فونٹ اردو فانٹس کیٹلاگ کااجراء

بہت قابلِ تحسین ہیں وہ لوگ جو اس اطلاقئے کے ذمے دار ہیں، شاکر بھائی اور سعود کو بطور خاص مبارکباد۔ اردو محفل اور القلم کا شاندار کارنامہ۔ افسوس کہ میرے پاس سرور کا صفحہ ہی نہیں کھل رہا ہے، نہ جانے کیا بات ہے۔

چاچو اس طرح نام لیں گے تو کئی نام رہ جائیں گے جنھوں نے خاطر خواہ بلکہ ہم سے کہیں زیادہ محنت کی ہے۔ آپ کسی وقت ہم سے دیگر روابط طلب کر لیں ہم کم از کم چار روابط فراہم کر سکتے ہیں ایک نہ کھلے تو دوسرا دوسرا نہ کھلے تو تیسرا سہی۔ ویسے آپ کے انٹرنیٹ کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے کیوں کہ آپ اکثر سمت کے بارے میں بھی یہی شکایت کرتے ہیں۔ :)
 

arifkarim

معطل
کیٹلاگ میں نیا فانٹ شامل کیا ہے جو انشاءاللہ کل شاکر بھائی ریلیز کر دیں گے۔ لیٹسٹ فانٹس دیکھنے کا طریقہ درج ذیل ہے:
b268.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
اس مقصد کے لئے ہمارے پاس دو راستے ہیں اور دونوں پر ٹیم نے خاطر خواہ بحث کر لی ہے۔ ایک تو یہ کہ مختلف پیرامیٹرز کو استعمال کرکے ڈائنامک گرافکس جنریٹ کی جائے جس کے لئے سبھی فونٹس کا سرور پر نصب ہونا ضروری ہوگا نیز یہ کہ مناسب لائبریریز اور اسکرپٹس جو ڈائنامک گرافکس بنا سکیں ان کا استعمال کرنا ہوگا جو بعض وجوہات کے چلتے ہمارے لئے کم از کم ابھی ممکن نہیں۔ دوسری سبیل یہ ہے کہ فونٹ امبیڈنگ کی تکنیک کو اپنایا جائے۔ اس پر تھوڑا سا تجربہ بھی کیا گیا تھا لیکن بعض مسائل کے چلتے اسے بھی ابھی خارج از امکان قرار دیا گیا۔

میرے خیال میں پہلا طریقہ ہی مناسب ہے، یعنی کسی سکرپٹ کے ذریعے ڈائنیمیکلی ایک امیج تیار کرنا۔ اگر آئندہ کبھی آپ اس کو شامل کر سکیں تو مرحبا!

تو کیا آپ کو نہیں لگتا کہ نچلے خانے میں موجود گرافک پریویو اتنا موٹیویٹ کرنے کے لئے کافی ہے کہ ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کر لیا جائے اور پھر آزمایا جائے اگر تسلی نہ ہو تو اس فونٹ کو اللہ حافظ کہنے میں کتنا وقت صرف ہوگا؟ اگر آپ کے پاس کوئی دوسرا فیزیبل مشورہ ہو تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے۔

یقین کیجیے، کافی نہیں ہے۔ :) لیکن اگر اس امیج میں متن کو تبدیل کر دیا جائے تو پھر میرے خیال میں کافی بہتر ہو جائے گا، مثلاً:

[فونٹ کا نام]
ابجد ہوز حطی کلمن سعفص قرشت ثخذ ضظغ​

اس کے علاوہ اعداد بھی۔ اس کی وجہ؟ فونٹ پریویو میں جتنا تنوع ہو گا، اتنا ہی بہتر رہے گا۔

نیز یہ بھی جاننا چاہیں گے کہ کوئی ویب سائٹ جو اس قدر کثیر تعداد میں فونٹ کا پریویو دکھاتی ہو تو اس کا ربط ضرور فراہم کریں۔

