ونڈوز پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

arifkarim

معطل
کیا اس ایڈ ان کا ڈیٹا کسی ٹیکسٹ فائل میں ہوتا ہے یا کسی اور فارمیٹ میں پروگرام کے اندر شامل ہوتا ہے۔ اور اس میں اگر کوئی نیا متن شامل کرنا ہو یا متن میں کوئی تبدیلی کرنی ہو تو اس کا کیا طریقہ کار ہے۔ کیا یوزر نیا متن خود شامل کرسکتا ہے یا نیا متن آنے پر پروگرام کا نیا اپڈیٹ جاری ہوگا۔
اسی طرح تلاش کرنے کے فنکشن انشاء اللہ اُمید ہے جلد دستیاب ہوگا۔
جی ہاں۔ یہ اطلاقیہ سمپل ٹیکسٹ فائلوں ہی سے متن اٹھا رہا ہے۔ اور یہ درست بھی ہے۔ مستقبل میں اپنی مرضی کی ٹرانسلیشن اور قرآنی متون و فانٹس داخل کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔
 
گل خان

محفلین
میں نے ڈاؤن کر لیا ہے۔۔۔۔استعمال کر رہا ہوں۔۔۔۔زبردست جناب۔۔۔کوئی برابلم نہی۔۔۔۔
آپکا بہت شکریہ
 
ابرار حسین صاحب!
میرے پاس مسئلہ یہ آرہا ہے کہ ایک دفعہ قرآن پاک بند کرنے کے بعد دوسری مرتبہ سورتوں کے نام وغیرہ ظاہر نہیں ہوتے۔
ورڈ ری سٹارٹ کرنا پڑتا ہے تب کہیں جاکر سورتوں کے نام وغیرہ ظاہر ہوتے ہیں۔
اور ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ونڈوز سیون اور ورڈ دوہزار سات استعمال کررہا ہوں۔
اس بگ کو ٹھیک کر دیا ہے ،اسلئے نئی فائل کو ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔
دوبارہ سے انسٹال کرنے کیلئے پہلے ایڈریموپروگرام میں جاکر پرانے والے ایڈان کو ریمو کرنا پڑھے گا تب جاکر نئی اپڈیٹ انسٹال ہوگی۔
 
راج

محفلین
میں آفس 2010 بیٹا استعمال کر رہا ہوں۔ جیسے ہی میں نے اسے انسٹال کیا میرے آوٹ لک نے مسئلہ کرنا شروع کردیا۔ بہت کوشش کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوا تو میں نے ایڈ ان کو انسٹال کردیا ۔ اس کے بعد آوٹ لک ٹھیک طرح سے کام کرنے لگا۔​
 
کیا کسی اور کے ساتھ بھی ایسا مسئلہ ہوا ہے؟
 
arifkarim

معطل
میں آفس 2010 بیٹا استعمال کر رہا ہوں۔ جیسے ہی میں نے اسے انسٹال کیا میرے آوٹ لک نے مسئلہ کرنا شروع کردیا۔ بہت کوشش کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوا تو میں نے ایڈ ان کو انسٹال کردیا ۔ اس کے بعد آوٹ لک ٹھیک طرح سے کام کرنے لگا۔​

یہ بگ شاید بیٹا ورژن میں ہے۔ میرے پاس اوریجنل ہے اور اسمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
 
arifkarim

معطل
اس بگ کو ٹھیک کر دیا ہے ،اسلئے نئی فائل کو ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔
دوبارہ سے انسٹال کرنے کیلئے پہلے ایڈریموپروگرام میں جاکر پرانے والے ایڈان کو ریمو کرنا پڑھے گا تب جاکر نئی اپڈیٹ انسٹال ہوگی۔

شکریہ۔ یہ مسئلہ تو حل ہوگیا۔ البتہ اوپر والی پوسٹس میں جو فارمیٹنگ کا مسئلہ بیان کیا تھا۔ وہ ان دو چیک باکسز کیساتھ پیش آتا ہے:
b261.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

