ویڈیو ٹیوٹوریل لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)

asakpke

محفلین
السلام علیکم، میں عامر شہزاد, اٹک شہر، پاکستان سے آپ کی خدمت میں لینکس انسٹال کرنا سیکھیں کے ساتھ حاضر ہوں۔

لینکس ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے، مثلا جیسے کہ ونڈوز یا میگ آپریٹنگ سسٹم۔ لینکس کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔ ابھی آپ کو نیچے ویڈیو میں لینکس کا ڈیسکٹاپ نظر آ رہا ہے۔ مائی کمپیوٹر، مائی ڈاکومنٹس اور ریسائیکل بن کو دیکھنے کے لیے کمپیوٹر، یوزرز ہوم اور ٹریش کے آئیکونز پر کلک کریں۔ سٹارٹ مینیو کو دیکھنے کے لیے نیچے زیڈ بٹن پر کلک کریں۔

کیونکہ لینکس اوپن سورس اور مفت ہے اس لیے مختلف لوگوں نے اپنی ضروریات کے مطابق لینکس کی مختلف قسمیں بنائیں ہیں۔ یہاں پر لینکس کی ایک آسان قسم زورن او ایس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، جو کہ ونڈوز کے یوزرز کے لیے بہت آسان ہے۔

یہاں پر ونڈوز 7 کے ساتھ لینکس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، یعنی ونڈوز کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ یہ طریقہ ونڈوز ایکس پی پر بھی تقریبا قابل عمل ہو گا۔

لینکس کو انسٹال کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا ہو گا۔ نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے بہتر ہے کہ ڈاؤنلوڈ ایکسلیریٹر کا استعمال کریں، کیونکہ لائیٹ جانے یا کسی اور خرابی کی صورت میں آپ کا ڈاؤنلوڈ ضایع نہیں ہو گا۔

ویڈیوز دیکھیں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ بہتر ہے کہ فل سکرین موڈ میں دیکھیں۔

پہلا حصہ

دوسرا حصہ

تیسرا اور آخری حصہ

ماخذ: میری اردو بلاگ
 
اردو محفل کی سالگرہ کے موقع پر آپ کا یہ تحفہ خوب ہے۔ گو کہ یہ دوسرے مقامات پر پہلے ہی شائع ہو چکا ہے پھر بھی محفلین کے لئے یہ دلچسپی سے خالی نہ ہوگا۔
 
asakpke

محفلین
شکریہ حضرات۔

بس غلط فہمی کی وجہ سے دوسری جگہ شائع کیا ورنہ خوائش تو یہی تھی کہ اکٹھا ہی شروع کیا جائے :battingeyelashes:۔
 
Adnan Aslam

محفلین
السلام علیکم!
محترم عامر شہزاد صاحب!آپ کا لنکس زورائن انسٹال کرنے کا ٹٰیٹوریل پڑھا، اچھا لگا۔ اب برائے مہربانی یہ بھی بتا دیجیئے کہ زورائن میں پی ٹی سی ایل برانڈ بینڈ کیسے چلایا جائے؟ ونڈوز میں تو مسئلہ آسان ہے کہ کیبل لگاو اور استعمال کرو! لیکن لینکس کی کچھ سمج نہیں آ رہی کہ کیسے چلایا جائے۔

بہت بہت شکریہ!
 
asakpke

محفلین
غلط فہمی سے کیا مراد ہے ؟ :confused:

اصل میں سعود بھائی سے بات چیت چل رہی تھی کہ اس ویڈیو کو اردو محفل کی سالگرہ پر لگایا جائے۔ اسی دوران میں نے اپنی بلاگ اور کچھ اور جگہوں پر اس کو لگا دیا، خیال یہ تھا کہ اردو محفل پر یہ فورا لگ جائے گی۔
 
asakpke

محفلین
السلام علیکم!
محترم عامر شہزاد صاحب!آپ کا لنکس زورائن انسٹال کرنے کا ٹٰیٹوریل پڑھا، اچھا لگا۔ اب برائے مہربانی یہ بھی بتا دیجیئے کہ زورائن میں پی ٹی سی ایل برانڈ بینڈ کیسے چلایا جائے؟ ونڈوز میں تو مسئلہ آسان ہے کہ کیبل لگاو اور استعمال کرو! لیکن لینکس کی کچھ سمج نہیں آ رہی کہ کیسے چلایا جائے۔

بہت بہت شکریہ!

ہونا تو ایسے ہی چاہیے کہ کیبل لگاو اور استعمال کرو :)۔
 
Adnan Aslam

محفلین
ہونا تو ایسے ہی چاہیے کہ کیبل لگاو اور استعمال کرو :)۔

جناب آپ نے اس کا حل بر بھی نہیں بتا یا کہ اگر ایسا نہ ہو تو کیا کریں؟ میرے ساتھ یہ مسئلہ پیش آ رہا ہے(کیبل لگانے سے نیٹ نہیں چلتا!!!!!!)۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟:confused:
 
میم نون

محفلین
السلامُ علیکم

ضرور آپ کا لین کارڈ انسٹال نہیں ہوا ہے، اسے اسنٹال کرنے کا طریقہ مجھے نہیں آتا اور اس وقت میں ونڈو استعمال کر رہا ہوں۔
آپ گوگل کریں کہ لینکس میں لین کارڈ کیسے انسٹال کرتے ہیں، یا پھر کسی ماہر کا انتظار کریں :)
 
asakpke

محفلین
السلام علیکم!
محترم عامر شہزاد صاحب!آپ کا لنکس زورائن انسٹال کرنے کا ٹٰیٹوریل پڑھا، اچھا لگا۔ اب برائے مہربانی یہ بھی بتا دیجیئے کہ زورائن میں پی ٹی سی ایل برانڈ بینڈ کیسے چلایا جائے؟ ونڈوز میں تو مسئلہ آسان ہے کہ کیبل لگاو اور استعمال کرو! لیکن لینکس کی کچھ سمج نہیں آ رہی کہ کیسے چلایا جائے۔

بہت بہت شکریہ!

وعلیکم اسلام، معذرت کہ آپ کو پہلے جواب نہیں دیا۔ نیچے آپ کے سوال کا سیدھا سادہ سا جواب تھا۔

ہونا تو ایسے ہی چاہیے کہ کیبل لگاو اور استعمال کرو :)۔

جناب آپ نے اس کا حل بر بھی نہیں بتا یا کہ اگر ایسا نہ ہو تو کیا کریں؟ میرے ساتھ یہ مسئلہ پیش آ رہا ہے(کیبل لگانے سے نیٹ نہیں چلتا!!!!!!)۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟:confused:

آپ کونسی لینکس اور کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں؟ زورن کی لائیو یو ایس بی یا لائیو ڈی وی ڈی بنا کر چیک کر لیں کہ اس میں نیٹ چلتا ہے یا نہیں۔ اگر چلتا ہے تو انسٹال کر لیں ورنہ گوگل ہے نا :grin:
 
Top