Font Squirrel۔ وہاں پریویو کے طور پر ساکن امیجز بھی دستیاب ہیں، نیز PHP کے ذریعے صارف کے دیے گئے متن سے ڈایئنیمک امیج بھی تیار ہوتا ہے۔ (آپ وہاں کسی بھی فونٹ کے "ٹسٹ ڈرائیو" والے حصے کا سورس کوڈ دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔) لیکن آپ کے بنائے گئے سَرور اور Font Squirrel میں اپروچ کا فرق ہے: دونوں ہی Web 2.0 کی مثالیں ہیں، لیکن آپ نے کسی ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن کا تاثر ترتیب دیا ہے، جبکہ Font Squirrel کا انٹرفیس ڈائنیمک ویب ڈیزائن سے متاثر ہے۔
 

arifkarim

معطل
Font Squirrel۔ وہاں پریویو کے طور پر ساکن امیجز بھی دستیاب ہیں، نیز PHP کے ذریعے صارف کے دیے گئے متن سے ڈایئنیمک امیج بھی تیار ہوتا ہے۔ (آپ وہاں کسی بھی فونٹ کے "ٹسٹ ڈرائیو" والے حصے کا سورس کوڈ دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔) لیکن آپ کے بنائے گئے سَرور اور Font Squirrel میں اپروچ کا فرق ہے: دونوں ہی Web 2.0 کی مثالیں ہیں، لیکن آپ نے کسی ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن کا تاثر ترتیب دیا ہے، جبکہ Font Squirrel کا انٹرفیس ڈائنیمک ویب ڈیزائن سے متاثر ہے۔
آپکی بات درست ہے کہ فانٹ سکیوریل ایک بہت اعلیٰ نوعیت کی ڈائنامک فانٹس ویب سائٹ ہے۔ لیکن ہمارے فانٹس اور اپلیکیشن اپروچ باقی لاطینی فانٹس سائٹس سے خاصی مختلف ہے۔ اول کیونکہ ہمارے فانٹس کا فائل سائز بہت مختلف ہوتا ہے، دوم انکی اونچائی اور لمبائی لاطینی فانٹس کی طرح قریبا یکساں نہیں ہوتی۔ آپ کو جو امیج اسنیپس میں غیر متوازن متن نظر آرہا ہے وہ اسی بے ڈھنگے پوانٹ سائز کا نتیجہ ہے۔
ہم چاہیں تو آپکا دیا جملہ ٹائپ کر سکتے ہیں مگر پھر بعض فانٹس اپنی غیر ضروری اونچائی لمبائی ہونے کے سبب حد سے زیادہ جگہ گھیر لیں گے۔ اسی لئے اس اسنیپ متن کو اتنا مختصر رکھا گیا ہے- نیز جو اپنی مرضی کا متن امیج میں جنریٹ کرنے کی اسکرپٹ ہے، یہ یا تو خریدنی پڑے گی یا خود لکھنی پڑے گی۔ اور مجھے یقین ہے یہ سائٹ جن سرورز پر چل رہے ہیں، وہ بھی کوئی سستی کوالٹی کے نہیں ہیں۔
 
آپ کے فیڈ بیک کا بہت بہت شکریہ۔ ہمارا ماننا ہے کہ کوئی بھی ایپلیکیشن اچھا نہیں کہا جا سکتا اگر اس میں صارفین کی ڈیمانڈ کو مد نظر نہ رکھا جائے۔

میرے خیال میں پہلا طریقہ ہی مناسب ہے، یعنی کسی سکرپٹ کے ذریعے ڈائنیمیکلی ایک امیج تیار کرنا۔ اگر آئندہ کبھی آپ اس کو شامل کر سکیں تو مرحبا!