محسن حجازی

محفلین
بہت خوب۔ ماشااللہ۔ بہت خوشی ہوئی اگرچہ میں اسے استعمال نہیں کر سبکتا لیکن ابرار صاحب آپ نے بہت بڑی سعادت اپنے نام کر لی ہے اور ایں سعادت بزور بازو نیست۔
 
محسن حجازی

محفلین
وضاحت کر دوں کہ بدقسمتی سے مائیکروسافٹ آفس میرے استعمال میں نہیں آتا اس سبب محروم رہوں گا۔ آپ نے بہت عمدہ اطلاقیہ تشکیل دیا ہے۔
 
شکریہ۔ یہ مسئلہ تو حل ہوگیا۔ البتہ اوپر والی پوسٹس میں جو فارمیٹنگ کا مسئلہ بیان کیا تھا۔ وہ ان دو چیک باکسز کیساتھ پیش آتا ہے:
b261.gif
:) اصل میں میں ایک ساتھ ٹیکسٹ ڈال رہا ہوں او ر ایک ہی دفعہ رائٹ ٹو لیفٹ سیٹ کر رہا ہوں اس کی وجہ سے صرف آخری پیرا گراف کی سیٹنگ تو رائٹ ٹو لیفٹ ہو جاتی ہے ، لیکن پہلے والے نہیں ہورہے ،اب تمام آیات کو الگ الگ پیراگراف میں سیٹ کرنا پڑھے گا اور ہر پیرے کی سیٹنگ الگ سے کرنی پڑھے گی ،اس لئے وہ اگلے چند دنوں میں جب ٹائم ملے گا کردوں گا،فکر نہیں کریں بس تھوڑا انتظار کریں :cool:
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
بہت خوب۔ ماشااللہ۔ بہت خوشی ہوئی اگرچہ میں اسے استعمال نہیں کر سبکتا لیکن ابرار صاحب آپ نے بہت بڑی سعادت اپنے نام کر لی ہے اور ایں سعادت بزور بازو نیست۔

وضاحت کر دوں کہ بدقسمتی سے مائیکروسافٹ آفس میرے استعمال میں نہیں آتا اس سبب محروم رہوں گا۔ آپ نے بہت عمدہ اطلاقیہ تشکیل دیا ہے۔

مائکروسافٹ کوئی گیس تو نہیں کہ کہیں آتی ہے اور کہیں نہیں؟ :)
بازار سے چند روپوں کی سی ڈی مل جاتی ہے آفس 2010 کی۔ اسپر تجربہ کرکے رائے دے سکتے ہیں۔ البتہ آپکے اس کمنٹ کے بعد ابرار بھائی نے اپنا نام بھی اردو ماہر پروگرامرز میں لکھوا لیا ہے :)
 
arifkarim

معطل
:) اصل میں میں ایک ساتھ ٹیکسٹ ڈال رہا ہوں او ر ایک ہی دفعہ رائٹ ٹو لیفٹ سیٹ کر رہا ہوں اس کی وجہ سے صرف آخری پیرا گراف کی سیٹنگ تو رائٹ ٹو لیفٹ ہو جاتی ہے ، لیکن پہلے والے نہیں ہورہے ،اب تمام آیات کو الگ الگ پیراگراف میں سیٹ کرنا پڑھے گا اور ہر پیرے کی سیٹنگ الگ سے کرنی پڑھے گی ،اس لئے وہ اگلے چند دنوں میں جب ٹائم ملے گا کردوں گا،فکر نہیں کریں بس تھوڑا انتظار کریں :cool:

وقت بہت ہے۔ اسکون سے کام کریں ۔ شکریہ۔
 
ابن عادل

محفلین
انسٹال کرنے کی کوشش کررہا ہوں ۔
ابرار صاحب اللہ تعالی اآپ کو جزائے خیر دے یقینا ایک بہت اہم کام ہے جس کی انجام دہی کے لیے اللہ نے آپ کو منتخب کیا ۔ ماشا اللہ
 
محمد عامر

محفلین
آج اس ایڈ۔ان کو استعمال کر کے دیکھ لیا! نہایت عمدہ اور اعلیٰ کام کیا ہے!!!
جزاک اللہ! اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
 
Top