یونی کوڈ نستعلیق فانٹ اور پی ڈی ایف

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس جمیل، علوی اور اسی طرح کے کافی نستعلیق یونی کوڈ فانٹ موجود ہیں جن کی مدد سے میں ورڈ 2003 میں ٹائپنگ کرتا ہوں۔ لیکن جب ان فانٹس کو میں ڈو پی ڈی ایف 7 کی مدد سے پرنٹ کر کے پی ڈی ایف بنانے کی کوشش کرتا ہوں تو اکثر الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں یا لائن سے ہٹ جاتے ہیں اور پوری فائل ہی تباہ ہو جاتی ہے۔ تاہم اسی فائل کا فانٹ جب نفیس تحریر نسخ 1 کے مطابق رکھتا ہوں یا تاہوما یا پھر ایریل یونی کوڈ ایم ایس وغیرہ، تو وہی فائل بالکل درست پی ڈی ایف بن جاتی ہے۔ لیکن نفیس تحریر نسخ کا ایک اور مسئلہ ہے کہ جہاں بھی " کا نشان لگا ہو وہ سطر آؤٹ آف لے آؤٹ ہو جاتی ہے پی ڈی ایف بننے کے بعد۔ ان مسائل کا کوئی حل؟ ونڈوز 7 ہے اور ہارڈ وئیر بھی اچھا خاصا ہے۔ یہی مسئلہ اوپن آفس پر بھی پیش آتا ہے جبکہ وہاں میں اوپن آفس کا اپنا پی ڈی ایف میکر کا ٹول استعمال کرتا ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین
اس کی تصویر یہ رہی جو پی ڈی ایف بننے کے بعد کی ہے
پہلا فانٹ تاہوما ہے، دوسرا فانٹ علوی نستعلیق، تیسرا اردو تحریر، چوتھا ایریل یونی کوڈ ایم ایس ہے جبکہ پانچواں فانٹ جمیل نستعلیق ہے۔ ایک ہی فائل میں سے ایک ہی پی ڈی ایف بنائی ہے تجربہ کے طور پر۔ نتیجہ دیکھ سکتے ہیں
 
فاتح

لائبریرین
میں تو مائکرو سافٹ ورڈ کے اپنے ایڈ آن کے ذریعے جمیل نوری نستعلیق فونٹ رکھتے ہوئے "سیو ایز پی ڈی ایف" کر لیتا ہوں اور نہ صرف یہ کہ کبھی کوئی لفظ نہیں ٹوٹا بلکہ 90 فیصد تک تلاش کا فیچر بھی درست کام کرتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نستعلیق اردو فونٹ پر مبنی پی ڈی ایف تیار کرنے کے ضمن میں سوالات اکثر اوقات سامنے آتے رہتے ہیں، اور ان کے جزوی حل بھی پیش کیے جاتے رہتے ہیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ ایک جگہ ان روابط کو اکٹھا کر لیا جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں تو مائکرو سافٹ ورڈ کے اپنے ایڈ آن کے ذریعے جمیل نوری نستعلیق فونٹ رکھتے ہوئے "سیو ایز پی ڈی ایف" کر لیتا ہوں اور نہ صرف یہ کہ کبھی کوئی لفظ نہیں ٹوٹا بلکہ 90 فیصد تک تلاش کا فیچر بھی درست کام کرتا ہے۔

آپ ایم ایس آفس کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں؟
 
مغزل

محفلین
میں 2007 استعمال کرتاہوں اس طرح کی صورتحال پیش نہیں آئی ۔ قیصرانی بھائی آپ کون سا ورژن استعمال کرتے ہیں۔ ؟
 
فاتح

لائبریرین
یعنی مجھے ڈو پی ڈی ایف یا ایڈوب ایکروبیٹ وغیرہ انسٹال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ مائکرو سافٹ آفس 2007 اور مائکرو سافٹ کا مفت ایڈ آن "سیو ایز پی ڈی ایف" یا مائکرو سافٹ آفس 2010 جس میں سیو ایز پی ڈی ایف کا فیچر بائی ڈیفالٹ شامل ہے۔
یہ والی پی ڈی ایف فائل میں نے ابھی بنائی ہے، جمیل نوری نستعلیق فونٹ اور مائکرو سافٹ آفس 2010 استعمال کرتے ہوئے۔
آپ اس میں دیکھ سکتے ہیں کہ نہ تو کوئی لفظ ٹوٹا نہ ہی مواد لائن سے اوپر نیچے گیا اور سب سے بڑھ کر آپ خود اس میں سرچ کا فیچر ٹیسٹ کیجیے۔
 