ڈائنامک امیج ہمارے حالیہ سرور پر تھوڑا مشکل کام ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ دائیں جانب والے ویب ڈیویلپر پریویو سیکشن کی بات کریں تو وہاں گرافکس کا استعمال کئی معاملات میں غیر مناسب ہے۔ اول تو یہ کہ سرور سائڈ اسکرپٹس کے ذریعہ براؤزر رینڈرنگ کو درست طور سیمولیٹ کر پانا مشکل کام ہے گو کہ اس کے لئے لائبریریز دستیاب ہیں جو پی ڈی ایف بناتی ہیں۔ لیکن جو اور بڑی پریشانی ہے وہ یہ کہ فی الوقت اس پریویو سیکشن میں جو کچھ دکھتا ہے وہ سی ایس ایس کے ذریعہ اسٹائل کیا جاتا ہے اور کوئی بھی تبدیلی تقریباً فوری ہوتی ہے اور اس کام میں سرور کا کوئی ریسورس استعمال نہیں ہوتا۔ جبکہ اس درجہ انٹریکٹیوٹی ڈائنامک گرافکس کے ذریعہ لانا محال ہے۔

یقین کیجیے، کافی نہیں ہے۔ :) لیکن اگر اس امیج میں متن کو تبدیل کر دیا جائے تو پھر میرے خیال میں کافی بہتر ہو جائے گا، مثلاً:

[فونٹ کا نام]
ابجد ہوز حطی کلمن سعفص قرشت ثخذ ضظغ​

اس کے علاوہ اعداد بھی۔ اس کی وجہ؟ فونٹ پریویو میں جتنا تنوع ہو گا، اتنا ہی بہتر رہے گا۔

یہاں میں فرض کر رہا ہوں کہ آپ نچلے خانے کے دائیں جانب والے کوئیک پریویو کی بابت فرما رہے ہیں۔ جیسا کہ عارف کریم بھائی بتا چکے ہیں کہ اردو فونٹس میں اونچائی، چوڑائی حتیٰ کہ طے شدہ بین الترسیمہ دوری ایک فونٹ سے دوسرے فونٹ اور زمرے میں اس قدر زیادہ مقدار میں بدلتے ہیں کہ کوئی بھی طویل فقرہ ایلیمینٹس کی الائنمینٹ تباہ کر دے گا۔ واضح رہے کہ ہم نے فلوئڈ لے آؤٹ استعمال کیا ہے اور احباب کی اسکرین سائز مختلف ہو سکتی ہے۔ اس فقرے کو چھوٹا رکھ کر ہم نے کم از کم تین باتیں یقینی بنائی ہیں؛ ساری گرافکس یکساں سیٹنگ کے تحت تیار کی گئی ہے لہٰذا کوئی بھی دو فونٹ ایک دوسرے سے کتنے مختلف ہیں اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، عام استعمال میں آنے والے تمام اسکرین سائز میں صارف کو مکمل گرافکس بیک وقت دکھائی دے جائے گی اور گرافکس کا بائٹ سائز اتنا کم ہے کہ حد درجہ کم وقت میں گرافکس لوڈ ہو جاتی ہے یعنی ایک سیکینڈ سے بھی کم عرصہ میں اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اوپر نیچے نیویگیشن کیز سے لسٹ کو اسکرول کرتے ہیں اور تقریباً لائو کوئیک پریویو دیکھتے ہیں۔ ساتھ ہی ہم نے کوشش کی ہے کہ چھوٹی امیج میں بھی اردو، انگریزی حروف اور اعداد نیز سمبل شامل کر دیئے جائیں۔ آپ نے جو ابجد والا فقرہ دیا ہے اس کو اگر دائیں جانب والے پریویو سیکشن میں شامل کیا جائے تو بہتر ہوگا لیکن یہ فقری محض عربی حروف تہجی پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ ایک فقرہ جو کہ اردو ویب کے ہوم پیج پر موجود ہے وہ زیادہ کوریج رکھتا ہے۔ نیز اس میں اعداد و سمبلز شامل کرنے کے بعد اس کی طوالت بڑھ جائے گی۔ اور یقین کریں کہ بہتر یوزر ایکسپیرینس کے لئے ضروری ہے کہ کم از کم کنفیگیوریشن فورم اور پریویو صفحہ پر دکھائی دیتے رہیں خواہ سی ایس ایس کا خانہ چھپ جائے اور ہر اسکرین سائز پر اس بات کو ممکنہ حد تک یقینی بنانے کے لئے ضروری تھا کہ پریویو متن کو چھوٹا رکھا جائے۔ ایک پچھلے تبصرے میں ہم نے بتایا تھا کہ اس متن کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا تھا جس میں تمام حروف، ترسیمہ اور الفاظ کی مثالیں شامل ہو جائیں۔ جہاں تک فونٹ کے نام کی بات ہے تو وہ نچلے حانے میں خود کے فونٹ سے اسٹائل کیا ہوا ہے اور اگر متعلقہ فونٹ مشین میں موجود ہے تو اس کو آپ اسی فونٹ میں دیکھیں گے۔

