کون ہے جو محفل میں آیا 91

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آج ہم امین کا رشتہ لےکر گئے تھے اور امین کو لڑکی پسند آگئی ہے ماشاءاللہ:)

دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ رشتہ طے ہو جائے (میرے شادی دفتر کی ریٹنگ اور بڑھ جائے گی) اور یہ کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کےلیے باعث رحمت و برکت ہو۔

(امین سے تو بعد میں بات ہو گی)
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے تو امین شادی کے نام سے بھی بھاگتا تھا ، لیکن اب تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بہت خوش ہے بس اللہ نظر بد سے بچائے آمین
سب اراکین محفل سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے

آپ کنفرم کریں، ادھر تہنتی پیغامات والے زمرے میں دھاگہ کھولنے کی دیر ہے۔

مزید یہ کہ امین کی شادی میں سبکو شرکت کی دعوت دیں گے۔
 

محمد امین

لائبریرین
دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ رشتہ طے ہو جائے (میرے شادی دفتر کی ریٹنگ اور بڑھ جائے گی) اور یہ کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کےلیے باعث رحمت و برکت ہو۔

(امین سے تو بعد میں بات ہو گی)

مجھ سے کیا بات ہوگی؟؟؟؟؟ :confused:
 

زین

لائبریرین
موصوف تو خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ۔
ور مراسلات کی ’’ریٹنگ‘‘ فرمارہے ہیں :)
 

زین

لائبریرین
آج رات تو مشکل سے ہی نیند نصیب ہوگی۔ سوچتے ہی رہنا ہے آپ نے ۔ نیند کی گولی کھالینا:biggrin:
 

محمد امین

لائبریرین
محمد امین بھائی، خوشی پر تھوڑا سا قابو رکھیں۔ در ہمہ کارہا راہ میانہ روباش۔ امی جان نے ان کی ناک کی نوک کو چھوا تھا یا نہیں؟ :) :) :)

ہماری تو خوشی قابو میں ہی ہے ۔۔۔یہ تو محفل والے خواتین و حضرات ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ جن کی خوشی قابو اور بیان سے باہر ہے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top