کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ویسے اتنا اچھا پیغام کہاں سے کاپی کیا۔

میرا ایک کزن تو گوگل سے سرچ کرکے فیس بک پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
انشاء اللہ ۔ کوشش کرتا ہوں

آپ کوئٹہ آئیں اور ہمیں بتایا بھی نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ :(
اکا دکا واقعات ہوہی جاتے ہیں البتہ حالات اب بہت بہتر ہیں۔

دھماکا کس جگہ ہوا تھا تاکہ ہمیں اندازہ ہو کہ آپ کن دنوں آئی تھین
زین ایک رات پہنچے تھے اور اگلی دوپہر یہ مسئلہ ہو گیا۔ فورا واپسی کا پروگرام بن گیا۔ کینٹ کی ایک چیک پوسٹ پر منی بلاسٹ ہوا تھا۔ کچھ دنوں بعد پھر پروگرام بنا تھا لیکن جا نہیں سکے۔ دیکھیں انشاءاللہ اب کب چکر لگتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے تعارف کی غرض سے بتاتے چلیں۔۔۔ ہم 2006 میں رجسٹر کر کے بغیر پوسٹ کیے فرار بلکہ روپوش ہوگئے تھے :) ۔۔۔ پھر 2008 کے اواخر میں رونق افروز ہوئے۔۔اور اوائلِ 2009 میں پھر سے روپوشی اختیار کرلی۔۔۔ اس کے بعد اس سال 2،3 ماہ قبل عزت بخشی ہم نے محفل کو :old:
اس لحاظ سے ماشاءاللہ آپ کی رفتار تو اچھی خاصی ہے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت اچھا لگا اتنے دنوں بعد آ کر۔ انشاءاللہ تفصیل سے باقی زمرے کل دیکھوں گی۔ شمشاد بھائی لائبریری میں کوئی پراجیکٹ شروع ہوا ہے تو مجھے بھی بتا دیں پلیز۔ میرے خود سے دیکھنے میں تو نجانے کتنا وقت لگ جائے۔ کسی کسی وقت محفل بہت مشکل سے کُھل رہی ہے میرے پاس۔
 
شمشاد

شگفتہ نے "کودک کہانیاں" کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اور اردو محفل کی ایک نئی رکن "مقدس" زور شور سے یہ کہانیاں ٹائپ کر رہی ہے۔
 
زین

لائبریرین
زین ایک رات پہنچے تھے اور اگلی دوپہر یہ مسئلہ ہو گیا۔ فورا واپسی کا پروگرام بن گیا۔ کینٹ کی ایک چیک پوسٹ پر منی بلاسٹ ہوا تھا۔ کچھ دنوں بعد پھر پروگرام بنا تھا لیکن جا نہیں سکے۔ دیکھیں انشاءاللہ اب کب چکر لگتا ہے۔

کینٹ کی چیک پوسٹ پر توبہت عرصہ سے کوئی دھماکا نہیں ہوا یعنی آپ حال ہی میں نہیں آئیں۔

کوئٹہ کا سفرسردی کے دنوں میں اچھا لگتا ہے ۔ آج یختہ بستہ ہوائیں چل رہی تھیں یعنی آئندہ کچھ دنوں میں پہاڑوں پر برفباری بھی شروع ہوجائے گی
 
محمد امین

یار کوئٹہ والوں ۔۔۔۔تھوڑی ٹھنڈی آہیں کراچی کی طرف منہ کر کے بھی بھر لو تاکہ کچھ تو سردی پہنچے یہاں :cautious:
 
محمد امین

لائبریرین
غائب کہاں ہونا ہے۔
بیٹھے ہیں آپ کے راج میں :)

بھائی ہمارا راج باقی ہر جگہ ہوسکتا ہے لالو کھیت میں نہیں :) ۔۔۔۔ لالو کھیت بہت عظیم لوگوں کا علاقہ ہے۔۔۔ مثلاً ابنِ صفی۔۔۔عمر شریف ۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ fahim بھائی :)
 
زین

لائبریرین
یہاں تو آج باہر نکلنا محال ہورہا ہے اب آپ کی طرف سردی نہیں آرہی تو ہم کیا کرسکتے ہیں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top