ر‌ضائی کو غلط اوڑھے بیٹھی ژوب کی قرہ العین اور عظمٰی کے پاس گھر کے ذخیرہ سے آناً فاناً ڈش میں ثابت جو، صراحی میں چائے اور پلیٹ میں زردہ آیا۔
Font Squirrel۔ وہاں پریویو کے طور پر ساکن امیجز بھی دستیاب ہیں، نیز PHP کے ذریعے صارف کے دیے گئے متن سے ڈایئنیمک امیج بھی تیار ہوتا ہے۔ (آپ وہاں کسی بھی فونٹ کے "ٹسٹ ڈرائیو" والے حصے کا سورس کوڈ دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔) لیکن آپ کے بنائے گئے سَرور اور Font Squirrel میں اپروچ کا فرق ہے: دونوں ہی Web 2.0 کی مثالیں ہیں، لیکن آپ نے کسی ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن کا تاثر ترتیب دیا ہے، جبکہ Font Squirrel کا انٹرفیس ڈائنیمک ویب ڈیزائن سے متاثر ہے۔

ہم مستقبل میں اس بات کے امکانات پر غور کریں گے کہ صارف کے ذریعہ مہیا کرائے گئے متن کی گرافکس تیار کرنے کا اضافی فیچر شامل کر سکیں۔ فی الحال اس راہ میں کئی رکاوٹیں ہیں۔ ہم جو سرور استعمال کر رہے ہیں وہ ریڈ اونلی ہے اور ریسورسیز لمٹیڈ ہیں۔ ہم تمام فونٹ فائلوں کو ایپلیکیشن سرور پر منتقل کر دیں تو شاید ریسورس لمٹ کراس کر جائیں اور یہ نہ بھی ہوا تو بھی سائٹ سلو ہو جائے گی۔ موجودہ سروس روبی آن ریلز پر تیار کی گئی ہے۔ اگر آپ یا کوئی اور ایسی کوئی سروس کہیں اور سیٹ اپ کر لیں تو ہم اس کو کراس سرور سروس کے طور پر استعمال کرتے ہوئے موجودہ انٹرفیس کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں۔ اگر کبھی مستقبل میں ہم نے خود بھی ایسا کیا تو وہ غالباً ایسی ہی اپروچ ہوگی۔ اور فونٹ سرور بجائے خود یہ کام کرنے کے کسی دوسری سروس کو استعمال کرتے ہوئے خدمات فراہم کرے گا۔

آپ کے مشورے انتہائی معقول اور مفید ہوتے ہیں اور سوچنے کی کئی راہیں وا ہوتی ہیں اس لئے آپ سے مزید فیڈ بیک کی توقع برقرار رہے گی۔
 

مکی

معطل
القلم اور نفیس خاندان کے تمام فونٹ ابنٹو/گنو لینکس پر بالکل ٹھیک کام کرتے ہوئے پائے گئے ہیں..
 
