کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین

کیسے ہیں بھیا

ایسے نہیں کرتے اور چلو اچھی بچی بن کر دکھاؤ۔

دیکھو حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے اور مشکلات بھی انسان کو دیکھنی پڑتی ہے۔ اس سے انسان کی تربیت ہوتی ہے۔
تم نے زاویہ از بابا جی اشفاق حسین کی پڑھی ہے۔

جی بھیا آئی نو۔۔ بٹ پتا نہیں کچھ سمجھ نہیں آتی۔
نہیں بھیا میں نے نہیں پڑھی۔۔ آپ سجیسٹ کریں تو پڑھوں کیا
 
کیسے ہیں بھیا



جی بھیا آئی نو۔۔ بٹ پتا نہیں کچھ سمجھ نہیں آتی۔
نہیں بھیا میں نے نہیں پڑھی۔۔ آپ سجیسٹ کریں تو پڑھوں کیا

suggest = مشورہ
میں تو تلقین کر رہا ہوں کہ پڑھو لازمی۔ یہیں محفل پر بہت سے لوگوں نے محنت کرکے اسے پوسٹ بھی کیا ہے۔ بہت عمدہ کتاب ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
جی سرسوں کا تیل میٹھا کرکے استعمال کرتے ہیں
میں نے ایک بار اس کا پراٹھا کھایا تھا
 
ہمارے گاؤں میں سرسوں کی کھیتی ہوتی ہے۔ اس لئے عموماً اسی کا تیل کھانے کا رواج ہے۔ دکھنی ہند میں ہر چیز میں ناریل کا تیل استعمال ہوتا ہے۔ ہم وہاں امریکہ میں زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
ہندی میں مہمان کو "اتتھی" کہتے ہیں۔ تتھی کا مطلب ہے تاریخ، اتتھی کا مطلب ہے جس کی کوئی تاریخ یا وقت نہ ہو۔ یعنی مہمان کی تعریف ہی یہی ہے کہ وہ وقت بے وقت کبھی بھی نازل ہو سکتے ہیں۔ :)

ایک ہندی فلم بھی ہے دو ایک برس قبل آرہی تھی کسی چینل سے۔۔۔ "اتتھی تم کب جاؤگے" :laugh:
 

محمد امین

لائبریرین
یہ تو بتائیں کہ اگر آفاق احمد ایم کیو ایم کے چیرمین ہیں تو الطاف حسین کیا ہیں؟


سب سے پہلے تو السلام علیکم۔۔۔۔۔۔ پڑوسی کے انٹرنیٹ سے۔۔۔!!

آفاق احمد پہلے الطاف حسین کے ساتھ ہی ہوتے تھے جب یہ مہاجر قومی موومنٹ ہوتی تھی۔ پھر جب الطاف صاحب نے یہ خیال ظاہر کیا یہ ہمیں ایک لسانی جماعت کا داغ ہٹا کر قومی دھارے میں آنا چاہیے کیوں کہ دیگر قومیتیں بھی جاگیرداروں اور وڈیروں کے ظلم کا شکار ہیں تو اس پر ایم کیو ایم کے ایک خاصے بڑے طبقے نے ان سے اختلاف کیا تھا جن کے پیش رو آفاق احمد تھے۔ اختلاف کی نوعیت بڑھی تو ایجنسیوں نے اپنا کردار ادا کیا اور یوں کراچی اور پاکستان کی تاریخ کا بدترین ظلم کراچی میں ہوا۔ ایک ہی جماعت کے دو ٹکڑے ہوئے اور دونوں نے ایک دوسرے کو خوب مارا۔

بہرحال آج آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ کہلاتے ہیں اور الطاف حسین متحدہ قومی موومنٹ کے۔ مہاجر قومی موومنٹ کا ایک بڑا حصہ وقتاً قوقتاً واپس الطاف حسین کی پارٹی میں شامل ہوچکا ہے مگر ذوالفقار مرزا اور اے این پی کچھ علاقوں میں مہاجر قومی موومنٹ کے لوگوں کو کمک اور قوت پہنچا کر آج بھی نقصِ امن کا باعث بنا رہے ہیں۔۔

میں اس معاملے میں غیر جانبدار ہوں، یہ صرف آپ کے سوال کا جواب تھا :)
 

شمشاد

لائبریرین
ایم ایس ورڈ میں لکھ کر رکھ لیں، جیسے ہی انٹرنیٹ کی سہولت ملے، اپلوڈ کر دیں یا نقل کر کے چسپاں کر دیں، یہ کون سا مشکل کام ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top