میں تو مائکرو سافٹ ورڈ کے اپنے ایڈ آن کے ذریعے جمیل نوری نستعلیق فونٹ رکھتے ہوئے "سیو ایز پی ڈی ایف" کر لیتا ہوں اور نہ صرف یہ کہ کبھی کوئی لفظ نہیں ٹوٹا بلکہ 90 فیصد تک
میں 2007 استعمال کرتاہوں اس طرح کی صورتحال پیش نہیں آئی ۔ قیصرانی بھائی آپ کون سا ورژن استعمال کرتے ہیں۔ ؟

تلاش کا فیچر بھی درست کام کرتا ہے۔
میرے پاس تو ایم ایس آفس کا 2003 ورژن ہے اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اوپن آفس پر بھی یہی مسئلہ ہوتا ہے۔ یہ سیو ایز پی ڈی ایف کا ایڈ آن کہاں سے ملے گا اور کیا یہ ورڈ 2003 کے لیے بھی کام کرے گا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابھی میں نے جمیل نوری نستعلیق پرمبنی ایک پی ڈی ایف تیار کی ہے۔ الفاظ درست دکھائی دے رہے ہیں، البتہ سرچ کام نہیں کر رہی ہے۔ میں نے یہ پی ڈی ایف اوبنٹو 11.10 پر لبرا آفس رائٹر 3 کے ذریعے بنائی ہے اور اوبنٹو کا ہی بلٹ ان ڈاکومنٹ ویور اسے دیکھنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔
 
Attachments

  • test.pdf
    30.5 KB · مناظر: 5

مغزل

محفلین
قیصرانی بھائی محفل میں کچھ دن قبل اس موضوع پر دھاگہ دیکھا تھا میں تلاش کرکے لگاتا ہوں۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی میں نے جمیل نوری نستعلیق پرمبنی ایک پی ڈی ایف تیار کی ہے۔ الفاظ درست دکھائی دے رہے ہیں، البتہ سرچ کام نہیں کر رہی ہے۔ میں نے یہ پی ڈی ایف اوبنٹو 11.10 پر لبرا آفس رائٹر 3 کے ذریعے بنائی ہے اور اوبنٹو کا ہی بلٹ ان ڈاکمنٹ ویور اسے دیکھنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔
ہممم۔۔۔ میرے پاس ونڈوز 7 ہے اور اوپن آفس بھی اور ورڈ بھی جواب دے جاتے ہیں نستعلیق کے سلسلے میں :(
 
مغزل

محفلین
قیصرانی بھائی لیجے یہ : ربط : یہ در اصل ان پیج سے پی ڈی ایف کے حوالے سے ہے صفحہ دوم دیئے گئے اطلاقیے کہ مدد سے یہی کام ورڈ میں کیا جاسکتا ہے میں یہی استعمال کرتا ہوں۔ ایڈ آن کے ذریعے
 