سلام دوستو!
میں اس فورم میں نیا ہوں۔ کیا آپ میں سے کوئی مجھے یہ کیٹلاگ ای میل کر سکتا ہے؟؟
میرا ای میل ایڈریس یہ ہے
میں آپ کی ای میل کا انتظار کروں گا برائےمہربانی آپ توجہ فرمائیں۔
شکریہ
 

محمدعمر

محفلین
بہت ہی اچھے فونٹ کیٹلاگ کا اجرا کیا گیا ہے۔ اس کیٹلاگ میں معاونت کرنے والی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اور جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

سیمپل پریوو ٹیکسٹ میں الفاظ بڑھا دیئے جائیں اگر ممکن ہو تمام حروف تہجی پر مشتمل الفاظ کا جملہ سیمپل ٹیکسٹ میں دکھائی دے۔ اگر ایسا ممکن نہ کم از کم آدھے یا تین چوتھائی حروف تہجی پر مشتمل جملے کو سیمپل پریویوکا حصہ بنایا جائے۔
 

مکی

معطل
اس سرور اطلاقیےکا لائسنس کیا ہے؟ پروجیکٹ کا صفحہ کہاں ہے؟ کیا دنیا میں دوسری زبانیں بولنے والوں کو اس جیسی کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوگی؟
 
سلام دوستو!
میں اس فورم میں نیا ہوں۔ کیا آپ میں سے کوئی مجھے یہ کیٹلاگ ای میل کر سکتا ہے؟؟
میرا ای میل ایڈریس یہ ہے
میں آپ کی ای میل کا انتظار کروں گا برائےمہربانی آپ توجہ فرمائیں۔
شکریہ

اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں خوشگوار گزرے گا۔

تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کر دیں تاکہ محفلیں آپ کے بارے میں جان سکیں اور گفتگو آگے بڑھے۔

محفل کے پبلک فورمز میں ای میل پتہ شامل کرنا ممنوع ہے۔ آپ اس کا کے لئے ذاتی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

آپ کیٹیلاگ کا کیا چاہتے ہیں؟ کیا اس کا سورس کوڈ درکار ہے؟ یا پھر یہ کیٹیلاگ اپنی سائٹ پر بھی شامل کرنا چاہتے ہیں؟
 
سیمپل پریوو ٹیکسٹ میں الفاظ بڑھا دیئے جائیں اگر ممکن ہو تمام حروف تہجی پر مشتمل الفاظ کا جملہ سیمپل ٹیکسٹ میں دکھائی دے۔ اگر ایسا ممکن نہ کم از کم آدھے یا تین چوتھائی حروف تہجی پر مشتمل جملے کو سیمپل پریویوکا حصہ بنایا جائے۔

آپ پچھلے صفحات پر اس حوالے سے مکمل اور مفصل گفتگو ملاحظہ فرما لیں۔ :)
 
اس سرور اطلاقیےکا لائسنس کیا ہے؟ پروجیکٹ کا صفحہ کہاں ہے؟ کیا دنیا میں دوسری زبانیں بولنے والوں کو اس جیسی کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوگی؟

اس بارے میں ایپلیکیشن کے یوزر مینول کے اباؤٹ سیکشن میں ذرا سی بات کی گئی ہے۔ اس اپلیکیشن کے جاوا اسکرپٹ اور سی ایس ایس کا سورس کوڈ تو براؤزر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن مکمل یپوزیٹری ابھی ہماری مشین تک محدود ہے۔ در اصل فرصت ملتے ہی اس میں سے اضافی کسٹمائزیشن ہٹا کر اسے جنرل پرپز بنا دیا جائے گا اور مناسب ڈاکیومینٹین کے ساتھ سورس کوڈ گٹ ہب کی پبلک ریپازیٹری میں دستیاب کرا دی جائے گی۔ ویسے اس ایپلیکشن کے سے دو کمپونینٹ ہیں ایک ہے فرنٹ اینڈ اور دوسرا ہے بیک اینڈ۔ دونوں الگ الگ پروجیکٹس کی شکل میں دستیاب کرائے جا سکتے ہیں۔ کیوں کہ ہم نے بیک اینڈ کو روبی آن ریلز میں لکھا ہے کچھ لوگ دوسری ٹیکنولوجیز کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ سہولت محسوس کرتے ہیں تو وہ ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔ فرنٹ اینڈ باسانی کسی بھی سرور سائڈ پروگرام سے منسلک ہو سکتا ہے۔ حتیٰ کہ بنیادی کام محض اسٹیٹک فائلوں سے بھی ممکن ہے۔

