تعارف تعارف از حسیب

سب تو پہلاں السلام علیکم!
مجھے اردو زبان میں اتنی مہارت تو نہیں اور نہ ہی کتابوں کا بنڈل پڑھ رکھا ہے کہ الفاظ کا ذخیرہ موجود ہو لہذٰا سیدھے سادھے طریقے سے اپنا تعارف کرائے دیتا ہوں
میرا نام حسیب احمد نذیر گِل جٹ ہے اور اسے شارٹ کٹ میں ایچ اے نذیر گِل لکھتاہوں۔
دیہاتوں میں ایک مقولہ بہت مشہور ہے کہ
"جٹ وا تے مَت نہی۔مَت وا تے جٹ نہی"اور موصوف اس پر پورا اترتے ہیں اور کبھی کبھار اس سے بغاوت کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں یعنی کوئی عقلمندی کی بات کر دینا۔
میں نے پچھلے سال بی۔کام مکمل کیا ہے(نہ چاہتے ہوئے) لیکن کھٹیا کجھ وی نہی۔اب بِل گیٹس،سٹیو جابز،لیری ایلیسن،مائیکل ڈیل،مارک ذکر برگ،اور اِس پوری لسٹ کو پڑھ کر گریجویشن کرنے پر بھی ندامت ہوتی ہے۔لہٰذا مزید ڈگریاں حاصل کرنا چھوڑ دی ہیں لیکن علم حاصل کرنا جاری ہے اور مرتے دم تک جاری رہے گا۔ٹیکنالوجی کی طرف دھیان بہت ہے اور 10 سے 12 گھنٹے لیپ ٹاپ پر غرق کرتا ہوں۔ویب ڈیزائننگ کے سمندر میں ہاتھ پاؤں مار لیتا ہوں اور اب اس میں جہاز چلانے کا ارادہ ہے۔
کمپیوٹر سے تعارف 2 سال پہلے ہوا
اور انٹرنیٹ سے پچھلے سال(تاہم اسے چلانے کیلیے کافی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں کیونکہ نیچے EVOکے سگنل نہیں آتے)
مستقبل قریب میں اپنا کاروبار شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
مستقبل دور میں کافی ساری دولت کمانا چاہتا ہوں اور پھر اس دولت سے غریب آدمی تک ٹیکنالوجی کی سہولیات پہنچانا اور ان کے بچوں کو ٹیکنالوجی کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتا ہوں۔
مشغلوں میں انٹرنیٹ پر مختلف آرٹیکل پڑھنا اور ٹیکنالوجی کی کتابیں پڑھنا شامل ہے۔فیس بک سے سخت نفرت رکھتا ہوں اور اس پر خدا کا شکر بھی ادا کرتا ہوں۔
اردو محفل کو جوائن کیے ایک ماہ ہونے کو ہے لیکن تعارف لکھنے کا خیال آج آیا۔
اس مارچ میں 19 سال کا سنگِ میِل عبور کر جاؤں گا۔
لاہور کے ایک دوردراز گاؤں کے ایک نامکمل مکان میں رہتا ہوں
اگر ان تمام باتوں کی سمجھ لگ جائے تو ٹھیک ہے نہ لگے تے اللہ دا حکم میں کی کر سکدا واں؟
 

عثمان

محفلین
چلئے دیر سے ہی سہی ، تعارف تو ہوا! :)
محفل میں خوش آمدید! :)

"لاہور کے ایک دور دراز گاؤں" ؟

اور آجکل تو بچے بولنا بعد میں سیکھتے ہیں۔ کمپیوٹر ،انٹرنیٹ پہلے چلاتے ہیں۔ آپ کا کمپیوٹر ، نیٹ سے تعارف بارے میں سن کر کچھ تعجب ہوا۔
 
چلئے دیر سے ہی سہی ، تعارف تو ہوا! :)
محفل میں خوش آمدید! :)

"لاہور کے ایک دور دراز گاؤں" ؟

اور آجکل تو بچے بولنا بعد میں سیکھتے ہیں۔ کمپیوٹر ،انٹرنیٹ پہلے چلاتے ہیں۔ آپ کا کمپیوٹر ، نیٹ سے تعارف بارے میں سن کر کچھ تعجب ہوا۔
ہاں بالکل دراصل دیہات کا حساب کچھ اور ہوتا ہے یہاں لوگ کمپیوٹر کو صرف گانے سننے اور فلمیں دیکھنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور میں تو بہت تردد سے کمپیوٹر لیا تھا۔
دوردراز سے مراد ہے کہ ہمارے گاؤں کے ساتھ والا گاؤں ضلع قصور میں شامل ہو جاتا ہے جبکہ ہمارا گاؤں ضلع لاہور میں ہے۔دوسری بات یہاں انٹرنیٹ (DSL BROADBAND) کی کوئی سہولت موجود نہیں اس لیے PTCL EVO USB پر انٹرنیٹ چلانا پڑتا ہے وہ بھی چھت پر بیٹھ کے:cry: اور گاؤں میں اکیلا میں ہی انٹرنیٹ استعمال ہوں۔
 

