بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
زونی تمہیں تو حرف ح سے شعر دینا تھا۔
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

آہ وہ جراءتِ فریاد کہاں
دل سے تنگ آ کے جگر یاد آیا
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کُفر و دیں کا فسانہ یہ ذکرِ دیر و حرم
عزیز ہے مگر ان کی توجیحات کے بعد
(شمیم جے پوری)
 

راجہ صاحب

محفلین
دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہے
اس بات سے ہم کو کیا مطلب،یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو

نامعلوم
 

شمشاد

لائبریرین
یاد کرنے پر بھی دوست آئے نہ یاد
دوستوں کے کرم یاد آتے رہے
(خمار بارہ بنکوی)
 

شمشاد

لائبریرین
اک دھندلا سا تصور ہے کہ دل بھی تھا یہاں
اب تو سینے میں فقط اک ٹیس سی پاتا ہوں میں
(آغا حشر)
 

شمشاد

لائبریرین
طرز جینے کا سکھاتی ہے مجھے
تشنگی زہر پلاتی ہے مجھے

رات بھر رہتی ہے کس بات کی دھن
نہ جگاتی ہے نہ سلاتی ہے مجھے
(خلیل الرحمن اعظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
رُوئے گُل پر روز و شب کس شوق سے رہتا ہے باز
رخنۂ دیوار ہے یا دیدۂ نظارگی
(میر تقی میر)
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب یہ جگر مراد آبادی کی غزل شعر ہے اور دوسرے مصرعے میں ڈوب کر کی بجائے ڈوب کےجانا ہے۔

مطلع ہے :
اک لفظ محبت کا اتنا سا فسانہ ہے
سمٹے تو دلِ عاشق ، پھیلے تو زمانہ ہے

یہ عشق نہیں آساں بس اتنا سمجھ لیجے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -


یہ کس کا تصور ہے یہ کس کا فسانہ ہے
جو اشک ہے آنکھوں میں تسبیح کا دانہ ہے
(جگر مراد آبادی)
 

مقدس

لائبریرین
یہ راستہ ہے مگر ہجرتی پرندوں کا
یہاں سمے کے مسافر قیام کرتے ہیں
وفا کی قبر پہ کب تک اسے جلا رکھیں
سو یہ چراغ ہواؤں کے نام کرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
خوشی ہوئی مقدس کو اس دھاگے میں دیکھ کر۔
----------------------------------


یا وہ تھے خفا ہم سے یا ہم تھے خفا اُن سے
کل اُن کا زمانہ تھا آج اپنا زمانہ ہے
(جگر مراد آبادی)
 

مقدس

لائبریرین
میں تو پہلے بھی آئی تھی بھیا۔۔۔
شاعری کا یہ شوق میرے نانا جی کی وجہ سے ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


یہ دن بھی قیامت کی طرح گزرا ہے فراز
جانے کیا بات تھی ہر بات پہ رونا آیا
 

شمشاد

لائبریرین
آنسو تو بہت سے ہیں آنکھوں میں جگرؔ لیکن
بندھ جائے سو موتی ہے رہ جائے سو دانہ ہے
(جگر مراد آبادی)
 

مقدس

لائبریرین
یہ کیا طِلسم ہے، دریا میں بن کے عکسِ قمر
رُکے ہوئے بھی تمھی ہو، رواں دواں بھی تمھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top