نیز یہ کہ ڈومین مالکان کے لئے ہم نے یہ سہولت فراہم کی ہے کہ ان کو اس اپلیکیشن کا ایک انسٹینس مہیا کرا دیتے ہیں جس میں ان کا کسٹم نام، تھیم، لوگو اور تعارفی پیغام شامل کر دیا جاتا ہے۔ حالانکہ انھیں کچھ بھی ہوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی بس ایک عدد سب ڈومین بنا کر ہمیں مطلع کرنا ہوتا ہے جس کے بعد اپلیکیشن مینٹینینس کی تمام تر ذمہ داری ہماری ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اس وقت بھی یہ واحد اپلیکیشن چار مختلف ڈومینس پر دستیاب ہے۔
 
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق محض اردو ویب فونٹ سرور سے ایک ماہ سے بھی کم مدت میں 5000 ڈاؤنلوڈ درج کیئے گئے۔ حالانکہ جمیل خط نما مزید کئی سائٹوں سے بھی متصل ہے جن کی مجموعی رپورٹ جلد ہی پیش کی جائے گی ان شاء اللہ۔ :)
 
کیا بلاگ کے لیے بینر دستیاب ہے؟

جی یقیناً۔

آپ اردو ویب فونٹ سرور کا بینر چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کے پہلے صفحے پر اس کا کوڈ موجود ہے۔ القلم کے بینر کا کوڈ القلم فورم میں دستیاب ہے اور "جمیل خط نما" نام سے بینر جو کہ اردو لاگ کو پوائنٹ کرتا ہے وہ اپلیکیشن کے یوزر مینول کے اباؤٹ سیکشن میں موجود ہے۔ اتفاق سے القلم والے بینر کا ڈیزائن درست نہیں ہے کیوں کہ اس کی گرافکس ٹرانسپیرینٹ نہیں ہے اور اینکیپسیولیٹ کرنے والا ڈیویژن اپنے راؤنڈ کارنر بارڈر اور بیک گراؤنڈ سمیت تھوڑا سا ہٹا ہوا ہے۔ جبکہ باقی دونوں بینر ٹرانسپیرینٹ امیجیز سے بنے ہیں اور کوڈ میں ہی موجود بیک گراؤنڈ کلر سی ایس ایس پراپرٹی کی قدر بدل کر کسٹمائز کیئے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بینر فلوٹنگ ہوگا جیسا کہ اردو محفل کے صفحات پر بائں جانب نظر آتا ہے۔ اگر آپ کو سائڈ بار وغیر میں چاہئیے تو محب علوی صاحب کے بلاگ پر موجود کوڈ دیکھ سکتے ہیں۔ اب تک کئی ورڈ پریس اور بلاگر بلاگ کے مالکان اس بینر کو استعمال کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی بلاگران جمیل نوری نستعلیق اور ایسے دوسرے فونٹس کے ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ روابط بھی جمیل خط نما سے حاصل کر کے شامل کرنے لگے ہیں۔ کوڈ کے استعمال میں کوئی مسئلہ ہو تو بتائیے گا۔
 

