ایک معصوم سی نظم،'' نقاب''

شمشاد

لائبریرین
اس سے ملتا جلتا ایک شعر (کلام نجانے کس کا ہے)

رُخ سے نقاب اٹھا کہ بڑی دیر ہو گئی​
ماحول کو تلاوتِ قرآں کیے ہوئے​
 

الف عین

لائبریرین
چلو آن لائن اصلاح کر دی جائے۔ پہلے غلطیاں۔۔ دوسرے اور چوتھے مصرعوں میں ’تھا‘ ردیف کا استعمال۔۔۔ اسے تقابل ردیفین کہتے ہیں۔ اور دوسرے لفظ ’پروا‘ کا استعمال۔ یہ ہندی گیت نہیں ہے، اس لئے بالی ووڈ کو بھول جانا ہی مناسب ہے۔ خاص کر جب رخ اور نقاب سے کلمہ پڑھنے کی آواز صاف سنائی دے رہی ہے!! کچھ ارادہ نہیں تھا قاتل کا قتل ہونا مرا نصیب ہی تھا شام بس زور سے چلی تھی ہوا اُس کے رُخ سے نقاب اُلٹا تھا
 

ایم اے راجا

محفلین
اس سے ملتا جلتا ایک شعر (کلام نجانے کس کا ہے)

رُخ سے نقاب اٹھا کہ بڑی دیر ہو گئی​
ماحول کو تلاوتِ قرآں کیے ہوئے​
واہ، شمشاد بھائی یہ شعر میں نے بھی نصرت فتح علی خان مرحوم کی زبانی، تمہیں دللگی بھول جانی پڑے گی، میں سنا ہے مگر شاعر کا نام معلوم نہیں
 
Top