فونٹ گندھارا خط ثلث (ریلیز)

فہیم

لائبریرین
یہ فونٹ ایم ایس ورڈ میں کام نہیں‌ کررہا۔
جبکہ ورڈ پیڈ اور اوپن آفس میں کام کررہا ہے۔
 
arifkarim

معطل
یہ فونٹ ایم ایس ورڈ میں کام نہیں‌ کررہا۔
جبکہ ورڈ پیڈ اور اوپن آفس میں کام کررہا ہے۔

b154.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
اگر آپ کے اردو کی بورڈ پر تطویل کی "کی" موجود نہیں تو 0640 لکھ کر alt+x پریس کرنے سے تطویل ٹائپ ہوجاتی ہے۔ مثلا ہم خوشی میں خ اور واو کے درمیان تطویل لانا چاہتے ہیں تو خ ٹائپ کریں اور سپیس دئے بغیر 0640 لکھیں اب پھر سپیس دئے بغیر alt+x پریس کرنے کے بعد واؤ ش اور یہ ٹائپ کریں۔ خ۔۔۔وشی طویل کے ساتھ ٹائپ ہوجائے گا
 
فرخ

محفلین

اوہ، میں‌ اب سمجھا۔ یہ تطویل ، طویل سے تعلق رکھتا ہے، اور اسکا مطلب ہے کہ کسی لفظ کو طوالت کے ڈیزائین میں‌لکھنا، جیسے کہ خطاطی میں ہوتا ہے۔

مگر یہ بتائیے، کہ تطویل کی، 'کی' ہوتی کیسی ہے؟ میرا مطلب ہے، انگریزی میں اس پر کیا لکھا ہوتا ہے؟
 
جیہ

لائبریرین
یہ تو آپ کے کی بورڈ لے آؤٹ پر منحصر ہے کہ تطویل کی کی کہاں پر رکھی گئی ہے۔ میرے کی بورڈ میں اور بابا جانی (الف عین) کے بنائے ہوئے اردو کی بورڈ پر یہ الٹ جی آر+مائنس کی جو کہ زیرو کے دائیں طرف والی کی ہے، پر تطویل لہ "کی" رکھی کئی ہے۔
 
شکریہ جیہ
میں‌ اردو دوست کی بورڈ استعمال کر رہا ہوں اور یہ شائید اعجاز بھائی کا ہی بنایا ہواہے۔
لیکن مجھے یہ نہیں‌ملی۔۔۔
 
جیہ

لائبریرین
جی بالکل یہ بابا جانی کا بنایا ہوا کی بورڈ ہے۔ اس میں تو تطویل ہونا چاہئے۔ پھر بھی موجود نہیں تو میرا بنایا ہوا کی بورڈ اگر چاہیں تو استعمال کر سکتے ہیں۔
 
فرخ

محفلین
وعلیکم السلام
میں‌نے اسے تھوڑا سا استعمال کیا اور اب مجھے احساس ہوا اس فونٹ کی اہمیت کا۔
جو لوگ کلک میں‌اسے استعمال کرتے رہے ہیں اور کول ڈرا یا ایڈوب الیسٹریٹر، یا جمپ وغیرہ سے واقف ہیں، یہ ان کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ اس فونٹ کی ریلیز کے بعد شائید اب کلک کی محتاجی نہ رہے ۔

عبدالمجید بھائی،
بہت شکریہ۔ یہ واقعی بہت زبردست کام کر دیا آپ نے۔

السلام علیکم
کچھ عرصہ قبل ایک مہربان کی خواہش پر میر عماد سافٹ وئیر میں موجود ثلث فونٹ میں اردو شامل کرنے کی کوشش شروع کی اور الحمد للہ وقت کی کمی کے باوجود آج اسکو مکمل کرکے آپ دوستوں کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں
gandhara%20suls.jpg

فونٹ میں ابھی کچھ کمی بیشی موجود ہے جوکہ انشاءاللہ مستقبل میں حل ہوتے رہیں گے آپ حضرات فونٹ کو ڈاونلوڈ کرکے اپنے آراء سے آگاہ کریں
نوٹ: فونٹ میں کشیدہ کی سہولت موجود ہے آپ جہاں پر متن کو کشیدہ کرنا چاہتے ہیں وہاں پر تطویل استعمال کرسکتے ہیں
فونٹ یہاں سے ڈاونلوڈ کرلیں
 
فرخ

محفلین
جی بالکل یہ بابا جانی کا بنایا ہوا کی بورڈ ہے۔ اس میں تو تطویل ہونا چاہئے۔ پھر بھی موجود نہیں تو میرا بنایا ہوا کی بورڈ اگر چاہیں تو استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کا بنایا ہوا کی بورڈ ، اردو دوست سے کتنا مختلف ہے۔
میں دراصل ڈیل کا لیپ ٹاپ استعمال کرتا ہوں، پتا نہیں‌اسکے کی بورڈکے ساتھ تطویل کی 'کی' کہاں‌سیٹ ہوتی ہے؟
 
جیہ

لائبریرین
میرا کی بورڈ تقریبا اردو انپیج صوتی کی بورڈ کا چربہ ہے جسے میں نے اپنے سہولت کے لئے بنایا تھا۔
آپ وینڈوز استعمال کر رہے ہیں یا لینکس؟ وینڈوز میں تو اس کی تنصب بہت آسان ہے بس سیٹ اپ فائل پر ڈبل کلک کرنے سے انسٹال ہو جاتا ہے
 
میں‌ونڈوز ایکس پی، (سروس پیک 3) استعمال کر رہا ہوں
یہ تطویل والی 'کی' کی پہچان کے لئے آپ انگریزی میں لکھ سکتی ہیں کہ کونسی کیز کس طرح دبانی ہیں۔
میرا خیال ہے میں‌کچھ سمجھ نہیں‌پا رہا۔
 
جیہ

لائبریرین
دیکھیں جی کی بورڈ پر alt کے دو کیز ہوتے ہیں ایک Space Bar کے دائیں طرف اور دوسری بائیں طرف۔ دائیں طرف جو الٹ ہوتی ہے کمپیوٹری اصطلاح میں اسے الٹ جی آر altGr کہتے ہیں تطویل ٹائپ کرنے کے لئے آپ کو الٹ جی آر اور مائنس کو اکھٹے دبانا ہوگا، مائنس کی P کے اوپر والی کی ہے جو 0 اور = کے درمیان والی کی ہے۔ اگر پھر بھی نہیں سمجھیں تو یہ میرے بس سے باہر ہے:grin:
 
dxbgraphics

ہاہاہاہاہاہا
 
نبیل

تکنیکی معاون
دیکھیں جی کی بورڈ پر alt کے دو کیز ہوتے ہیں ایک space bar کے دائیں طرف اور دوسری بائیں طرف۔ دائیں طرف جو الٹ ہوتی ہے کمپیوٹری اصطلاح میں اسے الٹ جی آر altgr کہتے ہیں تطویل ٹائپ کرنے کے لئے آپ کو الٹ جی آر اور مائنس کو اکھٹے دبانا ہوگا، مائنس کی p کے اوپر والی کی ہے جو 0 اور = کے درمیان والی کی ہے۔ اگر پھر بھی نہیں سمجھیں تو یہ میرے بس سے باہر ہے:grin:
اونہوں۔۔ سمجھ نہیں آئی۔۔۔ :(
 
Top