تعارف اداس آدمی کو اردو محفل میں خوش آمدید

oodas_adami

محفلین
الف عین کا جواب پڑھ کر مزید اداسی چھا گئی ہے اس وجہ سے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے

تعارف کس چیز کو کہتے ہیں یہ آج تک نہیں سمجھ پایا اگر سمجھ جاتا تو تعارف کروا بھی دیتا

ہاں البتہ شام کے نام سے جانا جاتا ہوں اور تعلق پاکستان سے ہے

اور اصلاح سخن کے تمام دھاگے پڑھ کے ہی یہاں آیا ہوں مزید یہ کہ کوئی خاص دھاگہ پڑھنے کے اگر جناب کوئی لنک مہیا کر دیں تو نوازش ہو گی

جی درست سمجھے ہیں آپ یہ ‘ اداس آدمی ‘ ہی ہے باقی آپ بتا دیں ‘ ہندوستان ‘ والوں کی انگریزی کیسی ہے اور وہ اداس آدمی کو کیسے لکھتے ہیں کوشش کروں گا کہ نک کو تبدیل کر دوں اگر اجازت ملی تو
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدیدoodas_adami
اپنا تعارف تو دیں پہلے۔
یہاں پہلے اصلاح سخن کے دوسرے دھاگے پڑھ لیں، کچچھ بحر وغیرہ سے واقفیت ہو جائے تو دو بارہ یہاں آئیں۔
ہم قافیہ تو کوئی بھی لکھ سکتا ہے، لیکن کلام موزوں کچھ چیزے دگر ہے، اور اس میں بھی اچھا کلام وہ ہو جس میں کچھ معنی آفرینی ہو۔
 
الف عین

لائبریرین
اب خیال ہوا کہ یہ شاید ’اداس آدمی‘ ہیں۔ پاکستان میں لوگ اردو الفاظ کا انگریزی تلفظ ایسا لکھتے ہیں کہ سمجھ میں ہی نہیں آتا۔
 
مغزل

محفلین
(چونکہ لڑی کی افادیت ختم ہوگئی تھی ، سو اسے تعارف میں منتقل کردیا گیا،)
اداس آدمی صاحب محفل میں خوش آمدید، میں وضاحت کردوں کہ الف عین ( با با جانی) نہ صرف محفل کے بزرگ رکن ہیں بلکہ شعروادب کے شعبے کے استاد شاعر بھی ہیں ، لہذا گزارش ہے حفظِ مراتب کا خیال رکھا جائے ۔ امید ہے محفل میں آپ کے لیے علم کے حصول کا منبع کم نہ ہوگا۔ کوشش کیجے تو مفصل تعارف پیش کیجے ۔ والسلام
 
الف عین

لائبریرین
باز خوش آمدید شام، اداس آدمی کو عام طور پر لاجیکل ہجے ہوں گے
Udas Aadmi
دیکھئے، پاکستانیوں کو یوں الزام دیا میں نے کہ عام طور پر ان کی پوسٹ کی ہوئی اردو فائلوں کے اسی طرح نام لئے جاتے ہیں۔ دیکھیں ای سنپس فولڈرس، سکربڈ وغیرہ۔
 
عرفی

محفلین
الف عین صاحب سے پیشگی معذرت کے ساتھ۔
اُداس آدمی نے صوتی اعتبار سے اپنےنام کے درست ہجے کئے ہیں جبكہ آپ كے Udas كو اینگلوفون یوداس پڑہیں گے odaas یا oodas اصل تلفُظ سے قریب تر بولا جائے گا ۔ ہاں آدمی كو ہم آدم + ای كی بجائے آد + می بولتے ہیں تو Admi یا Aadmi اصل تلفُّظ كے نزدیك تر لگتا ہے۔ ویسے Anglophone كسی لفظ كے شروع میں خواہ ایك a ہو یا دو aa ہوں ایك سا ہی pronounce كرتے ہیں كیونكہ انگریزی میں لفظ كے آغاز میں عموماً aa نہیں آتا۔تاہم آدم كو Adam بولا جاتا ہے اس لئے غالباً اُداس آدمی نے adami لكھا جو اتنا بھی برا آئیڈیا نہیں ۔
 
عرفی

محفلین
مغل جی ، مجھے ایسا نہیں لگا كے اُداس آدمی نے حدودِ ادب سے تجاوز كیا ہو۔الف عین صاحب نے غالباً نادانستگی میں discriminatory سا تبصرہ كر دیا تھا جسكا جواب كم از كم شائع شدہ پیغام میں كوئی ایسا گشتاخانہ نہیں ہے ہاں ناراضگی كی بُو ہے جو كسی حد تك جائز ہے كیونكہ تبصرہ ذاتی اور قومی دونوں لحاظ سے قدرے درشت لگتا ہے اگرچہ ظن یہی ہے الف عین صاحب جیسے استاد شاعر اور بزرگ سے ایسا سہواً ہی ہوا ہو گا
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید آپ کو بھی عرفی، حالانکہ کافی پہلے جائن کر چکے ہیں لیکن مجھے یاد نہیں کہ میں نے خوش آمدید کہا یا نہیں۔
oodas سے میں اب بھی متفق نہیں ہوں۔ ڈبل او سے ’او‘ ہو جاتا ہے،’ اُ‘ تلفظ نہیں ہوتا، لیکن میں نہیں سمجھتا کہ اداس آدمی (یا شاید شام نام بتایا تھا( میری اس بات سے ناراض ہو گئے ہوں، اگر ہو گئے ہیں اور بغیر لاگ ان کئے ہوئے بھی یہ پیگام دیکھ رہے ہیں تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔ واپس آ جائیں، ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ (یہ بھی مذاق میں ہے
 
عرفی

محفلین
شکریہ الف عین ۔
انٹرنیٹ پر اتنے اچھے معیار کا ادبی فورم چلانے کے لئے آپ اور آپکی ٹیم بہت زیادہ خراجِ تحسین کی مستحق ہے ۔ جزاک ا لل۔ّہ خیر
 
مغزل

محفلین
شکریہ عرفی صاحب میں نے محض وضاحت کی تھی ، خدا نخواستہ کوئی تہمت نہیں دھر ی ، بہر حال ہمارے لیے سبھی احباب مقدم ہیں ، جم جم آئیں‌سرکار، آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید ، مناسب خیال کیجے تو الگ (تعارف کی) لڑی میں اپنا مفصل تعارف پیش کیجیے ، اداس آدمی سے رابطہ ہوتو کہیے گا، ہم بہت اداس ہیں واپس آجائیے،۔ والسلام
 
فرقان احمد

عرفی صاحب! اب تو تعارف کروا ہی دیجیے۔ مغزل بھیا نے آٹھ برس سے تقاضا کر رکھا ہے۔
 
Top