آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
جی بلکل

کیا آپ بتانا پسند کرینگے کہ
آپ نے آخری فلم کونسی دیکھی ہے

اس دھاگے میں آپ یہ بھی بتاسکتے ہیں کہ
آپ نے آخری ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی
 

وجی

لائبریرین
Little Big Soldier
8/10
یہ فلم جیکی چن کی ہے اور چینی زبان میں بنی ہے اصل نام Da bing xiao jiang ہے لیکن Little Big Soldier انٹرنیشنل نام ہے
فلم چین کے اس زمانے پر مبنی ہے جب چین میں مختلف وارلارڈز لڑتے رہتے ہیں حکومت کے لیئے
 

خوشی

محفلین
سینما میں آخری فلم مائی نیم از خان دیکھی ھے

دستاویزی فلم فرض فاؤنڈیشن کی دیکھی تھی
 

خورشیدآزاد

محفلین
آخری فلم "نہ گھر کے نہ گھاٹ کے" ایک بہترین مزاخیہ فلم جس میں برصغیر پاک و ہند کے دیہاتی آبادی کا انتہائی سنجیدہ مسلئہ کہ شادی مذہبی رسومات ادا کرکےکرلیتے ہیں لیکن اس کاکوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہوتا، جو بعد میں خواتین کے ازواجی استحسال سمیت کئی مسائل کی وجہ بن جاتا ہے۔

آخری ڈاکومنٹری فلم "انڈوچائنہ وار اِن کلر"
 

وجی

لائبریرین
بہت شکریہ اور اس دھاگے کو چلاتے رہیں اور ہاں ریٹ بھی کریں فلم اور ڈاکیومنٹری کو
 

طالوت

محفلین
آخری فلم The Prestige دیکھی تھی ۔ اختتام تو بڑا “چول“ قسم کا ہے مگر باقی فلم اچھی ہے ۔ شعبدے بازوں سے دلچسپی رکھنے والے ضرور دیکھیں ، آپ جان سکیں گے کہ شعبدے باز کس قسم کی سادہ ترین “ٹرکس“ استعمال کر کے ہمیں انگلیوں دانتوں میں دبا لینے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
جاپانی ڈرامہ فلم دیکھی ہے، گلیلیو

ایک ماہر طبعیات کے بارے ہے جو غیر معمولی حالات میں ہونے والے جرم کو اپنے علم سے ثابت کرنا چاہتا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top