ای ایکس ٹی جے ایس پر مبنی اردو ایڈیٹر

اطلاعاً عرض ہے کہ آج کچھ وقت فرصت کے ہاتھ لگے تو ای ایکس ٹی جے ایس جاوا اسکرپٹ لائبریری پر مبنی اردو کی پیڈ کے حوالے سے تھوڑا سا کام کیا ہے اور نتائج بہت ہی حوصلہ افزاء رہے ہیں۔ اسی ہفتے ہونے والے امتحانات شاید اس کام کو تھوڑا سا ملتوی کر دیں ورنہ میں جلدی ہی اس کی تکمیل کے بارے میں سنجیدہ ہوں۔

اردو کمیونٹی میں غالباً میرے سوا کوئی بھی اس جاوا اسکرپٹ لائبریری کو استعمال نہیں کر رہا۔ لہٰذا غالب گمان ہے کہ یہ اردو پیڈ بھی صرف میرے ہی استعمال میں رہے گا۔ بہر کیف اس کی تکمیل کے بعد میرے کئی سارے پروجیکٹس میں جان پڑ جانے کی توقع ہے۔ سب سے پہلے تو اس کی انٹگریشن ماورائی فیڈر میں کرنے کے بارے میں سوچوں گا۔

احباب دعاء کریں کہ مجھ سے بھی کچھ با مقصد کام سرزد ہو جائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب ہماری دعائیں تو آپ کے ساتھ ہیں لیکن اس سکرپٹ کا کوئی چہرہ تو کرائیں۔ :)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اسی ہفتے ہونے والے امتحانات شاید اس کام کو تھوڑا سا ملتوی کر دیں ورنہ میں جلدی ہی اس کی تکمیل کے بارے میں سنجیدہ ہوں۔

احباب دعاء کریں کہ مجھ سے بھی کچھ با مقصد کام سرزد ہو جائیں۔
پہلا بامقصد کام امتحانات میں کامیابی ہے۔ جس کے لیے میں خلوص دل سے دعا گو ہوں۔ :lovestruck:
 
اب تک کی پروگریس بہت ہی حوصلہ افزاء ہے گو کہ سارا کام منکی پیچنگ ہی ہے۔ در اصل یہ کام میں نے اسکریچ سے نہ کر کے ایک پہلے سے موجود ورچؤل کی بورڈ پلگ ان میں فزیکل کی بورڈ بائنڈگ کے ذریعہ کی ہے اور مختلف ایوینٹ لسنرس اور کنفیگیوریشن آبجیکٹس کے اضافے کر رہا ہوں تاکہ کسٹمائزیشن اور استعمال فلیکسیبل ہو سکے۔ گمان ہے کہ تقریباً یہی سارے کام نبیل بھائی نے محفل کی حالیہ جے کوئیری کی پیڈ کے ساتھ کیئے ہوں گے۔ ان شاء اللہ کل کا پرچہ لکھنے کے بعد احباب کو تبدیل شدہ کی پیڈ جائزے کے لئے پیش کر سکوں گا۔ تب تک آپ احباب اس پلگ ان کا جائزہ لے سکتے ہیں جس میں تبدیلیاں کر کے میں اردو کے لئے قابل استعمال بنا رہا ہوں۔
 
Top