آرکیڈ ٹورنامنٹ

بھئی سبھی لوگ آ جائیں جلدی جلدی۔ اب بس دو سیٹیں خالی ہیں ٹورنا مینٹ میں۔ چونکہ ہمیں کھیلنا نہیں آتا اس لئے ہم صرف گیم دیکھیں گے۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
کیا مطلب ہے سعود کہ کھیلنا نہیں آتا؟ میاں یہ کوئی کرکٹ نما کھیل نہیں ہے آپ بھی آجائیے جلدی سے قبل اس کے کہ نشستیں بک ہوجائیں۔۔۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
منتظمینٰ اعلیٰ سے ایک سوال ہے:

ہم نے آرکیڈ میں حمزہ کا ٹورنامنٹ جوائن تو کرلیا ہے۔۔۔مگر اب یہ مشکل درپیش ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک کیسے ہوں؟ اسکور ٹورنامنٹ میں کیسے شمار ہوگا؟؟؟
 

محمد امین

لائبریرین
چلیں جی میں بھی آ گیا ہوں میدان میں۔ دیکھتے ہیں کون مد مقابل آتا ہے۔ :boxing:

بھائی جان مکے بازی فرماتے ہوئے تشریف لائے ہیں آپ۔۔۔کہیں ملک عبد العزیز عرف ٹائی سن کی طرح کان تو نہیں کاٹ لیں گے؟؟ ویسے تو کان کاٹنا ایک محاورہ بھی ہے مگر کیا پتا آپ کا محاوراتی جنگ پر یقین نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:notworthy:
 

محمد امین

لائبریرین
بھئی یہ تو ہمارے ساتھ بے ایمانی ہوگئی۔۔۔ ہم نے جب پہلی بار ٹورنامنٹ کھولا تو ہمارا نیٹ داغِ مفارقت دے گیا۔۔۔ جب رابطہ بحال ہونے پر دوبارہ کھولا تو پایا کہ ہماری ۴ میں سے ۱ باری شمار کی جا چکی ہے۔۔۔

چلیے صاحب، ہم نے سوچا اب کی بار اگلی ۳ باریوں میں ہی کسر پوری کر کے منہ توڑ جواب دینگے اس نیٹ کے بچے کو۔۔۔مگر جب اسکور سبمٹ کیا تو sql سرور کا کوئی ایرر آگیا۔۔۔جسے ہم نے جھنجھلاہٹ میں محفوظ نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور جب ٹورنامنٹ میں جا کر دیکھا تو ہماری ۲ باریاں شمار کی جا چکی ہیں ں ں ں ں ں
 

محمد امین

لائبریرین
یہ لیجیے:


Deprecated: Assigning the return value of new by reference is deprecated in /home/urduwebo/urduweb.org/mehfil/arcade.php on line 3190

Deprecated: Assigning the return value of new by reference is deprecated in /home/urduwebo/urduweb.org/mehfil/arcade.php on line 4082

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at [path]/arcade.php:3190) in [path]/arcade.php on line 97


There is a SQL error.
You can contact the board administrator by clicking here

Error Returned


We apologise for an
 
ہمین افسوس ہے کہ کچھ تکنیکی مسائل در پیش ہیں۔ ممکن ہے نبیل بھائی کچھ بہتر چھیڑ چھاڑ کر سکیں۔ ہم نے کبھی اس پورے آرکیڈ نظام پر توجہ نہیں دی۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اتنے عرصے بعد آرکیڈ سسٹم کا استعمال بڑھ رہا ہے تو کچھ پرابلمز بھی سامنے آ رہی ہیں۔ یہ پرابلمز پی ایچ پی 5.3 کی وجہ سے ہو رہی ہیں جو کہ اب اردو ویب پر فعال ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 
Top