پپو

محفلین
جی آیاں نوں جٹ بھائی یہ مقولہ اب درست نہیں رہا جٹ برادری بھی کافی سمجھدار ہوگئی ہے امید آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 
اور آجکل تو بچے بولنا بعد میں سیکھتے ہیں۔ کمپیوٹر ،انٹرنیٹ پہلے چلاتے ہیں۔ آپ کا کمپیوٹر ، نیٹ سے تعارف بارے میں سن کر کچھ تعجب ہوا۔
میں نے کمپیوٹر کے بارے میں کافی سن رکھا تھا اور غالباََ 10th میں تھا جب کمپیوٹر کو چھو کے اور چلا کر دیکھا(سکول میں)۔پھر بی۔کام کے پہلے سال اپنا پہلا ذاتی کمپیوٹر لیا اور دوسرے سال انٹرنیٹ کیلیے ہاتھ پاؤں مارے اور بڑی مشکل سے لگوایا(کیونکہ گاؤں میں DSL تو چل نہیں سکتا اور دوسرا کوئی ذریعہ بھی نہیں تھا پھر EVO معرضِ وجود میں آئی اور ہمیں انٹرنیٹ ملا) اور اسی کا ہو کر رہ گیا۔اب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لیپ ٹاپ بھی خرید لیا۔
اسی لیے دل کرتا ہے کہ کوئی لمبا چوڑا کاروبار کر کے خوب دولت کما کے ایک عام آدمی تک ٹیکنالوجی کی سہولیات یعنی کمپیوٹر،انٹرنیٹ پہنچاؤں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید حسیب۔ میں نے تمہارے پیغامات دیکھ کو سوچا تھا کہ متوجہ کروں کہ اپنا تعارف شامل کرو۔ لیکن نہیں کر سکا۔ بہر حال دیر آید درست آید
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید حسیب بچے گو کہ آپ سے بات ہو چکی ہے لیکن چلیں فارملی ویلکم ٹو محفل :)
اللہ آپ کے سب خواب،عزم و حوصلے پورے کرے ۔آمین
ویسے آپ کے پیغامات کی میچوریٹی اوربات چیت سے بالکل بھی نہیں لگا کہ آپ ٹین ایجر ہیں
 
وعلیکم السلام
خوش آمدید حسیب بچے گو کہ آپ سے بات ہو چکی ہے لیکن چلیں فارملی ویلکم ٹو محفل :)
اللہ آپ کے سب خواب،عزم و حوصلے پورے کرے ۔آمین
ویسے آپ کے پیغامات کی میچوریٹی اوربات چیت سے بالکل بھی نہیں لگا کہ آپ ٹین ایجر ہیں
جی اپیا بہت بہت شکریہ آپکی حوصلہ افزائی اور دعاؤں کا۔
 

میر انیس

لائبریرین
خوش آمدید
آپ کے تعارف کے دھاگے کا جب عنوان پڑہا تو لگا کہ کوئی نئے صاحب آئے ہیں پر جب آپ کا تعارف پڑھا تو پتا چلا کہ آپ کے تو کئی پیغام نظر سے گزر چکے ہیں اور آپ کافی ایکٹیو بھی ہیں ۔ یہ اتنے دنوں بعد اچانک اتنا عمدہ تعارف کرانے کا خیال کیسے پیدا ہوا ؟۔
 
خوش آمدید
آپ کے تعارف کے دھاگے کا جب عنوان پڑہا تو لگا کہ کوئی نئے صاحب آئے ہیں پر جب آپ کا تعارف پڑھا تو پتا چلا کہ آپ کے تو کئی پیغام نظر سے گزر چکے ہیں اور آپ کافی ایکٹیو بھی ہیں ۔ یہ اتنے دنوں بعد اچانک اتنا عمدہ تعارف کرانے کا خیال کیسے پیدا ہوا ؟۔
بہت شکریہ میر انیس بھائی۔
دراصل میں جب سے محفل میں آیا تھا تو مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہاں تعارف کا زمرہ بھی ہے جہاں تعارف کرواتے ہیں۔پھر ایک دن میں ایک محفلین محمد بلال خان کا تعارف پڑھا تو مجھے بھی خیال آیا کہ اپنا تعارف لکھوں سو لکھ دیا۔اور دوسری بات عمدہ والی تو جناب یہ آپکی کرم نوازی ہے کہ آپ اسے عمدہ کہ لیں
 
Top