سے۔ اب اگر روزانہ فلمیں بالخصوص ہائی ڈیفینیشن فلمیں دیکھنا چاہوں تو ماہانہ کوٹہ میں اضافہ کروانا ہوگا۔
 
عثمان

محفلین
یہ تو پھر مصیبت ہی ہوئی۔ویسے وہاں انٹرنیٹ کے کیا ریٹس ہیں؟
نہیں مصیبت تو نہیں، میرے بھائی نے مجھ سے تین گنا زیادہ کوٹہ رکھوایا ہے۔ اور مزے سے ہائی ڈیفینیشن دیکھتے ہیں۔
انٹرنیٹس کے ریٹس ، مختلف پیکجز ہیں۔ پاکستان سے موازنہ کرو گے تو کنفیوژ ہوجاؤ گے۔ اگر تفصیلی مطالعہ کرنا ہے تو Bell یا Rogers کی سائیٹ پر مختلف موازنے مل جائیں گے۔
 
agent_vinod_review_movie.jpg

Agent Vinod دیکھی۔فلم 5،6 ملکوں میں بنائی گئی ہے اور آپ اسے "Agent Bond" بھی کہہ سکتے ہیں۔باقی کوئی اتنی خاص نہیں لگی۔بس گزارہ ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top