کون ہے جو محفل میں آیا - 70

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم عائشہ عزیز کیسی ہیں ؟

کس لیے ۔۔؟
اپیا عائشہ ابھی مجھے ڈانٹ پلا رہی ہے میں تو ناعمہ ہوں :)
ویسے آپ کی بات نہیں سب کو غلط فہمی ہو جاتی ہے اکثر :) ہمارے نام تقریبا ایک جتنے ہیں نا ، ناعمہ عزیز اور عائشہ عزیز :)

وہ اس لئے اپیا کہ زندگی کا ایک سال کم ہو گیا، اس لئے بھی نیا سال کیسا ہو گا ، پتا نہیں کیا کھو دیں گے کیا مل جا ئے گا :rolleyes:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ۔
محمد امین بھائی بہنیں کیسی ہیں آپ کی ؟ اور آپ امی کو کیبورڈ سے لکھنا سکھا رہے ہیں یا چھوڑ دیا ؟
 

محمد امین

لائبریرین
میں ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ۔
محمد امین بھائی بہنیں کیسی ہیں آپ کی ؟ اور آپ امی کو کیبورڈ سے لکھنا سکھا رہے ہیں یا چھوڑ دیا ؟

بہنیں اچھی ہیں ماشاءاللہ :) ۔۔ امی کو فی الحال نہیں سکھا رہا، ان سے نہیں لکھی جا رہی اردو اور محفل کا انٹرفیس بھی ان کی سمجھ نہیں آیا :)، کمپیوٹر چند ماہ قبل ہی استعمال کرنا شروع کیا ہے انہوں نے
وعلیکم السلام میاں کیسے ہیں آپ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اپیا عائشہ ابھی مجھے ڈانٹ پلا رہی ہے میں تو ناعمہ ہوں :)
ویسے آپ کی بات نہیں سب کو غلط فہمی ہو جاتی ہے اکثر :) ہمارے نام تقریبا ایک جتنے ہیں نا ، ناعمہ عزیز اور عائشہ عزیز :)

وہ اس لئے اپیا کہ زندگی کا ایک سال کم ہو گیا، اس لئے بھی نیا سال کیسا ہو گا ، پتا نہیں کیا کھو دیں گے کیا مل جا ئے گا :rolleyes:

ناعمہ ، عائشہ سے ڈانٹ لیکن کس بات پر :happy:
 

محمد امین

لائبریرین
کل میں اور fahim ملے تھے۔ ۔۔۔ بہت گھنٹوں تک ہم گھومتے رہے اور بیٹھے رہے۔۔۔خوب باتیں ہوئیں۔۔۔ فہیم میری ہی قبیل کا انسان ہے، صاف گو، دل کا کھرا ۔۔ شریف النفس (میرے برخلاف)۔۔۔ اور بہت اچھے مزاج کا۔۔۔ ایک تو بولتا بلاتکان ہے اور بہت اچھا بولتا ہے :) ۔۔۔ ہر موضوع پر بندہ اس سے بات کرسکتا ہے۔

پہلے ہم نے حسین آباد میں بریانی کھائی اور پھر ایک لمبی چہل قدمی کی نائن زیرو تک۔۔۔ وہاں سے واپس آئے، کوفی پی، پھر فہیم کے گھر کے پاس ایک خوبصورت سے پارک میں جا کر بیٹھے۔ فہیم کے ساتھ اسکا ایک بچپن کا دوست فہیم (ہم عمر ،ہم نام) بھی موجود تھا۔۔۔ خوب اچھی محفل جمی، دونوں فہیم بہت شائستہ اور سلجھے ہوئے مزاج کے انسان ہیں :) (ایک دفعہ پھر ہمارے برخلاف)۔۔۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کل میں اور fahim ملے تھے۔ ۔۔۔ بہت گھنٹوں تک ہم گھومتے رہے اور بیٹھے رہے۔۔۔ خوب باتیں ہوئیں۔۔۔ فہیم میری ہی قبیل کا انسان ہے، صاف گو، دل کا کھرا ۔۔ شریف النفس (میرے برخلاف)۔۔۔ اور بہت اچھے مزاج کا۔۔۔ ایک تو بولتا بلاتکان ہے اور بہت اچھا بولتا ہے :) ۔۔۔ ہر موضوع پر بندہ اس سے بات کرسکتا ہے۔

پہلے ہم نے حسین آباد میں بریانی کھائی اور پھر ایک لمبی چہل قدمی کی نائن زیرو تک۔۔۔ وہاں سے واپس آئے، کوفی پی، پھر فہیم کے گھر کے پاس ایک خوبصورت سے پارک میں جا کر بیٹھے۔ فہیم کے ساتھ اسکا ایک بچپن کا دوست فہیم (ہم عمر ،ہم نام) بھی موجود تھا۔۔۔ خوب اچھی محفل جمی، دونوں فہیم بہت شائستہ اور سلجھے ہوئے مزاج کے انسان ہیں :) (ایک دفعہ پھر ہمارے برخلاف)۔۔۔ ۔

آہم آہم فہیم لالہ کو مسکے اللہ خیر کرے :laugh:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top