سلیم احمد

محفلین
کیا اردو ویب فانٹ سرور سے تمام فانٹس ایک ہی دفعہ ڈاونلوڈ کئے جاسکتے ہیں مجھے تقریبا سارے فانٹس کی ضرورت ہے ۔ میں نے اپنے کمپیوٹر میں نئی ونڈوز انسٹال کی ہے ۔ فونٹس کی ڈائریکٹری کا بیک اپ نہیں کیا تھا۔
 
کیا اردو ویب فانٹ سرور سے تمام فانٹس ایک ہی دفعہ ڈاونلوڈ کئے جاسکتے ہیں مجھے تقریبا سارے فانٹس کی ضرورت ہے ۔ میں نے اپنے کمپیوٹر میں نئی ونڈوز انسٹال کی ہے ۔ فونٹس کی ڈائریکٹری کا بیک اپ نہیں کیا تھا۔

آپ کے سوال کا سادہ ترین جواب ہے "نہیں"۔ کیا آپ واقعی اتنے سارے فونٹ استعمال کریں گے؟ کیا آپ کو علم ہے کہ سسٹم میں بہت سارے فونٹس کا ہونا کئی ایپلیکیشنز کو سلو کر دیتا ہے اور بہت سارے فونٹس میں سے درست فونٹ کا انتخاب بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ جبکہ جمیل خط نما میں آپ کبھی بھی کسی بھی طرح سے سورٹنگ، گروپنگ اور فلٹرنگ وغیرہ کی مدد سے کسی بھی نوعیت کے فونٹس تک فوری رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور محض انھیں کو ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے جن کی ضرورت ہو اور جتنی بار ضرورت ہو اتنی بار ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ جمیل خط نما ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کرے گی کہ یہ اپلیکیشن تازہ ترین حالت میں ہر وقت دستیاب رہے۔ اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ٹیم نے بہت ہی مضبوط اقدامات اٹھائے ہیں اور نہایت منظم ارکیٹیکچر تیار کیا ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ انٹرنیٹ نے کمپیوٹر استعمال کرنے کا طریقہ بدل کر رکھ دیا ہے اور ہر آن اس میں بہتری اور ترقی دیکھنے کو ملتی ہے لہٰذا صارفین کو چاہئیے کہ ٹیکنولوجی کے ہم قدم آگے بڑھیں اور ٹرینڈ بدلنے کے ساتھ ساتھ پرانے طریقوں سے جان چھڑائیں۔ امرجنسی کے لئے چند فونٹ اپنے سسٹم میں نصب کر کے رکھیں جن کو بہت زیادہ استعمال کرتے ہوں۔ آپ یقین کریں کہ یہ فونٹ آپ کی مشین سے کہیں زیادہ محفوظ جگہوں پر رکھے گئے ہیں اور ان کی دستیابی ہر آن یقینی بنائی گئی ہے۔

ایک بات کا اور اضافہ کرنا چاہوں گا کہ اگر تمام فونٹ ایک بنڈل کی صورت میں مہیا کرانا ہی مقصد ہوتا تو اس کام کے لئے اوسط لمبائی کی ایک سطر کا ایچ ٹی ایم ایل کوڈ اور کہیں محفوظ کی ہوئی ایک عدد زپ فائل کافی ہوتے۔ جبکہ جمیل خط نما پچہتر ہزار 75000 سے زائد سطروں کے کوڈ، کئی ٹیبلز پر مشتمل ڈاٹابیس، پبلک اور ایڈمن انٹرفیسیز، لئیرڈ آرکیٹیکچر، کم از کم چار ڈومینز اور کم از کم چار فونٹ و سیمپل امیج ریپوزیٹری مرر پر مشتمل ہے۔ لہٰذا اس اپلیکیشن کا خراج یہ ہے کہ اس کو نیکسٹ جنریشن ویب اپلیکیشن کے بطور استعمال کیا جائے۔

ویسے احباب کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ایک عدد دیسکٹاپ اپلیکیشن زیر تعمیر ہے جس کے بعد یہ کام انتہائی سہل ہو جائے گا۔
 
Top