سر درد اور آدھے سرکے دردکے علاج

شمشاد

لائبریرین
صحیح کہا میر ےسردرد کی بنیادی وجہ بلڈ پریشر ہی ہے ۔

آصف کیا آپ فشار خون کی کوئی دوا لیتے ہیں؟ اگر نہیں لیتے تو ڈاکٹر سے پوچھ کر ضرور دوا لیں اور نمک کھانے سے پرہیز کریں۔ یہ انتہائی خطرناک بیماری ہے۔ اس کو silent killer بھی کہتے ہیں۔ اس لیے اس بیماری سے بچنے کے لیے احتیاط اور علاج کی نہایت ضرورت ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو شفا عطا فرمائے۔
 

bilal260

محفلین
میرا دراصل بلٍڈ پریشر لو ہو جاتاہے۔(یہ میرا خیال ہے مجھے صحیح نہیں پتہ)
اس کےاثرات یہ ہے
کہ ایک درد شروع ہوتی ہے جو کبھی دائیں آنکھ میں ہوتی ہے
پھر یہی درد کبھی گردن کےدائیں طرف پچھلی جانب چلی جاتی ہے۔
کبھی یہ سر میں چلی جاتی ہے۔
کبھی یہ کنپٹیوں میں چلی جاتی ہے۔
کبھی یہ دائیں کندھے میں چلی جاتی ہے۔
بقول ڈاکٹر یہ گھی اور آئل کے استعمال کی وجہ سے ہے۔مثلا پراٹھے پکوڑے سموسے زیادہ مرغن غذائیں وغیرہ ۔بالخصوص تیل،گھی کا زیادہ استعمال اس کی بنیادی وجہ ہے۔شکریہ پوچھنے اور بتانے کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب سے پہلی بات تو یہ کہ مرغن غذاؤں اور پراٹھوں، پکوڑوں اور سموسوں پر کنٹرول کریں، بلڈ پریشر تو ایک طرف یہ کولیسٹرول بڑھانے میں نمبر ایک ہیں۔ اور کولیسٹرول بڑھنے سے دل کو سخت خطرہ ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر اگر کم ہے، جو کہ آپ کا خیال ہے، تو خیال کو چھوڑیں اور ڈاکٹر سے ضرور چیک کروائیں۔ بلڈ پریشر چیک کروانے میں صرف ایک منٹ لگتا ہے۔ آپ کو تو تواتر سے چیک کروانا چاہیے۔
 
Top