میں نے یہ اطلاقیہ اپنا کر دیکھا ہے لیکن اس سے بھی مسئلہ برقرار رہا :(
 
باذوق

محفلین
میرے پاس جمیل، علوی اور اسی طرح کے کافی نستعلیق یونی کوڈ فانٹ موجود ہیں جن کی مدد سے میں ورڈ 2003 میں ٹائپنگ کرتا ہوں۔ لیکن جب ان فانٹس کو میں ڈو پی ڈی ایف 7 کی مدد سے پرنٹ کر کے پی ڈی ایف بنانے کی کوشش کرتا ہوں تو اکثر الفاظ ٹوٹ جاتے ہیں یا لائن سے ہٹ جاتے ہیں اور پوری فائل ہی تباہ ہو جاتی ہے۔ تاہم اسی فائل کا فانٹ جب نفیس تحریر نسخ 1 کے مطابق رکھتا ہوں یا تاہوما یا پھر ایریل یونی کوڈ ایم ایس وغیرہ، تو وہی فائل بالکل درست پی ڈی ایف بن جاتی ہے۔ لیکن نفیس تحریر نسخ کا ایک اور مسئلہ ہے کہ جہاں بھی " کا نشان لگا ہو وہ سطر آؤٹ آف لے آؤٹ ہو جاتی ہے پی ڈی ایف بننے کے بعد۔ ان مسائل کا کوئی حل؟ ونڈوز 7 ہے اور ہارڈ وئیر بھی اچھا خاصا ہے۔ یہی مسئلہ اوپن آفس پر بھی پیش آتا ہے جبکہ وہاں میں اوپن آفس کا اپنا پی ڈی ایف میکر کا ٹول استعمال کرتا ہوں
آپ ورڈ 2003 میں "جسٹی فائی" کا الائینمنٹ ہٹا کر "رائیٹ الائن" کریں ، پھر اس کی پی۔ڈی۔ایف بنا کر دیکھیں۔
 
فاتح

لائبریرین
ابھی میں نے جمیل نوری نستعلیق پرمبنی ایک پی ڈی ایف تیار کی ہے۔ الفاظ درست دکھائی دے رہے ہیں، البتہ سرچ کام نہیں کر رہی ہے۔ میں نے یہ پی ڈی ایف اوبنٹو 11.10 پر لبرا آفس رائٹر 3 کے ذریعے بنائی ہے اور اوبنٹو کا ہی بلٹ ان ڈاکومنٹ ویور اسے دیکھنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔
میں نے کچھ عرصہ پی ڈی ایف بنانے کے لیے قبل کافی ٹیسٹس کیے تھے اور میری معلومات کے مطابق سرچ کا فیچر صرف جمیل نوری نستعلیق اور مائکرو سافٹ آفس 2007 یا 2010 کے سیو ایز پی ڈی ایف ایڈ آن کے ساتھ بنی ہو$ی پی ڈی ایف میں ہی کام کرتا ہے۔
 
باذوق

محفلین
یعنی مجھے ڈو پی ڈی ایف یا ایڈوب ایکروبیٹ وغیرہ انسٹال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ مائکرو سافٹ آفس 2007 اور مائکرو سافٹ کا مفت ایڈ آن "سیو ایز پی ڈی ایف" یا مائکرو سافٹ آفس 2010 جس میں سیو ایز پی ڈی ایف کا فیچر بائی ڈیفالٹ شامل ہے۔
یہ والی پی ڈی ایف فائل میں نے ابھی بنائی ہے، جمیل نوری نستعلیق فونٹ اور مائکرو سافٹ آفس 2010 استعمال کرتے ہوئے۔
آپ اس میں دیکھ سکتے ہیں کہ نہ تو کوئی لفظ ٹوٹا نہ ہی مواد لائن سے اوپر نیچے گیا اور سب سے بڑھ کر آپ خود اس میں سرچ کا فیچر ٹیسٹ کیجیے۔
کچھ خامیاں بھی ہیں۔
علوی نستعلیق کے استعمال سے سرچ نہیں ہو سکتی۔ جمیل نستعلیق (نارمل مع کشیدہ) اور تاہوما سے سرچ سو فیصد ممکن ہے۔
جمیل نستعلیق استعمال کریں تو تاہوما والی فائل کی بہ نسبت فائل سائز تقریباً دس گنا بڑھ جاتا ہے۔
میں نے آفس 2007 پر ٹسٹ کیا ہے۔
 
باذوق

محفلین
میں نے کچھ عرصہ پی ڈی ایف بنانے کے لیے قبل کافی ٹیسٹس کیے تھے اور میری معلومات کے مطابق سرچ کا فیچر صرف جمیل نوری نستعلیق اور مائکرو سافٹ آفس 2007 یا 2010 کے سیو ایز پی ڈی ایف ایڈ آن کے ساتھ بنی ہو$ی پی ڈی ایف میں ہی کام کرتا ہے۔
جی بالکل درست کہا۔ آپ کے وہ ٹسٹ بھی یاد ہیں ۔۔۔ شاید ایک اور پرانے تھریڈ میں عارف کریم نے بھی سرچ الفاظ والی ایک پی۔ڈی۔ایف فائل بنا کر سسپنس دیا تھا۔
 
Top