زرداری پر دو جوتے پھینکے گئے ہیں

برمنگھم میں پی پی کے جلسے میں ایک بوڑھے آدمی نے زرداری پر دو جوتے پھینکے۔ ایک جوتا صدر تک نہیں پہنچ سکا دو سیکند جے وقفے کے بعد دوسرا پھینکا گیا اس سے صدر بال بال بچ گئے۔ اس حملے کے بعد صدرجلسے سے سخت سکیورٹی میں واپس چلے گئے۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
کتا انسان کو کاٹے، یہ کوئی خبر نہیں ہے
لیکن اگر انسان کتے کو کاٹے تو یہ ایک خبر ہے۔۔۔

اسی طرح جو جوتوں کے لائق ہے اسے جوتے پڑیں،یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔۔
ہاں کسی نیک انسان کو پڑتے تو خبر ہوتی۔۔۔ :)

خیر ابھی تک جنگ کی سائٹ پر تو نہیں آیا۔لگتا ہے ان کے خیال میں بھی یہ کوئی خاص بات نہیں۔ :)
 
برمنگھم ‘ برمنگھم میں پیپلزپارٹی کے جلسے کے دوران ایک سفید کپڑے اور سندھی اجرک پہنے ہوئے ادھیڑ عمر شخص نے صدر زرداری کی طرف جوتے پھینک دئے۔اطلاعات کے مطابق یہ ادھیڑ عمر شخص تقریب کے دوران پہلی قطار میں موجود تھا۔ اور صدر زارداری کارکنوں سے خطاب کے لئے ہال میں موجود تھے۔زرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران کارکنوں نے ‘‘ گو زرداری گو ‘‘ کے زبردست نعرے بھی لگائے اور کارکنوں کی جانب سے زبردست ہلڑ بازی اور گالی گلوچ بھی دیکھنے میں آئی ۔اور کئی کارکن ‘‘ گو زرداری گو ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔آخری اطلاع آنے تک صدر زرداری تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

ماخذ
http://alqamar.info/2010/2010/08/07/برمنگھم-‘-تقریر-کے-دوران-بابا-جی-نے-صدر.html
 
تیشہ

محفلین
غلط خبر ۔۔۔

جوتا ایک پھینکا گیا ۔۔ وہ شخص سفید کپڑوں والا بلا بلا بلا نہیں تھا ۔ ۔۔
اور جوتا دوُر سے پھینکا گیا جو اسٹیج تک بھی نہ پہنچ پایا تھا ۔ ۔۔
اور زردآری نے تقریر اُدھوری نہیں چھوڑی ۔۔ پوری کی ۔۔ اور وہ وہاں سے گیا بھی نہیں ۔۔ موجود رہا
جوتے کو اگنور کرکے اپنی تقریر میں مگن رہا ۔ ۔ ۔
 
فاتح

لائبریرین
جوتے پھینکنے والے بابا جی کی نواز شریف کے دورِ حکومت میں کوئی وزارت تو پکی ہو گئی۔:)
 
صباح رضا

محفلین
اب تو پاکستان میں جوتوں کی ہی سیاست ھو رہی ھے،افسوس ہے کہ جوتے پھینکنے والے نے منتظر زیدی سے کچھ نہیں سیکھا۔اگر اپنی برہمی کا اظہار کرنا ہی تھا تو بھیا !جوتوں میں کچھ چکنی مٹی ہی جما لیتے تاکہ نشانہ تو ٹھیک بیٹھتا۔۔۔۔۔۔۔
 
صباح رضا

محفلین
کیا ہمیں احمدی نژاد جیسا کوئ لیڈر نہیں مل سکتا؟؟؟؟جس پر قوم آنکھین بند کر کہ اعتبار کر لے۔۔۔۔۔جو اتنا خود گیر ہو کہ جو قطرہ کو گہر بنا سکے،،،مالک ِ کلُ! ہمیں اچھا لیڈر و رہبر عطا کر جو دیدہ ِبینا رکھتا ہو آمین
 
کاشفی

محفلین
برمنگھم ‘ برمنگھم میں پیپلزپارٹی کے جلسے کے دوران ایک سفید کپڑے اور سندھی اجرک پہنے ہوئے ادھیڑ عمر شخص نے صدر زرداری کی طرف جوتے پھینک دئے۔اطلاعات کے مطابق یہ ادھیڑ عمر شخص تقریب کے دوران پہلی قطار میں موجود تھا۔ اور صدر زارداری کارکنوں سے خطاب کے لئے ہال میں موجود تھے۔زرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران کارکنوں نے ‘‘ گو زرداری گو ‘‘ کے زبردست نعرے بھی لگائے اور کارکنوں کی جانب سے زبردست ہلڑ بازی اور گالی گلوچ بھی دیکھنے میں آئی ۔اور کئی کارکن ‘‘ گو زرداری گو ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔آخری اطلاع آنے تک صدر زرداری تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

ماخذ
http://alqamar.info/2010/2010/08/07/برمنگھم-‘-تقریر-کے-دوران-بابا-جی-نے-صدر.html

جوتے تو کھپ جائیں گے سائیں، بٹ اجرک والا سائیں کھپے گا یا نہیں کھپے گا؟
 
زینب

محفلین
برطانیہ میں زردای کی چھترول

بھایئو اور بہنوں جو کچھ میں نے سنا آپ سب نے بھی سنا کیا۔۔۔۔۔سنا کے زرداری کو “جوتے“پڑے ہیں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران۔۔۔واہ دل باغ باغ ہو گیا:grin:
 
فاتح

لائبریرین
زینب بہن! چلیے زرداری کو جوتے پڑنے کا یہ فائدہ تو ہوا کہ آپ محفل پر تشریف لے آئیں:grin:
 
زینب

محفلین
جو بھی ہے جس جس کو نشانہ تاکا گیا کسی کو بھی نہیں لگے کتنے گدھے ہیں کتنا برا نشانہ ہے ان جوتے مارنے والوں کا افففففف بندہ ان سے پوچھے کہ جب یہ عظیم کام کرنے نکلے ہی ہو تو گھر سے تھوڑی بہت نشانے کی پریکٹس ہی کر کے نکلو
 
تیشہ

محفلین
میں سوچ رہی ہوں پاکستانی اتنے خوش ہورہے ہیں جوتا پھینکنے پے ۔۔ :confused:
بچاروں کے پاس کوئی چوائس باقی نہیں رہتی ۔۔ کبھی ایک کو ووٹ ڈال کر کامیاب کراتے ہیں جیسے ہی وہ صدر بن جاتا ہے فورا ہی ساری عوام ، قوم کو اُس سے شکایتں ہونے لگتیں ہیں ۔۔ پھر کچھ عرصے بعد نئا آتا ہے اُس سے بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے ۔

102.gif
 
Top