آرکیڈ ٹورنامنٹ

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے آرکیڈ سسٹم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی ایک گیم کھیل کر سکور سبمٹ بھی کیا ہے۔ بظاہر سب ٹھیک چل رہا ہے اور ایرر میسجز بھی ختم ہو گئے ہیں۔ احباب سے درخواست ہے کہ وہ اپنی باریاں کھیل کر دیکھیں کہ صحیح کام کر رہا ہے یا نہیں۔ جو دوست سسٹم کی خرابی کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں ان سے دلی معذرت۔ :)
 
شمشاد بھائی ذرا آذی بیٹے کے تعارفی پیغامات اکٹھا کرکے ان کے تعارف کا دھاگا بنا کر وہاں منتقل کر دیں گے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
PacXon ٹورنامنٹ کی جانب بھی دھیان دیں جناب۔ اب آرکیڈ سسٹم ٹھیک کام کر رہا ہے۔ محمد امین نے تو ایک ہی باری میں چار باریوں کی کسر نکال دی ہے۔ :)
 
جی بٹیا رانی، کسی اور تھیم میں دیکھ لیں شاید مسکانیں مل جائیں وہاں۔ ورنہ کسی بھی تھیم میں ایڈیٹر کے نیچے اضافی اختیارات پر کلک کر لیں تو کام بن جانا چاہئے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو حمزہ بیٹے نے اچھا شغل شروع کیا ہے۔ کئی سال سے آرکیڈ پر لوگوں نے دھیان ہی نہیں دیا تھا، اب جبکہ اس کے دن گنے جا چکے ہیں تو ٹورنامنٹ کھیلے جا رہے ہیں۔ :)
موجودہ دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آئیڈیا ذہن میں آ رہا ہے کہ آئندہ ٹورنامنٹ میں زیادہ نمائندگی رکھی جائے، یعنی کہ 16 کھیلنے والوں پر مبنی ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے۔ بلکہ موجودہ ٹورنامنٹ کو اکتوبر کا ٹورنامنٹ قرار دیتے ہیں اور اگلا ٹورنامنٹ ماہ نومبر کا ٹورنامنٹ ہوگا۔ اگر ٹورنامنٹ میں شمولیت کے امیدواران کی تعداد زیادہ ہوگئی تو انہیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے پر لگا دیا جائے گا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی کھیل آیا ہوں اور میز آئندہ مقابلہ ٹورنامنٹ کی ماہر کھلاڑی سے ہے۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
 
Top